geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھٹو کا نظریہ اور بلاول

May 12, 2019 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

تحریر : الیاس محمد حسین

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ذوالفقار بھٹو نے جا ن دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید آج کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو کئی وزیرجل جاتے ہیں، ان کی چیخیں نکلتی ہیں۔ ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھاآج بھی بھٹو زندہ ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے آمر کے سامنے سرنہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیرجمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دار پر لٹکا دیا، ذوالفقار بھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے کایوٹرن نہیں لیا۔ وہ قائدعوام تھا،وطن کا افتخار تھا، اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اورفکرسے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹوکانام لیاجاتاہے تووزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔جب لوگ مجھے کو بھٹوکے نا م سے پکارتے ہیں توان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہاتھا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی،میڈیاکی بدترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے میں ہمارے جہازکواڑ نے نہیں دیاگیا، پشاورمیں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈمیں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے،فارم45آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمارافارم 45لاپتہ ہے لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوئی اور آخرکار20سال بعدبھٹواسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کیلئے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویزمشرف کی پیداوارہیں، جوالیکشن اوردھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی ان سرگرمیوںپر وفاقی وزیر ِ اطلاعات فوادچوہدری بھی خوب گرج برس رہے ہیںسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ ابو بچائو تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ کے لئے شروع کی جارہی ہے جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے عجب تبصرہ کیاہے کہ بلاول بھٹوزرداری چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکے وہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں ، کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادیگی مجھے نہیں اس بار کس کس کی عید جیل میں ہوگی، یہ سب اللہ کی پکڑمیں آئے ہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے یہ اللہ کی پکڑمیں آگئے ہیں۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک واویلا مچارکھاہے غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ۔ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جبکہ پیپلز پارٹی نے ضیائلحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے یہ سب باتیں اپنی جگہ پر ان میں یقینا کچھ باتیں دل کو لگتی ہیں لیکن حالات بتاتے ہیں پیپلزپارٹی نیب پر اثراندز ہونے میں قظعی طور پر ناکام ہوگئی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ نے بھی کام نہ دکھایا اور آصف زرداری، فریال تالپور کو عدالت نے طلب کر لیا احتساب عدالت نمبر دو نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس بھیجا ہے جس میں انہیں میگا منی لانڈرنگ کیس میں 8اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کومیگا منی لانڈرنگ کیس میں دیگر24ملزمان کے ہمراہ 8اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو نوٹس خصوصی طور پر ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیںسمن بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا . میگا منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت نے آصف علی زرداری کے ساتھ فریال تالپور، انور مجید، حسین لوائی اور کمال مجید کو بھی 8اپریل کو ہی طلب کیا ہے. یہ تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں. میگا منی لانڈرنگ کا کیس کراچی سے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری باربار بھٹو کے نظریہ کی بات کرتے ہیں ان کی معلومات کیلئے گوش گذارہے کہ بھٹو کے بدترین مخالف بھی آج تک ان کے نانا پر کرپشن کا ایک الزام تک لانے کی جرأت نہیںکرسکے اس ضمن میں ان کا ماضی اور دامن بے داغ ہیں جبکہ آپ کے اباحضورکی عجب کرپشن کی غضب کہانیاں کئی دہائیوںپر زبان ِ زد ِ عام ہیں اور جو لوگ ان کہانیوںکو منظر ِعام پر لاکرہوا دیتے رہے ان کے ساتھ پہلے مفاہمت اور اب جپھیوںنے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبورکردیاہے جناب یہ بتائیںذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ کی تو ب سمجھ آتی ہے سرکار بتائیں آپ اور آپ کے ابا حضورکا کیا نظریہ ہے؟ یہ جان کر یقینا بہتوں کا بھلا ہو گا۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Police
Previous Post پولیس کا ہے فرض ۔ مدد آپ کی
Next Post بیچ ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے
Inam Butt

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.