geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جواب سوچنا ہو گا

June 30, 2019 0 1 min read
Afghan Fans
Share this:

Afghan Fans

تحریر : شاہ بانو میر

پاکستان کرکٹ میچ جیت گیا
خوشی سے نہال قوم سب دکھ بھول گئی یاد رہا
تو بس یہ
کہ
ہم سیمی فائنل کیلیے ایک اور پُل عبور کر گئے
مگر
اس کھیل کے دوران اور بعد میں
جو مناظر اور گفتگو افغانیوں کی جانب سے
منظر عام پر آئی ہے
وہ تکلیف دہ ہی نہیں
ہمارے لیے
الارمنگ ہے
“” را””
کا نیٹ ورک بھارت کے لیے کامیاب سراغ رسانی میں تو
ہمیشہ ہی ناکام رہا
لیکن
پاکستان کے لئے نفرت بغض عد۫اوت کی انتہاء کے لیے
ہمیشہ کامیاب رہا ہے

را سے جڑےکچھ مناظر
حالیہ ورلڈ کپ کرکٹ میں
دیکھنے میں آرہے ہیں
افغانستان کی ٹیم بھارتی انداز میں
پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل رہی تھی
گویا
ہر نفرت کو ہر بیزارگی کو عیاں کر رہی تھی
میچ جیت گئے
افغانی سوشل میڈیا پر
وڈیو بنا بنا کر اپناغیض و غضب نکال رہے ہیں
کہیں
ڈش کو توڑ کر کہیں گولیاں مار کر
بھڑاس نکالی جا رہی ہے
کہیں
کوئی کہ رہا ہے کہ
بھارت اور افغانستان کا ٹارگٹ ایک ہے اور وہ ہے پاکستان
ہم دونوں ملک ایک ہیں
یہ سب کیا ہے؟
دو برادر اسلامی ممالک کے دل ایک دوسرے سے دور ہو گئے ؟
قرآن کہتا ہے کہ
تم کسی غیر مسلم کو دوست نہ بناؤ
یہ کبھی مخلص نہیں ہو سکتے
تمہیں تکلیف پہنچتی ہے
تو
انہیں خوشی ہوتی ہے
اور
آج ہمارا سلامی بھائی اس کے بیٹے سر عام
پاکستان کے خلاف بھارت کی حمایت کرتے ہوئے
اسلام دشمنی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں ؟
ہم خطے میں کونسی نئی دنیا بسانے جا رہے ہیں ؟
چائنہ کاریڈور کیلئے پرامن خطہ ضروری ہے
خطہ پُر امن ہو گا
تو ہی تجارتی قافلے رواں دواں رہیں گے
ایک حملہ کسی کارواں پر اقوام متحدہ کی
فیملی انویٹیشن آفر کو تاراج کر دے گا
بھارت غیر اسلامی سوچ کا حامل ملک
پاکستان کی دشمنی میں اتنا بڑھ جائے
کہ
ایران ہو یا افغانستان مسلمان ممالک ہوتے ہوئے
وہ سازشوں سے ان کو ہم سے متنفر کر دے؟
علاقوں کی سیاست سے نکل کر کھیل کے میدان میں
نفرتوں کے الاؤ دہکائے
کہ
پاکستانی کھلاڑی نفسیاتی طور پے ہار جائیں
انگلینڈ کی گراؤنڈ میں منتشر سوچ کے حامل شر پسندوں کا
کھلاڑیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش
اور
گراؤنڈ سے باہر
شائقین کا جھگڑنا کس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے ؟
وہ نفرت جو دلوں میں پل رہی تھی
آج باہر آ گئی
را کی ان مذموم کاروائیوں کا پردہ پہلے بھی چاک کیا جا چکا ہے
لیکن
افسوس کا مقام یہ ہے
کہ
ملک کا سربراہ ان باتوں کو غیر اہم سمجھ کر ملک میں استحکام نہیں لانا چاہتا
سیاسی گرما گرمی بے مقصد زندگی کے لئے
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
اس گرما گرمی نوک جھونک سے فائدہ کسی کا نہیں
لیکن
مشہوری وہ بھی کمزور ضرور مل رہی ہے
اس سوچ کو اور اس انداز کو عمران خان نے بدلنے نہیں دینا
کیونکہ
دوسروں کو دھیان بھی تو لگائے رکھنا ہے
جب کرنے کو کچھ نہ ہو
پارٹی ساری ہاتھ پے ھاتھ دھری بیٹھی رہے
اور
وزارتیں مشاورتیں اتحادیوں کو دے دی جائیں
تو پھر وقت کیسے کٹے گا؟
کارکنان میں مایوسی پھیلے گی
لہٰذا
بہترین حل یہی ہے
وقت کا قتل کرو
بے معنی لا یعنی بحث و تمحیث میں مصروف رکھو
بغداد کا منظر ہے
ریاست پاکستان میں دشمن ملک کے اندر ہے باہر ہے
مگر
ہم نے اتفاق رائے سے اپنی سوچ کو
پاکستان کیلئے اکٹھا نہیں کرنا
کیونکہ
ایسا کرنا سیاسی موت ہے
پھر
پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنان کے پاس
کرنے کو کچھ نہیں رہے گا ؟
وزارتیں تو پہلے ہی ابن الوقت
مفاد پرستوں کو دینا مجبوری بن گیا
سیاسی مخالفین سے ہاتھ ملا لیا تو
وہ کارکنان سب بیکار ہو جائیں گے
حالانکہ
سیاستدان لاکھ برے سہی
وہ ہمارے ہم وطن ہیں محب وطن بھی
بہترین حکمت عملی کا تقاضہ یہ ہے
کہ
جس طرح ہم
نریندر مودی سے رابطے کرتے تھکتے نہیں
اور
وہ صاف چِٹا جواب دے کر دنیا میں اکڑتے پھرتے ہیں
ایسا ہی مفاہمتی روّیہ
ہمیں گھر والوں کے ساتھ بھی روا رکھنا ہوگا
اسی میں عزت ہے اور بقا بھی

