geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلوچستان: چودہ افراد کو بس سے اتار کر گولی مار دی گئی

April 18, 2019 0 1 min read
Balochistan Incident
Share this:

Balochistan Incident

بلوچستان (جیوڈیسک) پاکستانی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بس میں سوار کم از کم چودہ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ یہ خونریز واقعہ اور ماڑہ کے ساحلی قصبے کے قریب مکران نیشنل ہائی وے پر جمعرات اٹھارہ اپریل کی صبح پیش آیا۔

ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق یہ ہلاک شدگان کوئٹہ سے اسی صوبے کے بندرگاہی شہر گوادر جا رہے تھے۔ بلوچستان کے صوبائی ہوم سیکرٹری حیدر علی کے مطابق حملہ آوروں نے نیم فوجی فرنٹیئر کور کے دستوں کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں واقع چمالانگ ایشیاء میں کوئلے کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، جو ساٹھ کلومیٹر طویل اور بیس کلومیٹر چوڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقےمیں پانچ سو ملین ٹن کوئلہ موجود ہے، جس کی مالیت دو ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔

حیدر علی نے اے ایف پی کو بتایا، ’’حملہ آوروں نے ان افراد کو ساحلی شاہراہ مکران نیشنل ہائے پر سفر کرنے والی ایک بس سے اتارا اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم بھی 14 ہے۔‘‘

فوری طور پر کسی بھی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

حکام کا خیال ہے کہ یہ یا تو شدت پسند فرقہ ورانہ تنظیموں میں سے کسی کی کارروائی ہو سکتی ہے یا پھر اس کے پیچھے بلوچستان کے وہ مسلح علیحدگی پسند قوم پرست بھی ہو سکتے ہیں، جو صوبے میں بار بار مسلح حملے کرتے رہتے ہیں۔

اورماڑہ کے ساحلی قصبے میں یہ حملہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیے گئے اس حالیہ دہشت گردانہ حملے کے صرف تقریباﹰ ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے، جو مذہبی منافرت کی بنیاد پر کیا جانے والا ایک خود کش بم دھماکا تھا اور جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں سے اکثریت ہزارہ شیعہ پاکستانیوں کی تھی۔ صوبائی ہوم سیکرٹری حیدر علی کے مطابق آج کے حملے میں جو افراد ہلاک ہوئے، ان میں پاکستانی بحریہ کا ایک اہلکار اور ملکی ساحلوں کی حفاظت کرنے والے دستوں کا ایک رکن بھی شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی اے پی کو پولیس افسر محمد عبداللہ نے بتایا،’’ جب مزدور ایک پرانے بحری جہاز کی توڑ پھوڑ کر رہے تھے اس وقت آئل ٹینک پھٹ گیا تھا۔‘‘ ابتدائی رپورٹس کے مطابق آئل ٹینک میں دھماکہ ہونے کے بعد درجنوں مزدور پھنسے رہے جبکہ کئی مزدورو‍ں نے اپنی زندگیاں بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

ایک مقامی انٹیلیجنس اہلکار کے مطابق اس بس میں سوار جن مسافروں کو اتار لیا گیا، ان کی تعداد 16 تھی اور ان میں سے صرف دو ایسے تھے، جو حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بننے سے بچ گئے۔ اس انٹیلیجنس اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ 14 ہلاک شدگان میں سے متعدد ایسے پاکستانی شہری تھے، جن کا تعلق بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں سے تھا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ سے قبل بس کے مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے تھے۔ پھر 16 افراد کو بس سے اتارا گیا، جن میں سے 14 مارے گئے۔

ٹوئٹر پر اس بارے میں پوسٹ کیے جانے والے پیغامات میں ایسی تصویریں بھی شامل ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے مقتولین کو قتل کرنے سے قبل بس سے اتار کر ان کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دیے اور انہیں قطاروں میں کھڑا کر دیا تھا۔

Share this:
Dr. Jamil
Previous Post ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کر گئے
Next Post دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے: شہریار آفریدی
Shahryar Afridi

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.