geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل منتقل

May 8, 2019 0 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے قافلے کی صورت میں گئی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور کوٹ لکھپت جیل کا عملہ سابق وزیراعظم کو لینے جاتی امراء بھی پہنچ گیا تھا تاہم انہوں نے گرفتاری نہیں دی اور خود جیل پہنچنے کی خواہش ظاہر کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جلوس کی شکل میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا انتظام کیا تھا۔

نوازشریف اور ان کا قافلہ رات 8 بجکر 20 منٹ پر جاتی امراء سے روانہ ہوا، ریلی رنگ روڈ سے فیروز پور روڈ پہنچی اور پھر وہاں سے کوٹ لکھپت جیل گئی۔

رات 12 بجکر 20 منٹ پر نواز شریف کی گاڑی کوٹ لکھپت جیل کی چیک پوسٹ عبور کرکے جیل کے اندر داخل ہوئی، ریلی کے ساتھ آنے والے لیگی کارکنوں کو چیک پوسٹ پر روک دیا گیا اور آگے نہیں جانے دیا گیا۔

کارکنوں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی، جاتی امراء سے جیل تک کے راستوں پر سیکیورٹی سخت رکھی گئی تھی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔

اس سے قبل جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بند کر دیا گیا ہے اور اب کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نواز شریف کو وصول نہیں کرے گی۔

تاہم ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو نواز شریف کو وصول کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل حکام کو احکامات بذریعہ فیکس بھجوائے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کےاحکامات موصول ہونے کے بعد جیل حکام نے قانونی کارروائی مکمل کرکے نواز شریف کو وصول کیا۔

اظہار یکجہتی کیلئے پارٹی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جن میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، جاوید ہاشمی ،شاہد خاقان عباسی، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، طلال چوہدری و دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر نواز شریف قائم ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اچھی طرح بھگت رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘عمران صاحب کی پولیس جاتی امراء افطاری سے پہلے ہی پہنچ گئی، ایسا ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہی کرسکتا تھا، عمران صاحب کی بے حسی کی انتہا ہے، یہ بھی برداشت نہ ہوا کہ نواز شریف والدہ اور بچوں کے ساتھ پہلا روزہ کھول لیتے’۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘افطاری کی تیاری کے وقت عمران کی پولیس نوازشریف کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، سیلیکٹڈ وزیراعظم کیا جانے عوام کی محبت کیا ہوتی ہے؟ نواز شریف اور مریم نواز لندن سے آئے تھے تو رات 11 بجے گرفتار کیا گیا تھا، وہ گرفتاری کس جیل مینوئل کے مطابق تھی، علیم خان رات دس بجے جیل جاتے ہیں، عمران صاحب وہ کون سا جیل مینوئل ہے؟

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی حقیقی محبت دیکھ کر سلیکٹڈ وزیراعظم حسد کا شکار ہیں، قائد نواز شریف اپنے بتائے ہوئے وقت اور پلان کے مطابق جائیں گے۔

نواز شریف کی جیل واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی عدالت کا سزا یافتہ مجرم سج دھج کر آج واپس جیل جارہا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ ن لیگ شرمندہ ہونے کے بجائے کرپشن کے ورلڈ کپ کے طور پر پیش کر رہی ہے، مجرم کو خوشنما بنا کر پیش کرنا جرم کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف آمدن سے زائد اثاثوں کا جواب دینے میں ناکام رہے،شریف خاندان نے ہمیشہ عوام اور نظام کو دھوکا دینے کی کوشش کی، ان کا خیال تھا مجمع اکٹھا کر کے این آر او کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے، 2018 کے انتخابات کی طرح عوام نے ان کے جلوس اور ریلی کو بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی، پہلے رہنماؤں کو بے گناہ ثابت ہونے پر جلوس کی شکل میں جیل سے لاتے تھے، ن لیگ الٹی گنگا بہا رہی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ بیٹوں نے پلٹ کر اپنے والد کا حال نہیں پوچھا، چھوٹے بھائی نے جب دیکھا بھائی جیل ہی جائیں گے تو وہ بھی ملک سے بھاگ نکلا، صاحبزادی نے پہلے والد کی سیاست ناکام کی اور آج والد کا جلوس نکال رہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے 6 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ آج کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوگئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی جس کی مدت 7 مئی کی شب 12 بجے ختم ہوئی۔

26 مارچ 2019 کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 6 ہفتوں کیلئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں 24 دسمبر 2018ء کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

Share this:
Sri Lankan Police
Previous Post ایسٹر سنڈے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار یا ہلاک کیا جا چکا ہے: سری لنکن حکام
Next Post بریگزٹ فی الحال ’ناممکن‘، برطانیہ یورپی الیکشن میں حصہ لے گا
UK European Election

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.