geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کا

January 22, 2019 13 1 min read
Pakistani TV Channels
Share this:

Pakistani TV Channels

تحریر : روشن خٹک

ایک زمانہ وہ تھا جب ہر گھر میں ٹی وی نہیں ہوتا تھا، مگر بہت جلد اور بہت کم عرصہ میں ٹی وی ہر گھر میں پہنچا۔تین دہائیوں تک ایک ہی ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن ہوا کرتا تھا،جس سے خبروں کے علاوہ بڑے سبق آموز ڈرامے نشر ہوا کرتے تھے ، اخلاقیات اور قومی ثقافت کا خاص خیال رکھا جاتا تھا،وقت گزرتا رہا ۔جنرل مشّرف کا دورِ اقتدار شروع ہوا ، مزید ٹی وی چینلز کھل گئے،ٹی وی چینلز نے ایک مفید کاروبار کی شکل اختیار کر لی، اخبارات کے مالکان نے ”یک نہ شد ،دو شد ” کے مصداق دھڑا دھڑ ٹی وی چینلز کھولے اگر پہلے وہ ایک ہاتھ سے کما رہے تھے تو دو ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔ یوں ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھتے بڑھتے پچیس تک پہنچ گئی۔مگر افسوس صد افسوس کہ ایک طرف اگر ٹی وی چینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو دوسری طرف اس کے معیار میں کمی آئی۔

آج کل آپ کو ئی بھی ٹی وی چینل کھولیں تو آپ کو خبروں میں سوائے اس کے کچھ نہیں مِلے گا کہ فواد چودھری نے یہ کہا ، فواد چودھری نے وہ کہا، بِلاول بھٹو نے یہ کہا، فلاں نے یہ کہا فلاں نے وہ کہا، فلاںعدالت میں پیش ہوا، نیب نے فلاں کی انکوئری شروع کر دی، فلاں کا ریمانڈ حاصل کر لیا ۔کوئی یہ نہیں بتاتا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لئے کیا کر رہی ہے ، عوام تو ہر چھوٹی بڑی چیز پر ٹیکس دے رہی ہے۔، اخر یہ ٹیکس کہاں خرچ ہو تا ہے ؟حکومت اور اپو زیشن کے درمیان بلیم گیم بریکینگ نیوز کے طور پر دکھایا جاتا ہے سیاسی پارٹیوں کے زبانی پہلوانوں کو ٹاک شو میں بلا کر تماشہ دکھایا جاتا ہے۔حالانکہ لوگ ان کی شکلیں دیکھ کر بیزار ہو چکے ہیں مگر چینلز کا دانہ پانی چونکہ انہیں کے دم سے چل رہا ہے لہذا کوئی چاہے یا نہ چاہے ،ٹی وی سکرین پر ان کی پلجھڑیاں روزانہ ضرور سننی پڑتی ہیں ۔اینکر حضرات کی گل فشانیاں سنیں تو جانبداری کی بو صاف محسوس ہوتی ہے۔

ٹاک شو رائے عامہ کی مثبت سمت میں تشکیل کے لئے بڑا اہم رول ادا کر سکتے ہیں مگر افسوس کہ ہمارے ہاں ٹاک شو رائے عامہ کی مثبت سوچ کی تشکیل کے بجائے ذہنی انتشار کا باعث بنتا ہے کیونکہ ٹاک شو کے شرکاء عموما متحارب سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اور ٹاک شو کا سارا وقت ایک دوسرے پر الزام لگانے میں گزر جاتا ہے ۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اینکرز حضرات کو سیاسی مرغے لڑانے کا شوق ہے ۔کم عمر بچوں، بچیوں سے زیادتی کے واقعات پر نمک مصالحہ چھڑکا کر پیش کیا جاتا ہے انٹر ٹینمنٹ چینلزجو ڈرامے دکھاتے ہیں ان میں گھریلو جھگڑے،بہو ساس کے جھگڑے، محبت کی شادیاں اور فحاشی کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جاتا ۔ پچیس چینلز میں کوئی یہ نہیں بتا تاکہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ،انسانی زندگی آسان بنانے کے لئے کیا کیا نئی چیزیں ایجاد ہو رہی ہیں ۔ شہری شعور کتنا بیدار ہو چکا ہے، ہمارے ہاں اور دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کے درمیان اخلاقیات کا کتنا بڑا فرق ہے، ہم اپنے دین سے کیوں اتنے دور ہو چکے ہیں۔؟

میڈیا کا کردار قوموں کے سنوارنے یا بگاڑنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔کسی بھی ملک کا میڈیا اس ملک ک معاشرے کا اصلاح کرتا ہے۔آج کے دور میں میڈیا ایک طاقت بن چکا ہے،لیکن میڈیا کا غلط استعمال پوری قوم کو گمراہی کی طرف لے جارہا ہے۔مسلمان تو پہلے ہی اپنی اعتقادی اور ایمانی کمزوری کے سبب اور قرآن و سنّت کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنے کے سبب دنیا میں اپنی اقدار کھو چکے ہیں۔

ہم نہ تو قران و سنت کے ما حول میں پلے بڑھے اور نہ ہماری نئی نسل قران و سنت کی پاکیزہ تعلیمات پڑھ کر، دیکھ کر یا سن کر پنپ رہی ہے۔ بلکہ ٹی وی چینلز پر غیر مسلموں کے رواج، رہن سہن کے طریقے اور ان کے عادات و اطوار دیکھ کر پل بڑھ رہی ہے جو کہ یقینا امّتِ مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی ملک میں جہاں جمہوری نظام رائج ہو ، وہاں میڈیا کی حیثیت ایک ستون کی سی ہو تی وہاں میڈیا کی آزادی کو ایک دلیل سمجھاجاتا ہے مگر آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کا بے جا استعمال کیا جائے یا اسے لوگوں کو گمراہ کرنے،چٹپٹی خبروں کے ذریعے مزہ لینے یا کسی کی کردار کشی کے لئے استعمال کیا جائے۔اس کا اصل مقصد حقائق کو عوام کے سامنے لانا ہونا چاہیئے ، فکری راہنمائی ہونا چاہیئے اور تعمیری تنقید ہو نا چاہئیے۔الیکٹرانک میڈیا کو اب روشن شمع کی مانند روشنی پھیلانے کا کام کرنا چاہیئے کیونکہ، سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کا ۔یہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Muhammad Khalil his wife Nabeela
Previous Post کیا یہ معصوم چہرے دہشت گردوں کے ہیں
Next Post خاتون اول
Zubaida Khatoon

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.