geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جب امیتابھ کو دیکھ کر ریکھا نے رخ بدل لیا

January 31, 2019 0 1 min read
Amitabh Bachchan - Rakha
Share this:

Amitabh Bachchan - Rakha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریکھا اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی جوڑی 70 اور 80 کی دہائی کی سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑی مانی جاتی تھی، لیکن حال ہی میں بگ بی کی تصویر دیکھ کر ریکھا کے چہرے پر آنے والے تاثرات سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہے ہیں، جس نے سب کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی سلیبرٹی فوٹوگرافر دبو رتنانی نے ایک شاندار تقریب سجائی، جس کے دوران انہوں نے رواں سال کا 12 اسٹارز کی تصاویر پر مبنی کیلنڈر متعارف کروایا۔

اس تقریب میں بالی وڈ کی متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور چار چاند لگا دیے۔

اگرچہ اس کیلنڈر میں ریکھا کی تصویر نہیں تھی، لیکن انہوں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے، آنکھوں پر کیٹ گلاسز لگائے تقریب میں شاندار انداز میں انٹری کی۔

جب وہ تصویر بنوانے کے لیے بیک ڈراپ کے آگے کھڑی ہوئیں تو فوٹو گرافرز نے انہیں آگے ہونے کو کہا، جس کے پیچھے امیتابھ بچن کی تصویر تھی۔

اداکارہ جب پیچھے مڑیں اور امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو چونک گئیں اور انتہائی دلچسپ تاثرات دے کر وہاں سے ہٹ گئیں، جس پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھے۔

ڈبو رتنانی کے سال نو کے کیلنڈر میں امیتابھ بچن کی تصویر کے ساتھ ساتھ ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، شاہ رخ خان، ودیا بالن، ٹائیگر شروف، کریتی سنن، سوناکشی سنہا، سنی لیون، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کی جوڑی 70 اور 80 کی دہائی کی سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑی مانی جاتی تھی اور دونوں کے قریبی تعلقات کے چرچے بھی زبان زدعام تھے لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں کی شادی نہ ہوسکی۔

دونوں نے ایک ساتھ ’سلسلے‘، ’دو انجانے‘، ’مسٹر نٹورلال‘ جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن کو مداح اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

طویل عرصے تک یہ بھی مشہور رہا کہ ریکھا شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ صرف امیتابھ بچن سے ہی محبت کرتی ہیں، یہی وجہ ہے برسوں بعد بھی دونوں توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

Share this:
FBR
Previous Post ملک میں آبادی کا ایک فیصد لوگ بھی ٹیکس نہیں دیتے: ایف بی آر
Next Post سعودی اتحادی فورسز کی بروقت کارروائی، ابھا پر اڑنے والا ایرانی ساختہ حوثی ڈرون تباہ
Drone Destroyed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.