geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    صحت و تندرستی
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    • The Spoon Revolution: Why a Growing Community Is Ditching the Forkچمچ بمقابلہ کانٹا: کھانے کی میز پر خاموش انقلاب کیوں برپا ہے؟
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Ukraine's Drone Campaign Against Russian Data Centers Rattles Kremlin's Digital Infrastructureیوکرین کے ڈرون حملے: روسی ڈیٹا سینٹرز پر نئی جنگ کا محاذ
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی شدید برہم

March 31, 2019 2 1 min read
Benazir Income Support Program
Share this:

Benazir Income Support Program

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کے معاملے پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز گھوٹکی میں وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا جائے جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ‘نام تبدیل ہوگیا’۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے ایسے کسی اقدام کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی، یہ پروگرام قانون کا حصہ ہے، کٹھ پُتلی میں ہمت ہے تو اس پروگرام کا نام بدل کر دکھائیں۔

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ شہید محترمہ سے تعصب رکھنے والے بے نقاب ہوچکے، محترمہ بینظیر بھٹو کا نام مٹانے والے خود مٹ جائیں گے، جی ڈی اے والے مکمل بے نقاب ہوچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام برداشت نہ ہونا عمران خان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے، آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی، وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 2010 میں باقاعدہ قانون بنا کر لایا گیا، اسے بدلنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہوگی، عمران خان کوشش کر کے دیکھ لیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سینیٹ میں تو عمران خان کی اکثریت نہیں ہے مگر اُنھیں قومی اسمبلی میں بھی کامیابی نہیں ملے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے قربانی دی، عمران خان تم بینظیر کا نام ہٹانا چاہتے ہو مگر لوگوں کے دلوں سے کیسے نام ہٹاؤ گے، جو تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سے نہیں مٹایا جا سکتا’۔

Share this:
Multan Election Polling
Previous Post ملتان: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ
Next Post شاہین سیکنڈری اسکول ملیر میں اوپن ڈے اور فن گالا کا انعقاد کیا گیا
Shaheen Secondary School organized Fun Gala

Related Posts

Pakistan Army Hits Back After Afghan Taliban Border Firing in Kurram

پاک فوج کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب، شیپولہ بیس کیمپ مکمل تباہ

October 18, 2026
Bilawal Bhutto Zardari Honors Karsaz Martyrs, Declares October 18 a Black Day in Pakistan's History

بلاول بھٹو کا کارساز سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت، 18 اکتوبر کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا

October 18, 2026
KP Police Seek 120% Security Allowance and Rs13.87 Billion Boost for Weapons and Gear

خیبر پختونخوا پولیس کا بھاری مطالبہ: سکیورٹی الاؤنس اور 13.87 ارب روپے اضافی فنڈز کی درخواست

October 18, 2026
Imran Abbas Steps Away From TV Dramas to Build a Tower Near Islamabad Airport

عمران عباس نے ٹی وی اداکاری چھوڑ دی، اب اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کاروبار پر توجہ

October 18, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.