geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایشیا کے امن کی چابی۔۔۔کشمیر

February 3, 2019 0 1 min read
Kashmir Solidarity Day
Share this:

Kashmir Solidarity Day

تحریر : مہر بشارت صدیقی

پانچ فروری کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے لیکن افسوس کہ انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اور دنیا میں امن کے قیام کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کوکشمیریوں پر باوردی بھارت مظالم نظر نہیں آئے۔یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں ہونے والے پروگراموں سے مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملے گااور دنیا کو ایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ غیور کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھنے کیلئے تمامتر حربے استعمال کئے۔ ان کی عزتوں، جان ومال اور املاک پر حملے کئے گئے لیکن ان بدترین مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا۔ یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

حکومت پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پوری دنیا میں موجود اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے۔ بھارت کشمیر میں ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرے جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گی جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔کشمیر پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔تحریک آزادی جموں کشمیر کی اپیل پر 5فروری کو آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں سب سے بڑا کشمیر کارواںلاہور میںجماعة الدعوة کے زیر اہتمام ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی جبکہ تحریک آزادی جموں کشمیرکی طرف سے لاہور کی طرح فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ساہیوال، ملتان، کراچی، راولپنڈی،اسلام آباد،حیدرآباد، کوئٹہ ، پشاور،مظفرا باد سمیت پورے ملک میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دینی مدارس، سکولز، کالجزو یونیورسٹیز کے طلباء ، وکلائ، تاجروں ، صنعتکاروں اور سول سوسائٹی سمیت تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک ہونے والے یکجہتی کشمیر ریلی کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کارواں اور جلسہ عام سے ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

تحریک آزادی جموں کشمیرکی طرف سے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں زبردست مہم چلائی جارہی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح پورے ملک میں اشتہارات، بینرز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جس پر عوام الناس میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں میں شرکت کیلئے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ 5فروری کے تاریخی دن کشمیر ی عوام کو یہ پیغام ملنا چاہیے کہ وہ تحریک آزادی میں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں ۔

حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے ۔ اقوام متحدہ ستر سال سے اپنی قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام ہے ۔ پاک بھارت تعلقات کا کور ایشو مسئلہ کشمیر ہے ۔ مسلمہ کشمیر پالیسی بحال کی جائے ۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عالمی سطح پر بھر پور مہم چلائی جائے ۔ وزارت خارجہ کو بھارت سے دب کر رہنے کی بجائے بھارتی مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے ۔ پورے ملک میں 90 ء سے 5 فروری جس کا آغاز قاضی حسین احمد نے کیا تھا ، قومی جوش و جذبے سے منایا جاتاہے جب تک جہاد کشمیر جاری تھا ، مسئلہ کشمیر کی اہمیت بھی پوری دنیا پر عیاں تھی مگر بزدل مشرف نے یوٹرن لے کر اسلام و ملک دشمن قوتوں کی خواہشوں کی تکمیل کی اور چار نکاتی فارمولا ، چناب فارمولا اور یونائیٹڈ کشمیر جیسے فارمولے پیش کر کے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو کم کیا۔ کشمیر قوم کی زندگی کی علامت ہے ، اور قوم اس دن کو پوری جوش و جذبے سے منائے گی ۔

کشمیر کی آزادی کی راہ میں اقوام متحدہ کا اسلام دشمن و مسلم کش رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ سوڈان اور انڈونیشیا کے حصے بخرے کرنے کو تو اقوام متحدہ فوری طور پر تیار ہو گئی ، لیکن فلسطین اور کشمیر میں مسلمان نصف صدی سے ذبح کیے جارہے ہیں اور ان کی آواز پر کان نہیں دھرا گیا۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیرکی آزادی کے لیے بنیادی ذمہ داری پاکستانی قوم، حکمرانوں اور فوج کے سپہ سالاروں کی ہے ۔بھارت کشمیری عوام کو مستقل غلام بنانے کے لیے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پھلانگ چکاہے ۔ کشمیر میں مسلم آبادی کوکم کرنے کے لیے بھارتی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور بھارت کنٹرول لائن پر دیوار برہمن تعمیر کر کے اسے مستقل بارڈر کی شکل دیناچاہتاہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ کشمیر کے ایک کروڑ سے زائد عوام کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے ۔ حکو مت کو مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اْ جا گر کر نے کے لیے اپنی سفارتی مہم کو تیز کر نا چا ہیے اور او آئی س کا اجلاس بلا کر کشمیر کے مسئلے کو پیش کر نا چا ہیے۔

اگر بھارت اور امر یکہ کا ایٹمی معاہدہ آپر یشنل ہو گیا تو خطے کا امن تباہ ہو جا ئیگا ،بھارت ایک ظا لم اور قاتل ملک ہے یہ سلامتی کو نسل سمیت نیو کلیئر سپلائی گرو پ کی رکنیت کا حق دار نہیں ہے کیو نکہ وہ اپنے جا ر حا نہ عزائم کے با عث خطے کو تباہی سے دو چار کر دے گا۔حکو مت پا کستان کو آلو پیاز کی تجارت کو بند کر کے بھارت کے سامنے جرا ت مندانہ طر یقے سے کشمیر کے مسئلے کو اْٹھا نا چا ہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حو الے سے اپنی قراردادوں پر عملدآمد کروائے تا کہ اس کی بدو لت کشمیر یوں کو حق خودارادیت دیا جا ئے تاکہ خطے میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔بھارت نے پاکستان کو کمزور کر نے کے لیے طر ح طرح کی سازشیں شرو ع کر رکھی ہیں اس نے کشمیر کے دریائوں پر 63بند بنا کر پاکستان کی زراعت کو نقصان شدید پہنچایا ہے۔کشمیر میں ہر 25افرد پر ایک بندوق والا فوجی مسلط ہے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے ہزاروں عزتیں پا مال ہو ئیں ،اربوں روپے کا معاشی نقصان ہو ا انڈیا کشمیر کی مو جو دہ حیثیت کو بھی ختم کر نا چا ہتا ہے اس لیے کشمیرکے حو الے سے حکومت کی پالیسی ترجیحی بنیادوں پر پہلی پا لیسی ہو نی چاہیے۔
Mehr Basharat Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی

Share this:
Kashmir Solidarity Day
Previous Post کشمیریوں کی قربانیاں اور یکجہتی کشمیر
Next Post جنت نظیر وادی کشمیر خونم خون
Kashmiris

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.