geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریلوی سرزمین پر امریکی میزائلوں کی تنصیب نہیں ہو گی

August 6, 2019August 9, 2019 0 1 min read
US Missiles
Share this:

US Missiles

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے پیسیفک خطے میں امریکی میزائلوں کی تنصیب کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ تجویز امریکی وزیر دفاع نے دو روز قبل پیش کی تھی۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ پیسیفک خطے میں امریکی میزائل نصب کرنے کی خواہش کے حوالے سے آسٹریلیا اپنی سرزمین فراہم نہیں کرے گا۔ آسٹریلوی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسٹریلیا امریکا کے میزائل اپنے ملک میں نصب کرنے پر قطعاً راضی نہیں ہے۔

پیسیفک علاقے میں امریکی میزائل نصب کرنے کے معاملے پر امریکا اور آسٹریلیا کے حکام نے گزشتہ ویک اینڈ پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ اس میں شریک ہونے کے لیے امریکا کے نئے وزیر دفاع مارک ایسپر آسٹریلیا پہنچے ہوئے تھے۔ بات چیت کے بعد مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا اور اس میں چینی سرگرمیوں اور اثر و رسوخ بڑھانے کے خلاف جوابی کارروائیاں مشترکہ طور پر مستحکم بنانے کو اہم قرار دیا گیا۔

میزائل نصب کرنے کے حوالے سےآسٹریلیا کی خاتون وزیر دفاع لنڈا رینالڈ نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیسیفک خطے میں میزائل نصب کرنے کے لیے اُن کے ملک کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ہفتہ تین اگست کو امریکی وزیر دفاع نے ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی میزائل نصب کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ یہ میزائل کب تک نصب کیے جائیں گے تاہم انہوں نے ایسا جلد کیے جانے کا اشارہ دیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے یہ بھی کہا کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے خطے میں کسی بھی طرح کے عدم استحکام کے مخالف ہیں۔ آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایسپر نے اتوار چار اگست کو کہا تھا کہ اس تناظر میں امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے کی سکیورٹی ضروریات پورا کرنے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Share this:
Iran and Russia
Previous Post ایران اور روس کے درمیان خفیہ فوجی معاہدے کا انکشاف
Next Post مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری کو خط
Shah Mahmood Qureshi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.