geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بالی وڈ کے وہ معروف اداکار جن کیساتھ کرینہ نے کام کرنے سے انکار کیا

September 23, 2021 2 1 min read
Kareena Kapoor
Share this:

Kareena Kapoor

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) کرینہ کپور بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں جو اپنے فلمی کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت پانے والی کرینہ کپور نے ماضی میں کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا جس کی وجوہات بھی دلچسپ ہیں۔

فلم ہدایتکار کرن جوہر کی ایک فلم کے لیے جب کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اس فلم میں اداکار عمران ہاشمی ہیں جن کا اچھے الفاظ میں کبھی ذکر نہیں کیا جاتا۔

کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں کرینہ کپور سے اداکار جان ابراہم کے ساتھ فلم میں اداکاری کا سوال کیا گیا تو کرینہ کپور نے یہ وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا کہ جان ابراہم کا فلمی تجربہ بہت کم ہے۔ مداحوں نے کرینہ کپور اور جان ابراہم کو کبھی اسکرین پر ایک ساتھ نہیں دیکھا۔

اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ ہیں اور کرینہ کپور ان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم ’زیرو‘ کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما سے پہلے کرینہ کپور کو آفر دی لیکن اداکارہ نے اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے آفر ٹھکرا دی۔

اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور آخری بار اسکرین پر ایک ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ میں نظر آئے۔ انہوں نے فلم ’اڑتا پنجاب‘ کے لیے بھی کام کیا۔ اس فلم کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ کرینہ کپور شاہد کپور کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کریں گی اور اس کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔

ماضی میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور سے متعلق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان دونوں کو ایک فلم ڈرامے کے لیے آفر کی گئی لیکن کرینہ کپور نے اس سے انکار کر دیا جس کی وجہ کہانی کا دلچسپ نہ ہونا تھی کیونکہ کرینہ کپور کو کسی دھماکے دار کہانی کی تلاش تھی۔

کہا جاتا ہے کہ کرینہ کپور کو ہریتک روشن کی فلم ’اگنی پتھ‘ میں آئٹم نمبر کی پیش کش کی گئی تھی، تاہم اداکارہ نے اس سے صاف انکار کیا۔ یہ افواہیں بھی عام تھیں کہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
Next Post بے بنیاد سیکیورٹی خدشات اڑانے کیلیے کیریبیئن طوفان کا انتظار
West Indies Team

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.