geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آشیانہ کیس: وکیل کی استدعا منظور، شہباز شریف پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی

March 27, 2019 0 1 min read
Hamza Shahbaz - Shahbaz Sharif
Share this:

Hamza Shahbaz - Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے آج اُن پر فرد جرم عائد نہ کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز احتساب عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہا تمام وکلاء موجود ہیں گواہ کی شہادت ریکارڈ ہوگی جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم بار کے نمائندے ہیں اور پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

فاضل جج نے وکیل کو کہا میرے پاس ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں آیا جس پر شریف فیملی کے وکلا نے کہا ہڑتال کے باعث ہم عدالت چھوڑ کر جارہے ہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتے، عدالت نے حاضری لگنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف کو روسٹرم پر بلایا اور ریمارکس دیے کہ کچھ وکلاء کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، آپ جاتے ہوئے اپنے وکلا کے علاوہ جو دیگر لوگ ساتھ آئے انہیں بھی لے جائیں۔

عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جو لوگ عدالت میں شور شرابہ کررہے ہیں انہیں کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا جائے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے 14 فروری کو ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share this:
Zalmay Khalilzad
Previous Post کیا تیسرے امن مذاکرات جرمنی میں ہوں گے؟
Next Post ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں: نادرا
ID Cards

Related Posts

VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversary

ویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو

June 15, 2026
Macron’s Final G7: A Decade of Global Vision Faces Reality

ایوین میں میکرون کا آخری G7: تصوراتی فتوحات اور عملی مایوسیوں کے درمیان عالمی رہنما کا الوداعی پینترا

June 15, 2026
Russian Strikes Hit Kyiv Cathedral, Killing 9 Across Ukraine

یوکرین پر روس کا ہولناک حملہ: تاریخی گرجا گھر شعلوں کی لپیٹ میں، 9 افراد جاں بحق

June 15, 2026
Singer Oliver Tree Dies in Rio Helicopter Crash

ریو ڈی جنیرو میں ہیلی کاپٹر کے خوفناک تصادم میں امریکی گلوکار اولیور ٹری ہلاک

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.