geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رحمتیں، برکتیں اور ہم

May 16, 2019 1 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : مدثر سبحانی

اللہ رب العزت کا بے پایاں کرم اور احسان ہے کہ رمضان المبارک اپنی تمام تر رحمتوں، بخششوں اور برکتوں کی برکھا برساتا ایک بار پھر ہم پر سایہ فگن ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو رمضان المبارک کی برکتوں اور تجلیوں سے اپنے دلوں کی دنیا آباد کررہے ہیں۔ ہماری اخلاقیات کا کیا معیار ہے اور شرفِ انسانیت کے تقاضے نبھانے کا ہم کتنا ظرف رکھتے ہیں، اسے جانچنے کا ماہ مقدس رمضان المبارک بہترین پیمانہ ہے۔ یہ برکتیں سمیٹنے اور اپنی مغفرت کی سبیل کرنے کا مہینہ ہے۔جو اہل ایمان کو اپنے اعمال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ متبرک مہینہ اپنے فضائل وبرکات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔روز ہ دار ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریمwنے رمضان المبارک کے مہینے کی فضیلتوں سے بھی اپنی امت کو آگاہ فرمایا۔

جس میں فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ جس میں خیرات وسخاوت بھی بڑھ جاتی ہے۔ ماہ صیام ہمیں غمخواری، ہمدردی، ایثار و قربانی، حاجت روائی، مستحقین کی مدد و دستگیری اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے لیکن روزہ داروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے وہ کون بدبخت لوگ ہیں جو حرص ولالچ میں رمضان المبارک کو ناجائز منافع خوری اور زیادہ کمائی کا سیزن سمجھتے ہیں جنہیں اپنی عافیت کا بالکل خیال نہیں حالانکہ اس ماہ میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے لیکن شاید ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ایسے عناصر لالچی اور مفاد پرست تاجر و دکاندار رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی طلب بڑھنے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا رجحان ہماری بدقسمتی ہے۔ غریب آدمی اس مہینے میں رحمتوں کو سمیٹنے کے بجائے اپنا نان نفقہ پورا کرنے کی فکر میں مبتلا ہو جاتا ہے،جان لیوا مسلط عذاب مہنگائی سے کوئی امیر ہے یا غریب سبھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ آمدنی اور تنخواہیں وہی جب کہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔آج کل گلے سڑے پھل بھی اس مقدس مہینے کے دوران عام آدمی کو اپنے قریب نہیں پھٹکنے دے رہے۔ دنیا بھر میں جب غیر مسلموں کے کوئی مذہبی یا عوامی تہوار آتے ہیں تو شہریوں کی سہولت کے لیے اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کر دی جاتی ہے ۔

سوچئے اور جائزہ لیجئے کہ ہمارے معاشرے میںبے روزگاری اورحالات کی تنگدستی کی وجہ سے کتنے بے بس و مجبور لوگ ہیںجو پانی کے گھونٹ کے ساتھ سحری کرتے ہیںاور افطاری کے لئے کسی مسیحا کا انتظار کرتے ہیں۔اگر عوام الناس کے ساتھ ہمارے حکمران بھی ان غریبوں، بے کسوں اور مجبوروں کے لیے دل کی آنکھوں سے جائزہ لیں تو شاید ان غریبوں کے دکھ کچھ کم کرنے کی سبیل نکل آئے۔میری گراں فروشوںسے دردمندانہ التجا ہے کہ خدارا!رمضان کے مقام، اس کی عظمت، اس کی فضیلت، اس کے مقصد اور اس کے پیغام کو اپنے ذہن میں تازہ کریں تاکہ اس کی برکات سے بھر پور فائدہ اٹھاسکیں اور اپنے رب دوجہاں کی خوشنودی کے لیے اس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم ماہ مبارک میں اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو اگر اپنی جیب میں سے کچھ دینے کی طاقت نہیں رکھتے توعام دنوں سے بھی کم منافع لے کر غریبوں میں خوشیاں بانٹیں گے۔حدیث رسول اللہ w کا مفہوم ہے: بڑا بدنصیب اور خسارہ پانے والا ہے وہ شخص جسے زندگی میں رمضان کا مہینہ نصیب ہوا اور اللہ کی ٹھاٹھیں مارتی ہوئی رحمت ومغفرت میں سے اسے حصہ نہ ملا۔

قارئین کرام! رحمتوں اور برکتوں کے نزول کے یہ خاص دن ہیں ان دنوں میں اپنے لیے بھی دعائیں کریں اور ملک وقوم کو اپنی دعاؤں میں نہ بھولیں۔اللہ رب العزت کی رحمت پکار پکارکر کہہ رہی ہے ”ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں”۔

آئیے! دامن پھیلائیں اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑائیں، اتنا روئیں، اپنے مالک وخالق کو منانے کے لیے اتنی آہ و زاری کریںکہ رحمت خداوندی سے ہماری دنیا بدل جائے۔ اے رحیم وکریم! ہمارے گناہوں اور نافرمانیوں کی سیاہی نے ہمارے دل سخت کردیئے ہیں، ہمارے دلوں میں اپنا ڈر اور قیامت کا خوف پیدا فرما۔ اے مالک المک! بھوک کا یہ عالم ہے کہ مائیں، بیٹیاں اور بوڑھے دوٹائم کی روٹی کو ترس رہے ہیں کچھ خودکشیاں کررہے ہیں اور کچھ اپنے جگر گوشوں کی اپنے ہاتھوں سے سانسیں توڑ رہے ہیں، مولائے کریم ان کو مصائب سے نجات عطا کردے۔اے مولائے کریم! تیری رحمت کے بغیر توہم سانس بھی لینے کے قابل نہیں۔ ہماری ہر مشکل آسان فرمادے۔

غریبوں کی روٹی، بیماروں کی صحت اور قرض داروں کی خلاصی سب تیری رحمت کی محتاج ہے۔اے مالک ومولا! ہمارے وطن پاکستان کی حفاظت فرما۔ اسے اندرونی بیرونی سازشوں،بدامنی اور ظلم وستم سے نجات دے کر امن وسکون کا گہوارہ بنا دے۔اے اللہ کریم! ہمیں اپنی بقا اور استحکام کے لیے اسلام کے نظام عدل کو رائج کرنے کی توفیق عطا فرما… ملت اسلامیہ کو کوئی مخلص لیڈر عطا فرما جو سپر پاور کی بد مستیوں سے اسلامی دنیا کو بچا کر عزت وآبرو سے ہمکنار کرسکے۔آمین یا رب العالمین
Mudassar Subhani

تحریر : مدثر سبحانی

Share this:
Tax Amnesty Scheme
Previous Post بے نامی اکائونٹس اور جائیدادوں کو سفید کرنے کی اسکیم
Next Post رمضان المبارک کا عشرہ مغفرت …!
Ramadan Prayer

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.