geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آذربائیجان میں اسرائیلی ‘موجودگی‘ پر ایران کی طرف سے تنبیہ

October 7, 2021 1 1 min read
Hussain Amir Abdullahian
Share this:

Hussain Amir Abdullahian

آذربائیجان (اصل میڈیا ڈیسک) ایران اور اس کے پڑوسی ملک آذربائیجان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک قفقاذ کے خطے میں ‘جیوپولیٹیکل تبدیلیاں‘ برداشت نہیں کر ے گا۔

ایران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ہمسایہ ملک آذربائیجان پر تنقید کی۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ آذربائیجان کے فوجی معاہدوں اور ایران کی شمالی سرحد کے قریب حالیہ دنوں میں ہونے والی فوجی مشقوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ”ہم کسی جیوپولیٹیکل تبدیلی اور قفقاذ کے نقشے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں اس خطے میں دہشت گردوں اور صیہونیوں کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔”

آذربائیجان نے گزشتہ ہفتے ایران کی طرف سے فوجی مشقوں کے بعد حال ہی میں ترکی کے ساتھ مل کر فوجی مشقیں کی تھیں۔ امیر عبداللہیان کا تاہم کہنا تھا کہ ایران نے صرف ایک مرتبہ فوجی مشق کی اور اس نے سفارتی ذرائع سے اس کا بہت پہلے ہی اعلان بھی کر دیا تھا۔

ایرانی خبر رسا ں ادارے مہر نیوز کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا، ”ایران کی فوجی مشقیں ملک کے اندر اور صرف ایرانی مسلح افواج نے کی تھیں اور ان کا مقصد خطے میں امن، دوستی اور سکیورٹی کا پیغام دینا تھا۔”

ایران اور اس کے شمالی پڑوسی ملک کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔ایران میں آذری سب سے بڑی اقلیت ہیں اور باکو کی جانب سے مخالفت تہران کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

آذربائیجان ایران کے حریف ملک ترکی کا قریبی حلیف بھی ہے۔ باکو دفاعی ساز و سامان بالخصوص ڈرونز کے لیے اسرائیلی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے۔ آذربائیجان نے گزشتہ برس آرمینیا کے ساتھ جنگ میں اسی ٹیکنالوجی پر بڑی حد تک بھروسہ کیا تھا اور آرمینیا میں ارتسخ کے نام سے معروف نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقہ مختصر جنگ کے بعد دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

باکو افغانستان میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران لاجسٹکس کا ایک بڑا مرکز بھی رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس شہر نے امریکا اور روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے درمیان، بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی میزبانی بھی کی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے پر عمل درآمد بحال کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بات چیت اب تیزی سے آگے بڑھے گی۔ ”میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اب اس معاملے میں مشاورت کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور ویانا میں جلد ہی مذاکرات بحال ہو جائیں گے۔”

حسین امیر عبداللہیان نے تاہم ایران کے اس موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ امریکا کو کم از کم بعض ایسے ایرانی اثاثے بحال کر دینا چاہییں، جو واشنگٹن کی طرف سے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے باعث منجمد ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں واشنگٹن کو ایرانی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر الگ کر لیا تھا، جس کے بعد تہران پر مزید پابندیاں بھی عائد کر دی گئی تھیں۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل دیگر ممالک چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ کو امید ہے کہ امریکا اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔ ایران تاہم اس معاہدے کے لیے بہتر شرائط کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اب تک کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔

Share this:
Doctor
Previous Post بدمعاش ڈاکٹر یا مسیحا؟
Next Post صدر ایردوان کا روسی ہم منصب سے رابطہ، سالگرہ کی مبارک باد
Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.