geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن اور شاہ سلمان کے درمیان فون پر کیا باتیں ہوئیں؟

February 10, 2022 0 1 min read
Joe Biden and Salman ibn Abd al-Aziz
Share this:

Joe Biden and Salman ibn Abd al-Aziz

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے، جب ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں اور اس کے اہم حلیف ‘یو اے ای‘ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان بدھ کے روز ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مملکت سعودیہ میں شہری اہداف پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے،”صدر نے ہونے والے حملوں سے سعودی عرب اور علاقے کے عوام کے تحفظ کے حوالے سے امریکا کے عہد کا ذکر بھی کیا اور یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔‘‘

وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے حملوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر سے کہا،”سعودی عرب ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے امریکا کی کوششوں کے ساتھ ہے اور خطے میں ایران نواز عناصر کی ‘تخریبی سرگرمیوں‘ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔‘‘

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے تمام اسباب کے ازالے کو ختم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا،”سعودی عرب یمن میں جامع سیاسی حل کا خواہاں اور یمنی عوام کے امن وسلامتی اور ترقی کے لیے کوشاں ہے۔‘‘

سعودی فرمانروا نے ”امن کے قیام دہشت گردی کے خلاف‘‘ سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب کی قیادت والے امریکی اتحاد نے یمن میں سن 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ سعودی حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کی حکومت کو بحال کیا جا سکے۔حوثی باغیوں نے اس وقت دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس فوجی کارروائی اور جنگ کے نتیجے میں یمن مختلف مسائل بشمول قحط سالی سے دوچار ہو گیا۔ اقوام متحدہ نے اسے دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔

سعودی قیادت والے امریکی اتحادکا الزام ہے کہ حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم حوثی اور تہران دونوں ہی اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

حوثیوں نے حالیہ دنوں سعودی عرب کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ 17 جنوری کو اس نے ابوظہبی پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں تین افراد مارے گئے تھے۔

Share this:
Riots
Previous Post بھارت میں گجرات فسادات کی بیسویں برسی، برطانوی پارلیمان میں بحث
Next Post لیبیا کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچے
Abdul Hamid Mohammed Dbeibah

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.