geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گرفتاری کا خوف

June 11, 2019 0 1 min read
Asif Zardari
Share this:

Asif Zardari

تحریر : ایم سرور صدیقی

سیاسی مبصرین تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ ماضی کے حکمرانوں کے لئے جون کا مہینہ بھاری ہے اس ماہ کئی اہم شخصیات کی گرفتاری عمل میں لائے جانے کا امکان ہے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا ہے درجنوں کی باری آنے والی ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں جواب طلب کر رکھا ہے، جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے جن کی گرفتاری کا بھی واضح امکان ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا شنیدہے کہ سیدخورشید شاہ، بلاول بھٹو زراری، حمزہ شہبازشریف،مولانافضل الرحمن،فریال تالپور سمیت ایک لمبی فہرست ہے جن کی گرفتاری کی تیاریاںکی جارہی ہیں۔

ایک طرف تو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے درجنوںمقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ان ملزمان کو ان کے مخالفین چور اور ڈاکو کے القاب سے پکارتے ہیں دوسری طرف ان کی پیشیوں کے موقعہ پر سینکڑوں اہلکار سخت گرمی اورحبس میں دیوٹی انجام دے رہے ہیں گویا یہ بھی ان کیلئے ایک قسم کا پروٹوکول ہے یہ عوام کے ساتھ کتنا سنگین مذاق ہے کہ ان لوگوں نے ملکی خزانہ کی لوٹ مارکرکے اپنے لئے دولت کے پہاڑ جمع کرلئے ہیں جس کے نتیجہ میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ان کی لوٹ مار کی وجہ سے عام پاکستانیوںپر نت نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں انہوںنے پاکستان کے قانون کو موم کی ناک بنارکھاہے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں گوڈے گوڈے ملوث ملزمان کیلئے جیل میں ایئرکنڈیشنڈ کی سہولیات،دنیا جہاںکی آسائشیں فراہم کی جاتی ہیں،سپیکر ، ان کو پارلیمنٹیرینز جان کر پروڈکشن آرڈر جاری کردیتا ہے،اسمبلی کے اندر اور باہر حامی احتجاج کرکے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں کہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اس صورت ِ حال پر تبصرو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں، متنازعہ عدالتی فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا اور ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کوثابت کیا ہے پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ آصف زرداری کی گرفتاری پر کمال یہ ہوا کہ اس کے خلاف مسلم لیگ ن نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے حالانکہ یہ مقدمہ مسلم لیگ ن کے دور ِ حکومت میں فائل ہوا اس سے بڑی بے شرمی،بے ثباتی اور دھٹائی کی اور کیا مثال ہو سکت ہے کہ محض باہمی مفادات کیلئے ایک دوسروںکو سڑکوں پر گھسیٹنے والے شیرو شکر ہوگئے ہیں اور آج ایک دوسرے کی صفائیاںدیتے پھرتے ہیں۔ تاریخ یہ ہے کہ زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں 2015 ء میں پیش رفت ہوئی۔ 2018 ء میں زرداری سمیت کچھ بڑے نام منظر عام پر آئے۔ کیس میں تحقیقات سے پاپڑ’ ریڑھی اور فالودے والوں کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے۔ زرداری نے نیب کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے انہیں پانچ مرتبہ عبوری ضمانت دی۔ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہونے کا ثبوت دیا نیب بلاامتیاز احتساب کر رہا ہے فریال تالپور کے معاملے پر خواتین کا تقدس ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فی الحال گرفتارنہیں کیا گیا۔

یہ بھی کہاجارہاہے کہ نواز شریف اور زرداری نے قرضے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کیلئے لئے تھے،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ٹیکنیکل طریقے دریافت کئے ۔ جعلی بنک اکائونٹس کیس منی لانڈرنگ وائٹ کالر کرائم کی کلاسک مثال ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی تحقیقات میں سست روی پر از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعداس میں تیزی آئی اب حالات یہ ہیں کہ جب بھی اپوزیشن سے کوئی سوال کیاجاتاہے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کا شور مچ جاتاہے۔سابقہ حکمرانوں زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا طریقہ ٔ کار میں بڑی مماثلت ہے اب یہ تو معلوم نہیں جعلی بنک اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا طریقہ ٔ واردات کس نے ایجادکیا غالب خیال ہے کہ شریف خاندان نے زرداری صاحب سے استفادہ کیاہے ملازمین کے بعداب ٹیکسی ڈرائیور کے ذریعے کروڑوںکی منی لانڈرنگ کرکے ملک کو کھوکھلاکردیا گیا پھر بھی یہ لوگ اداروںکو گھورتے ہیں یقینا ایسے لوگ ملک وقوم کیلئے ناسور ہیں۔

بہرحال اپوزیشن جماعتوںکا یہ خیال ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔نیب غیرجانبدارہوتی تووزیر اعظم کی بھی بہن کٹہرے میں ہوتی وزیر اعظم کے دوستوں کے لئے الگ قانون اور اپوزیشن کے لئے الگ قانون ہے لیکن ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری اور مستقبل قریب میںسیدخورشید شاہ، بلاول بھٹو زراری، حمزہ شہبازشریف،مولانافضل الرحمن،فریال تالپور کی گرفتاری کے خوف نے اپوزیشن جماعتوںکو ایک دوسرے کے مزیدقریب کردیاہے یہ سب کے سب گرفتاری سے بچنے کیلئے جتنے ہاتھ پائوں ماریں گے اتنا ہی نیب کی دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے ا ب ان کیلئے ایک ہی راستہ ہے کسی طرح عمران خان کی حکومت کو عدم استحکام سے دوچارکردیں آج اپوزیشن کیلئے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بہترین موقعہ ہے لیکن لگتاہے قیامت خیزگرمی اپوزیشن کے ارادوںکو متزلزل کرکے رکھ دے گی۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Rashid Karim, Captain Arifullah and Zaheer
Previous Post غریب پھر مر گیا
Next Post حکومت مخالف تحریک اور بجٹ
Budget

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.