geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

October 21, 2021 4 1 min read
Bitcoin
Share this:

Bitcoin

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کی سب سے مہنگی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں ایک بٹ کوائن 1 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق کرپٹوکرنسی بٹ کوائن 66 ہزار ڈالر( ایک کروڑ 15لاکھ 20 ہزار) سے تجاوز کرچکی ہے۔ کرپٹو ایڈوائزر کمپنی Makara کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیسی پراؤڈ مین کا کہنا ہے کہ ’ ہم اس لمحے کی توثیق کر رہے ہیں‘ کیوں ڈیجیٹل اثاثوں کی تاریخ میں یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : کرپٹو کرنسی دھوکا یا حقیقت!!!
کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والی ویب سائٹ کوائن بیس کے مطابق نیویارک کے مقامی وقت ساڑھے بارہ بجے بٹ کوائن نے 3 اعشاریہ 9 فیصد اضافے کے ساتھ 66 ہزار 600 ڈالر فی کوائن کا سنگ میل بھی عبور کیا، جو کہ اس سال ہونے والا تقریبا 130 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 300 فیصد اور 2019 میں 73 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

لیکن کسی حکومتی سرپرستی کے بنا چلنے والی کرپٹو کرنسی کا ایک تاریک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ اگلے ایک منٹ کے لیے بھی اس ڈیجیٹل کرنسی کے قدر کے بارے میں پیشگوئی نہیں کرسکتے۔

رواں سال مئی میں چین کی جانب سے سے کرپٹو کرنسی پرپابندیاں عائد کی گئی، نئی پابندیوں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی تھی۔ چین نے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ تین ریاستی اداروں ’ نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنا‘ ، ’چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن‘ اور’پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن ‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو سٹہ قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی۔

کرپٹو کرنسی پر نظر رکھنے والے افراد کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بہتری کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ اس کی قدر 1 لاکھ ڈالر فی کوائن تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے بٹ کوائن کی حمایت میں بیانات اور اس کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی کوائن بیس کی حصص مارکیٹ میں براہ راست لسٹنگ کے بعد اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

حصص مارکیٹ میں لسٹنگ ہوتے ہی اس کی قدر سوارب ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی اور یہ کرنسی تقریبا 65 ہزار ڈالر فی کوائن پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔ تاہم مئی میں ماحولیاتی تحفظات پر ایلون مسک کی بٹ کوائن مخالف ٹوئٹس اور چین میں اس کی مائننگ کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کی وجہ سے بٹ کوائن کی قیمت 30 ہزار ڈالر فی کوائن سے بھی گر گئی تھی۔

Share this:
Shaukat Tareen
Previous Post مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
Next Post ورلڈکپ وارم اپ میچ؛ جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی
South Africa vs Pakistan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.