geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برلن میں اسرائیل مخالف مظاہرہ، سامیت دشمنی کے خوف میں اضافہ

June 2, 2019 1 1 min read
Protesters
Share this:

Protesters

برلن (جیوڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک ہزار کے قریب مظاہرین ایک متنازعہ اسرائیل مخالف ریلی کے لیے جمع ہوئے۔ ان مظاہرین کی ریلی کے خلاف ایک دوسرے مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جو جرمنی میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی کے خلاف تھا۔

ہفتہ یکم جون کے روز برلن میں اس اسرائیل مخالف ریلی میں تقریباﹰ ایک ہزار شرکاء نے حصہ لیا۔ اس ریلی کا اہتمام ایک ایسے وقت پر کیا گیا تھا جب جرمنی میں یہ خدشات زور پکڑتے جا رہے ہیں کہ یورپی یونین کے رکن اس ملک میں سامیت دشمن جذبات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس احتجاجی ریلی کا اہتمام یوم القدس یا یروشلم ڈے کے موقع پر کیا گیا تھا اور باقاعدہ طور پر اس اجتماع کو ‘فلسطین میں ایک منصفانہ امن کے لیے‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔ یہ ریلی ان تمام مطالبات کے باوجود نکالی گئی، جن میں کہا گہا تھا کہ جرمن حکام کو اس مظاہرے پر پابندی لگا دینا چاہیے تھی۔ ایسے مطالبات کرنے والی اہم ترین شخصیات میں جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کے صدر یوزیف شُسٹر بھی شامل تھے۔

اس ریلی سے قبل کئی سرکردہ جرمن سیاستدانوں نے، جن میں وفاقی صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کے علاوہ خاندانی امور کی وفاقی جرمن وزیر فرانسِسکا گِفّی بھی شامل تھیں، جرمن عوام سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے خاندانی امور کی وفاقی وزیر گِفّی نے برلن سے شائع ہونے والے اخبار ‘ٹاگَیس اشپیگل‘ کو بتایا، ”ہم سب کو سامیت دشمن امتیازی رویوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ان کی مخالفت کرنا ہو گی۔ ہمیں سامیت دشمنی کے خلاف بولنا ہو گا، اور یہودی عقیدے کے حامل شہریوں کو بتانا ہو گا: ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

برلن میں آج یوم القدس کے موقع پر اسرائیل مخالف ریلی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے مظاہرے میں بھی سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی، جو جرمنی میں یہودی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے تھے۔ اس ریلی کا مقصد یہودیوں کے لیے سماجی تائید و حمایت کا اظہار تھا، جنہیں ایک مذہبی اقلیت کے طور پر ان دنوں سامیت دشمن واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سامنا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹر چیز ونٹر کے مطابق برلن پولیس نے بتایا کہ اس اسرائیل نواز ریلی کے شرکاء کی تعداد 600 کے قریب تھی، جنہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں یہودیوں پر حملوں کے واقعات میں، جن کی تعداد 2017ء میں 1504 رہی تھی، 2018ء میں مزید اضافہ ہوا اور گزشتہ برس ان کی سالانہ تعداد 1646 رہی تھی۔ یہ تعداد تقریباﹰ دس فیصد اضافے کے برابر بنتی ہے۔ دوسری طرف اس طرح کے وہ واقعات، جن کی پولیس کو باقاعدہ اطلاع بھی دی گئی تھی، ان کی تعداد، سرکاری ڈیٹا کے مطابق، 2017ء میں 37 سے بڑھ کر 2018ء میں 62 ہو گئی تھی۔

Share this:
loan
Previous Post پاکستان مالی سال 2019-20 میں 12 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لے گا
Next Post ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
Traffic Accidents

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.