geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بینک

January 19, 2019 0 1 min read
Banks
Share this:

Banks

تحریر: ابن ریاض

گذشتہ چند ماہ سے لوگوں کے بینک کھاتوں میں کروڑوں اور اربوں روپے نکل رہے ہیں اور ہم محوِ حیرت ہیں کہ کیسے درویش لوگ ہیں کہ جن کے کھاتوں میں اتنی رقم ہے اور ان کی مال و دولت سے بے رغبتی کا یہ عالم ہے کہ انھیں معلوم ہی نہیں ہے۔ انھیں معلوم تب ہوتا ہے جب ایف بی آئی کے اہلکار انھیں بتاتے ہیں۔ اس کے بعد کھاتہ دار کے پاس لاعلمی کا اظہار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں ہوتا۔ پچھلے دنوں معلوم ہوا کہ ایک مردہ شخص کے اکائونٹ میں بھی کوئی ڈیڑھ ارب نکل آئے ہیں۔ اب ایف ی آئی اہلکاروں کو سمجھ نہیں رہی کہ اس کھاتے کی تصدیق کے لئے کس کو بھیجیں کیونکہ کوئی بھی افسر اس اکائونٹ کی تصدیق کے لئے مرحوم سے ملنے کو تیار نہیں ہے۔ ایک مرتبہ مخدوم امین فہیم کے کھاتے میں بھی ایک کروڑ روپے کسی جن نے ڈال دیئے تھے۔ انھیں بھی انکوائری پر معلوم ہوا۔ انھوں نے وہ رقم واپس کر کے جان چھڑوائی۔

اتفاق سے بینکوں کے کھاتے دار ہم بھی ہیں۔ ہم نے قریب قریب سبھی بینکوں میں کھاتے کھولے کیونکہ جہاں جہاں ہم نے نوکری کی، ہر جگہ الگ بینک میں کھاتے کی شرط ہوتی تھی۔ نوکریاں بھی ہم نے کوئی آدھ درجن تبدیل کیں۔ایک مرتبہ ہمارے ادارے نے بینک تبدیل کر لیا۔ یوں اس ادارے میں ہم نے دو بینکوں میں کھاتے بدلے۔ اب ایک سعودی بینک میں بھی کھاتہ چل رہا ہے۔ مگر مجال ہے کہ کبھی ہمارے کھاتے میں کسی نے غلطی سے چند ہزار بھی بھیجے ہوں۔ ہم نے تو ہمیشہ کھاتے سے رقم نکلتے ہی دیکھی ہے۔ کہتے ہیں کہ روپیہ ہاتھ کا میل ہے۔ افسوس ہمارے ہاتھ اس میل سے کبھی آلودہ نہیں ہوئے۔ ہم نے روپے کو ریالوں سے بھی بدلا مگر ہمارے ہاتھ پھر بھی صاف ستھرے اور ایسی آلودگیوں سے پاک ہی رہے۔ہم منتظر ہیں کہ کوئی سخی آئے اور ہمارے کھاتے کو اپنی رقم سے بھر دے۔ ہمارا رقم استعمال کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ہم وہ رقم بعد ازاںواپس کر دیں گے( سیاسی وعدہ) بس ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اچانک اتنی رقم اچانک پا کر انسان کی کیا کیفیات ہوتی ہیں ؟ یوں بھی ہماری رقم کے بارے میں رائے یہ ہے کہ رقم چھپر پھاڑ کر ملے اور اتنی ملے کہ چھپر ٹھیک کروانے کے بعد بھی بچ جائے تو ہی مزا ہے۔ محنت کر کے تو کوئی بھی رقم کما سکتا ہے۔ اس میں کیا کمال؟ تاہم ہمارے کھاتے کا ایک فائدہ بھی ہےوہ یہ کہ آج تک کسی نے اسے ہیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔ چیل کے گھونسلے میں ماس ہو گا تو ہی کسی کو ملے گا۔

بینکوں کے متعلق کیا کہیں ہم؟ ملک میں رقم ختم ہوتی جا رہی ہے اور قرض کا سوچا جا رہا ہے بلکہ دھڑا دھڑ لیا جا رہا ہے مگربینک ہیں کہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔اگر کوئی شخص بینک لوٹ لے تو اسے جیل ہو جاتی ہے اور اگر بینک لوگوں کو لوٹ لے تو ملازمین کو بونس مل جاتا ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ غریب آدمی قرضہ مانگے تو بینک والے سو سو ثبوت مانگتے ہیں اور امیر یا صاحبِ اختیار شخص مانگے تو ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے گویا کہ قرض خواہ رقم لے کر ان پر احسان کر رہا ہے۔یعنی اگر کوئی بینک سے ایک لاکھ قرض لےاور وہ ادا نہ کرے تو ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں مسئلہ مقروض کوہو گا مگر کوئی شخص ایک ارب یا زائد کا قرض لے اور وہ واپس نہ کرے تو پھر مسئلہ بینک کے لئے بن جاتا ہے۔

