geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریلیا سے سیریز؛ قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی تیاریوں میں تیزی آ گئی

February 23, 2022 1 1 min read
Pak Team
Share this:

Pak Team

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریلیا سے سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی تیاریوں میں تیزی آ گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں منگل کے روز باہمی میچ کا انعقاد ہوا، بولرز اور بیٹرز کو مختلف اہداف دیے گئے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں میں نکھار کیلیے کاوشیں جاری رکھیں، بعد ازاں کرکٹرز نے جم میں جسمانی ورزشیں کیں۔

سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی اظہرعلی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور سعود شکیل تربیتی کیمپ میں شریک ہیں،دیگر پی ایس ایل 7 میں مصروفیت کی وجہ سے حصہ نہیں بن سکے ، 5 ریزرو میں سے 2 کرکٹرز یاسرشاہ اورمحمد عباس کیمپ میں شامل ہیں، اضافی کھلاڑیوں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ ، محمد علی، رضا المصطفی اور تاج ولی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولر عرفان اللہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رپورٹ نہیں کر سکے تھے،ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان موجود ہیں، بدھ کو کیمپ کے آخری دن دوپہر میں پریکٹس سیشن ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان کی امیدوں کا مرکز بیٹر فواد عالم میڈیا سے گفتگو کریں گے، پی سی بی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے قومی کرکٹرزاور پی ایس ایل7 سے فارغ ہونے والے کھلاڑی بدھ سے سہ روزہ روز آئسولیشن میں رہنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔ لیگ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کواسکواڈ میں شامل ہوکربراہ راست ببل کاحصہ بنیں گے، ان کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم سڈنی میں سہ روزہ آئسولیشن کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 27 فروری کواسلام آباد پہنچے گی جہاں اس کا ایک دن کا قرنطینہ طے ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے۔

سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

Share this:
Madhuri Dixit
Previous Post مادھوری برقع پہن کر تھیٹر کیوں گئی تھیں؟ اداکارہ کا دلچسپ انکشاف
Next Post ٹانک میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، امن کمیٹی کے سابق سربراہ جاں بحق
Blast

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.