geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپریل فول اور سوشل میڈیا

April 1, 2019 0 1 min read
April Fool Day
Share this:

April Fool Day

تحریر : روہیل اکبر

یکم اپریل کو جب میں یہ تحریر لکھ رہا تھا تو اس دن اپریل فول کے نام سے جھوٹ بول کر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کی جاتی رہی اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے مگر ہماری سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا کے دوستوں نے جھوٹ اور سچ کا فرق ہی ختم کر دیا ہے ہر ورکر اپنی پارٹی اور قائدین کو سچا ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور دوسری پارٹیوں کے انکی نظر میں سبھی غدار ہیں حب الوطنی ،غداری اور کافر کے سرٹیفکیٹ ہر وقت ہماری جیبوں میں موجود ہوتے ہیں جو ہماری نظر میں ناپسندیدہ کردار ہے اسے اسکی اہلیت کے مطابق کوئی نہ کوئی سرٹیفکیٹ جاری کردیتے ہیں اور پھر اپنے اس فیصلے کے دفاع پر ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیتے ہیں اگر ہم اس پر تھوڑا سا غور کریں تو آج ہم جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ورنہ اسی لڑائی جھگڑے میں ہم نے 72سال گذار دیے اور ترقی کا منہ تک نہیں دیکھا ہماری آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گذار رہی ہے صاف پانی ہمیں میسر نہیں ،صحت کی کوئی سہولت نہیں ہے سرکاری ادارے تباہ ہوچکے ہیں پولیس کے تھانے عقوبت خانے بنے ہوئے ہیں ،جیلیں جرائم کی یونیورسٹیاں بن چکی ہیں اور ہم اتنے بے حس ہیں کہ اپریل فول جیسی واہیات رسموں کو بھر پور مناتے ہیں اپریل فول ہم مسلمانوں کے لیے ایک دردناک حقیقت ہے جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمین پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوج کے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تھے تو ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون میں ڈوبی ہوتے تھیں جب قابض افواج کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی بھی مسلمان زندہ نہیں بچا ہے تو انہوں نے گرفتار مسلمان فرما روا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے خاندان کیساتھ واپس مراکش چلا جائے جہاں سے اسکے آباؤ اجدادآئے تھے۔

قابض افواج غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی جب عیسائی افواج مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال چکیں تو حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے شہید کردیا جائے، جو مسلمان زندہ بچ گئے وہ اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا بسے اور وہاں جا کر اپنے گلوں میں صلیبیں ڈال لیں اور عیسائی نام رکھ لئے، اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر پھر بھی عیسائیوں کو یقین تھا کہ سارے مسلمان قتل نہیں ہوئے کچھ چھپ کر اور اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں اب مسلمانوں کو باہر نکالنے کی ترکیبیں سوچی جانے لگیں اور پھر ایک منصوبہ بنایا گیا۔ پورے ملک میں اعلان ہوا کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان غرناطہ میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ انہیں انکے ممالک بھیج دیا جائے جہاں وہ جانا چاہیں۔اب چونکہ ملک میں امن قائم ہوچکا تھا اور مسلمانوں کو خود ظاہر ہونے میں کوئی خوف محسوس نہ ہوا، مارچ کے پورے مہینے اعلانات ہوتے رہے۔

الحمراء کے نزدیک بڑے بڑے میدانوں میں خیمے نصب کردیئے گئے جہاز آکر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتے رہے، مسلمانوں کو ہر طریقے سے یقین دلایا گیا کہ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا جب مسلمانوں کو یقین ہوگیا کہ اب ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا تو وہ سب غرناطہ میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے اسی طرح حکومت نے تمام مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا اور انکی بڑی خاطر مدارت کی۔ یہ کوئی پانچ سو برس پہلے یکم اپریل کا دن تھا جب تمام مسلمانوں کو بحری جہاز میں بٹھا یا گیامسلمانوں کو اپنا وطن چھوڑتے ہوئے تکلیف ہورہی تھی مگر اطمینان تھا کہ چلو جان تو بچ جائے گی دوسری طرف عیسائی حکمران اپنے محلات میں جشن منانے لگے،جرنیلوں نے مسلمانوں کو الوداع کیا اور جہاز وہاں سے چل دیے۔

ان مسلمانوں میں بوڑھے، جوان، خواتین، بچے اور کئی ایک مریض بھی تھے جب جہاز سمندر کے عین وسط میں پہنچے تو منصوبہ بندی کے تحت انہیں گہرے پانی میں ڈبو دیا گیا اور یوں وہ تمام مسلمان سمندرمیں ابدی نیند سوگئے۔ اس کے بعد اسپین میں خوب جشن منایا گیا کہ ہم نے کس طرح اپنے دشمنوں کو بیوقوف بنایا۔ پھر یہ دن اسپین کی سرحدوں سے نکل کر پورے یورپ میں فتح کا عظیم دن بن گیا اور اسے انگریزی میں First April Fool کا نام دیدیا گیا یعنی یکم اپریل کے بیوقوف۔آج بھی عیسائی دنیا اس دن کی یاد بڑے اہتمام سے مناتی ہے اور لوگوں کو جھوٹ بول کر بیوقوف بنایا جاتا ہے اس رسم سے نہ صرف ہمارے ان شہدا کی دل آزاری ہوتی ہوگی بلکہ ہم جھوٹ بول کر اللہ تعالی کی ناراضگی بھی لے رہے ہیں اس لیے ہمیں ایسے فضول کاموں سے بچنا چاہیے جو ہماری روایت کے خلاف ہواجبکہ سوشل میڈیا کا جن جو ہم نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بے قابوکیا ہوا ہے اسے بھی ہم ایک دوسرے کو باشعور بنانے کے لیے استعمال کریں تو ہم بہتری کی طرف جاسکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل جو پاکستانی عوام کی پسماندگی اور ملک کی تاریکیوں پر پریشان ہے وہ ہمیں ان اندھیروں سے نکال سکتی ہے مگر اسکے لیے ضروری ہے کہ ہم آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک دوسری کی بھلائی کے لیے کام کریں قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہم نے بہت دکھ جھیل لیے بزرگوں کی قربانیاں ہمارے لیے تھیں اور ہماری جدوجہد نئی جنریشن کے لیے ہے اس لیے دوسروں کی رسم ورواج کو چھوڑ کر اسلام کے بہترین سنہری اصولوں پر چل کر ایک دوسرے کا سہارا بنیں ایک دوسرے کا بھلا کریں سب کی بھلائی کا سوچیں اللہ تعالی ہمار بھلا خود بخود کردینگے یہی ترقی اور خوشحالی کا پہلا زینہ ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

3 AttachmentsView allDownload all

Share this:
Zulfiqar Ali Bhutto
Previous Post بھٹو کی تبدیلی
Next Post تیمور علی خان صرف دو سال کی عمر میں ہی کروڑ پتی بن گئے
Saif Ali Khan and Karrina Kapoor

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.