بینک والے اپنے ہی گاہکوں سے ایسے بے اعتباری برتتے ہیں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔گاہک اپنی ہزاروں لاکھوں کی رقم اور قیمتی اشیاء بینک میں دے کربھروسہ کرتے ہیں جبکہ بینک والوں کی بے اعتباری ملاحظہ کیجیے کہ قلم تک باندھ کے رکھتے ہیں۔

ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اگر رقم درختوں پر نہیں اگتی تو بینکوں کی شاخیں کیوں ہوتی ہیں؟

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ پیشہ وروں مثلاً انجینئروں، ڈاکٹروں اور بینکاروں میں جمالیاتی حس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور ان لوگوں کو بس اپنے کام کے پیچ و خم سے ہی دلچسپی ہوتی ہے۔ کسی بینک میں ایک منیجر آئےجنھیں شعر و شاعری سے بہت دلچسپی تھی۔ ایک دن ان کےدماغ میں نجانے کیا آئی کہ انھوں نےاپنی اسسٹنٹ کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم علامہ اقبال کو جانتی ہو؟ ان کی اسسٹنٹ نے پوچھا سر وہ کس برانچ میں ہوتے ہیں ؟اس جوابی سوال کو سن کر منیجر صاحب انگشت بدنداں رہ گئے اور انھوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ جمالیاتی حس کو بینک سے باہر ہی چھوڑ آنا ہے۔

ایک مرتبہ ایک نوجوان بینکارنے نیا سوٹ سلوانے کا ارادہ کیا اور علاقے کے بہترین درزی کے پاس گیا اور اپنا ناپ دیا۔ایک ہفتے بعد درزی نے اسے سوٹ سی کر دے دیا۔ وہ سوٹ پہن کر آئینے کے سامنے تنقیدی نگاہوں سے دیکھنے لگا۔ سوٹ واقعی بہت شاندار تھا۔ اس کے تصورات کے عین مطابق۔ وہ اپنے ہاتھ جیب میں ڈالنے لگا تو معلوم ہوا کہ سوٹ میں جیبیں تو ہیں ہی نہیں۔ اس نے درزی کو فون کیا کہ آپ نے جیبیں کیوں نہیں رکھیں؟ درزی نے پوچھا: آپ نے شایدکہا تھا کہ آپ بینکار ہیں۔ نوجوان نے اقرار کیا تو درزی بولا کہ اس نے کبھی کسی بینکار کو ‘اپنی’ جیبوں میں ہاتھ ڈالے نہیں دیکھا۔

بینکوں کے اپنے ضابطے ہوتے ہیں۔دنیا اِدھر سے اُدھر ہو جائے مگر ان پرعمل ضروری ہوتا ہے۔ ہم نے کئی بار کہا کہ ہم نے مشترکہ کھاتہ کھولنا ہے تو بہت خوشی سے کہا گیا کہ ضرور جناب۔ پھر پوچھا کہ کس کے ساتھ ؟ ہم نے کہا جی جس کی سب سے زیادہ رقم آپ کے بینک میں ہے توانھوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں اور ہمارے دل کا خیال کیے بغیر صاف کہہ دیا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ ایک مرتبہ ایک گاہک نے پوچھا: اگر میں اج چیک جمع کرواتا ہوںتو کتنےرو ز میں کلیئر ہو جائے گا؟ بینکر نے جواب دیا کہ سر تین روز لگ جائیں گے۔ گاہک: جناب دونوں بینک آمنے سامنے ہیں پھ ر بھی اتنا وقت لگے گا؟ اس پر بینکر نے مثال دے کر سمجھاتے ہوا کہا کہ سر طریقہ کار تو پوراکرنا ہے۔ سوچیں اگر آپ قبرستان کے سامنے مر جاتے ہیں تو آپ کو گھر لے جایا جائے گا یا وہیں دفنا دیا جائےگا؟ گاہک مثال سن کر ایک لمحے کے لئے تو ہکا بکا رہ گیا ۔ کچھ لمحے تو مثال کو حقیقت ہوتے دیکھا ۔ پھر جب حیاتِ تازہ پا ئی اوراپنے زندہ ہونے کا یقین ہوا تو کہا: لکھ دی لعنت تیری مثال دی۔پورا ہفتہ لگا دو مگر آئندہ ایسی مثال نہ دینا۔

تحریر: ابن ریاض

Share this:
Sajjad Sarmad
Previous Post سجاد سرمد بحثیت خاکہ نگار
Next Post نئی تزویراتی تبدیلیوں سے مقابلہ کی ضرورت
Opposition

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.