geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابر اعظم پرفارمنس برقرار رکھے گا تو اسے کپتانی میں فائدہ ہو گا، مصباح

October 29, 2019 1 1 min read
Misbah-ul-Haq
Share this:

 Misbah-ul-Haq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہے ، تمام شعبوں نے اگر صورتحال کے مطابق کارکردگی دکھائی تو ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 3 میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلا تربیتی سیشن ہوا۔

پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کیلئے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن پاکستان کی نوجوان ٹیم کیلئے یہ اور بھی بڑا چیلنج ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم نے تمام شعبوں میں کنڈیشنز کے مطابق اچھی کارکردگی دکھائی توہم بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے لیگ اسپنر عثمان قادر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے عثمان قادر یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

اس سوال پر کہ’ قومی ٹیم کی غیر متوقع اور سرپرائز کارکردگی دکھانے کی عادت آسٹریلیا کیلئے باعث خوف بھی ہوسکتی ہے؟’ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی میں تسلسل لایا جائے۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی بولنگ کررہے ہیں اور صرف تیز بولنگ ہی ان کی خاصیت نہیں بلکہ انہوں نے لائن اور لینتھ پر بھی بہتر کنٹرول کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

’بابر اعظم اور اظہر علی کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ انفرادی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں‘
جب ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ کیا بابر اعظم اور اظہر علی پر کپتانی کا دباؤ ہوگا اور اس دباؤ کی وجہ سے ان کی ذاتی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی کپتان کیلئے ہمیشہ میرا یہی مشورہ رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی تو اپنی جگہ اہم ہے لیکن کپتان کیلئے بطور کھلاڑی ٹیم میں کردار ادا کرنا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم اچھے بیٹسمین ہیں اور ان دونوں کیلئے سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بطور بیٹسمین اپنی کارکردگی پر سب سے پہلے فوکس رکھیں۔

مصباح نے کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی پروفیشنل ہوتا ہے، ہر کھلاڑی کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے کیا پرفارمنس دینی ہے، کپتان کا کام انہیں آپریٹ کرنا ہوتا ہے، وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے، ابتداء میں کپتانی کا پریشر ہوتا ہے لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جب آپ پر ذمہ داری آتی ہے تو کئی دفعہ اس سے آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

مصباح نے کہا کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین ہے اور اگر وہ اپنی پرفارمنس برقرار رکھے گا تو اسے اپنی کپتانی میں بھی اس کا فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ،پاکستان ٹیم 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز سے پہلے جمعرات کو آسٹریلیا الیون سے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے دوران 5،3 اور 8 نومبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

Share this:
IMF
Previous Post بڑھتا قرض پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں رکاوٹ ہے، آئی ایم ایف
Next Post شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی
Sheheryar Munawar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.