geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بالی وڈ اداکار قادر خان مداحوں سے بچھڑ گئے

January 1, 2019January 1, 2019 1 1 min read
Qadir Khan
Share this:

Qadir Khan

کینیڈا (جیوڈیسک) بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان شدید علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

81 سالہ قادر خان دماغی مرض سپرا نیوکلیئر پالسی (Progressive Supranuclear Palsy) میں مبتلا اور کافی دنوں سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ رات اداکار کی حالت تشویش ناک ہوئی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، تاہم صبح سانس اکھڑنے کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

قادر خان 22 اکتوبر 1937ء کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘داغ’ سے کیا اور جلد ہی فلم نگری میں اپنے قدم جمالیے۔

انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو فلموں کے مکالمے بھی لکھے۔

قادر خان نے مقبول فلم ’مقدر کا سکندر‘ میں اداکار امیتابھ بچن کا نام سکندر رکھا تھا جبکہ انہوں نے مشہور فلمیں ’قلی‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’شرابی‘ کے مکالمے بھی لکھے، جو یادگار ہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں ’مقصد‘، ’نیا قدم‘، ’آنکھیں‘ ، ’جڑواں‘ اور’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ شامل ہیں۔

انہوں نے متعدد بار فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیا لیکن فلم ‘باپ 1 نمبری بیٹا دس نمبری’ پر انھیں بہترین کامیڈین کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

امجد خان کے ساتھ انہوں نے کئی مرتبہ منفی یعنی ولن کے کردار بھی ادا کیے۔

قادر خان کے بچھڑنے پر مداحوں سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this:
Kashmiris
Previous Post کشمیریوں کی نسل کشی آخر کب تک؟؟؟
Next Post غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کیخلاف جہاد نئے سال کے عزائم ہیں: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.