خطے میں موجود افغانستان کے عام شہریوں کے اس
افسوس ناک رویّے کو
جذباتی رد عمل کے طور پر دیکھ کر
نظر انداز کرنا ہماری حماقت ہوگی
یہ عام رویہ نہیں ہے اس میں را کی بُو ہے
سوچیں سمجھیں محسوس کریں
حکمران وقت کو چاہیے کہ
اپوزیشن کو کہیں
وہ
ملکی سلامتی کے لئے
افغان حکمرانوں سے بات کریں
پی ٹی آئی کے وزیر اعظم نہیں
سب کے وزیر اعظم بنیں
عوام کی زندگی کو جعلی پیدا شدہ
سیاسی جنجال پورہ سے نکالنے کا
کچھ تو سامان کریں
آپ حکومتی نشے میں چور ہیں
کہ
مضبوط ادارے پشت پر ہیں
اس لئے
کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
آپ جو چاہیں کسی کو کہہ دیں
یاد رکھیں
سیاست خوبصورت بد بخت ڈائن ہے
جو آپ سے پہلے بہت سوں کو نگل گئی
نہ تو آپ پہلی بار لائے گئے ہیں
اور
نہ پراسرار طریقہ سے
راتوں رات آپ کو ہٹانا آخری بار ہوگا
یہ ادارے ان کے ساتھ معاہدے
اور
ان پر اندھا یقین سب سراب ہے
کیوں؟
اس لئے کہ
اس ملک کا نظام بے یقینی پر قائم ہے
یہ ملک سیاسی لحاظ سے
ابھی تک طفل مکتب ہے
طاقتور بآسانی اس کو یرغمال بنا کر
اقتدار پلیٹ میں رکھ کر پیش کرتے ہیں
پھر
ضرورت پوری ہونے پر
انہی کو نشان عبرت بنا ڈالتے ہیں
سیاسی مفلوج
لاغر
ذہنی غلامی
کا شاہکارہے
ہماری آپس کی جنگ ادراوں کا ٹکراؤ
را کو دعوت دیتی ہے
ملک کے اندر داخل ہو کر جو چاہے کرے
پھر
ہم آپریشن پر آپریشن کرتے ہیں
مگر
اصل فساد جو عدم برداشت کا ہے
اسے نکال باہر نہیں پھینکتے
“” را “” نےاس بار جنگ سرحدوں سے ہٹا کر
دنیا بھر میں پاکستان کے لیے ہر شعبہ میں جاری کر دی
دنیا بھر میں پاکستانیوں کا تاثر برباد کرنے کیلئے
افغانیوں کو ساتھ ملا کر کھیل کے میدان میں
جو ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے
اس کا فوری تدارک کرنا ہوگا
وقت اور سیانے یہی بتاتے ہیں
کہ
اپنوں کی قدر کرو خواہ کتنی ہی ناچاقی کیوں نہ ہو
اپنے مسلمان بھائیوں کو غیروں کے ہتھے نہ چڑہنے دیں
حکومت کو فوری توجہ دینا ہوگی
اور
سیاسی اختلافات کو کھیل کے میدان سے نکالنا ہوگا
اس میچ میں نفرت کا یہ اظہار ان کا نہیں
“” را “”کا ہے
اور
لگ یہی رہا ہے
کہ
پاکستان ایک بار پھر بین القوامی سطح پر
کھیلوں میں شان سے داخل ہونا
بھارت کو اخِتلاج میں مبتلا کرگیا
را کا ہدف
بے ضرر کھلاڑی ہیں
کھسیانی بلی کھنبہ نوچے
لمحہ فکریہ ہے
سوچنا تو ہوگا؟
افغانیوں کا یہ انداز تنفر
معاملات کو کہاں لے جائے گا
خاص طور سے جب پاکستان کے اندر اور بارڈرز پر
ان کے قبائلی رشتے صدیوں سے قائم ہیں
ملک کے اندر اور سرحد کی دوسری طرف
کے اس گٹھ جوڑ کو مثبت سمت نہ ملی
تو
پاکستان کتنے ہی ضرب عضب کر لے
ہزاروں شھادتیں مقصد سے محروم رہ جائیں گی
اگر
اس نفرت کو ختم نہ کیا گیا
بنگلہ دیش کے بعد
پاکستان کے پاس اب کھونے کو کیا ہے؟
سوال سامنے ہے
جواب سوچنا ہو گا ؟
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Unity Peace Forum
Previous Post شہر کراچی کی عوام سخت اذیت کی زندگی گزار رہی ہے۔ ظفر مقصود
Next Post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے اعلان
Petroleum Products

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.