geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہر طرف ہے دھواں دھواں

April 24, 2019 0 1 min read
Politics
Share this:

Politics

تحریر : شیخ توصیف حسین

کہاوت ہے کہ ایک دوکاندار نے نجانے کس مصلحت کے تحت اپنی دوکان پانچ لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دی جس کی اطلاع پا کر ایک اور گاہک مذکورہ دوکاندار کے پاس پہنچا اور اُس نے مذکورہ دوکان چھ لاکھ روپے کے عوض خرید لی اس واقعہ کی اطلاع جب مذکورہ دوکان کے پہلے خرید کندہ کو ہوئی تو اُس نے احتجاجا اس واقعہ کی اطلاع صدر بازار اور اُس کی پوری کابینہ جو حاجی اور الحاج تھے کو دی تو صدر بازار اور اُس کی پوری کابینہ نے مذکورہ دوکاندار کو بلا کر کہا کہ تم نے اپنی مذکورہ دوکان اگر پانچ لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دی تھی تو پھر دوبارہ مذکورہ دوکان چھ لاکھ روپے میں فروخت کر کے تم نے بے ایمان ہونے کا ثبوت دیا ہے آ خر تم نے ایسا کیوں کیا ہے جس پر مذکورہ دوکاندار نے صدر بازار اور اُس کی پوری کا بینہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہاں میں ایک بے ایمان ہوں میں نے آج ایک لاکھ روپے کی بے ایمانی کی ہے لیکن تم اور تمھاری کا بینہ تو ایماندار ہیں تم حلفا کہو کہ تم نے آج ایک روپے کی بھی بے ایمانی نہیں کی یہ سن کر صدر بازار اور اُس کی پوری کا بینہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے ہوئے خاموشی اختیار کر گئی بالکل یہی کیفیت ہمارے ملک کے مذہبی و سیاسی رہنمائوں کے علاوہ بیوروکریٹس کی ہے جو حرام کی کمائی کے بل بوتے پر اس ملک کے آ سودہ قانون کو طوائف کا کو ٹھا بنانے میں مصروف عمل ہیں جن کے ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی وجہ سے آج اس ملک کی غریب آ نکھ خون کے آنسو روتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

در حقیقت یہ وہ ناسور ہیں جو اپنے کا لے کرتوتوں کی وجہ سے اگر صبح گرفتار ہوتے ہیں تو شام کو باعزت بری ہو کر عوام کے سامنے ہیرو بن جاتے ہیں جس کا اندازہ عوام کو بخوبی ہے یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ ایک امیر ترین شخص کی محفل میں مذہبی و سیاسی رہنمائوں کے علاوہ چند ایک اعلی افسران موجود تھے جس پر امیر ترین شخص نے حاضرین محفل کو متوجہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ جو شخص میرے سوال کا صحیح معنوں میں جواب دے گا میں اُسے دس کروڑ روپے نقد کے علاوہ کوٹھی اور کار کا انعام دوں گا یہ کہہ کر امیر ترین شخص نے مذہبی رہنما سے کہا کہ میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ آپ ایک مذہبی رہنما ہیں آپ کا سیاست جو کہ ایک جھوٹ کا پلندہ ہے سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں پھر بھی آپ سیاست دان بن جاتے ہیں آ خر کیوں یہ سننے کے بعد مذہبی رہنما نے امیر ترین شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ذاتی مفاد کا کھیل ہے۔

مذہبی رہنما بننا بھی ایک سیاست ہے جس کی ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ جلسے جلوس نا سمجھ عوام نکالتی ہے اور ہم جیسے مذہبی رہنما اپنی سیاست چمکانے کیلئے مذہبی منافقت پھیلا کر دنگا فساد کروا کر عوام کے ہیرو بن کر باآ سانی اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اس دوران عوام ہمیں فنڈز بھی مہیا کرتی ہے اور ووٹ بھی بعد ازاں ہم حکومتوں کو بلیک میل کر کے ہم اپنے ذاتی مفاد خواہ وہ جائز ہوں یا پھر نا جائز حاصل کر کے خوشحال زندگی گزارتے ہیں اس سے بھی بڑھ کر سچائی یہ ہے کہ جو افراد مذہبی فسادات میں مر جاتے ہیں ہمیں اُن کے مرنے کا کوئی دکھ نہیں ہوتا بلکہ خوشی ہوتی ہے چونکہ ہم اُن کے مرنے پر بھی اپنی سیاست چمکاتے ہوئے ہیرو بن کر اور زیادہ پا پو لر بن جاتے ہیں اور یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہماری وراثتی زمین صرف اور صرف چند مرلوں پر ہی محیط تھی لیکن اب مذہبی و سیاسی رہنما بننے کے بعد اربوں روپے زمین کے مالک بن کر عیش و عشرت سے زندگی گزارتے ہیں یہ سننے کے بعد امیر ترین شخص نے سیاست دان سے پوچھا کہ تم تو پہلے ٹھیکیداری کرتے تھے پھر تم سیاست دان کیسے بن گئے جس پر سیاست دان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ٹھیکیداری کے دوران میں محکمہ ہائی وے بلڈنگ وغیرہ کے نیچے سے لیکر اوپر تک بالخصوص سیاست دانوں تک بھتہ دیکر اپنے تعمیراتی کاموں کے بل پاس کرواتے تھے لیکن اب میں سیاست دان بن کر صرف پچیس تیس کروڑ روپے الیکشن کے دوران خرچ کر کے اربوں روپے تعمیراتی کاموں کی مد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساز باز ہو کر از خود ہڑپ کر جاتے ہیں۔

درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ تعمیراتی کام صرف اور صرف کاغذوں تک محدود ہوتا ہے عملی طور پر کچھ نہیں جس کا واضح ثبوت ضلع جھنگ ہے یہ سننے کے بعد امیر ترین شخص نے اعلی افسران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے تو حلف اُٹھایا ہوتا ہے کہ ہم اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرے گئے اس کے باوجود آج ملک کے تمام ادارے کرپشن کی لپیٹ میں ہیں آ خر ایسا کیوں یہ سن کر اعلی افسران نے بڑی ڈھٹائی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ سب ان مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی خصوصی شفقت کا نتیجہ ہے یہ اپنے دور اقتدار میں ہم سے ہر جائز و نا جائز کام کرواتے ہیں جس کے نتیجہ میں ہم بھی انہی کی طرح کالے کرتوتوں میں ملوث ہو کر رہ جاتے ہیں سچائی تو یہ ہے کہ کرپشن اوپر سے شروع ہو کر نیچے تک جاتی ہے سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور سچ یہ ہے کہ آج جو ملک و قوم لاتعداد پریشانیوں میں مبتلا ہے یہ صرف اور صرف ان مذہبی و سیاسی رہنمائوں کے کالے کرتوتوں کا نتیجہ ہے انھیں اگر نزلہ و بخار ہو جائے تو یہ اپنا علاج امریکہ جیسے ملکوں میں کرواتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ان کے ووٹر اور سپورٹر بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب بے بسی اور لا چارگی کی موت مر جاتے ہیں جس کا واضح ثبوت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی ہے جہاں پر تعنیات آرتھو پیڈک سر جن قیصر علیانہ جیسے ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹرز جو غریب مریضوں کے اعتماد کا قتل عام کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی چلڈرن سپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تین سالہ بچے حسن علی کا معدہ واش کرنے سے قاصر ہو وہ بھلا دیگر علاج اور آ پریشن کیسے کر سکتی ہے اور یہی کیفیت مذکورہ ہسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن قیصر علیانہ کی بھی ہے جو ایک غریب مریض جو ریڑھ کی ہڈی کے ٹوٹ جانے کے باعث ٹی بی کا مریض بن کر رہ گیا تھا کا از خود علاج کرنے کے بجائے الائیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کر دیا لیکن اب اُس کا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں جاری ہے۔

یہاں افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر ز کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گا چونکہ یہ اوپر سے لیکر نیچے تک سب کے سب دھما دھم مست قلندر ہیں شنید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جسے عوام کی بھاری اکثریت سے حمایت حاصل ہے نے اپنے چند ایک وزرا کو تبدیل کر دیا ہے جسے سننے کے بعد ہم سوچوں کے سمندر میں ڈوب کر یہ سوچنے لگ گئے کہ چہرے بدلنے سے نظام میں تبدیلی نہیں آ سکتی اگر عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں تو انھیں قومی لٹیروں کو قانون کے حوالے کرنے کے بجائے ایک پر تکلف محفل میں انھیں زہر ملا کھانا کھلا کر اذیت ناک سے ہمکنار کرنے کے بعد کسی خانسامے کو گرفتار کر کے بعد ازاں اُسے آ زاد چھوڑ دینا چاہیے چونکہ ویسے بھی ہماری عوام کسی بھی المناک واقعے کو بھول جانے کی عادی ہے جیسے شہید ملت ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کے قاتل کو۔
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Previous Post خالد محمود چہل صدر ریزیڈنس ویلفیئر یونین سٹی ہاوسنگ گوجرانوالہ کو حق بات کرنے پر مقدمات کا سامنا اور شدید نتائج کی دھمکیاں
Next Post رمضان المبارک کی اہمیت اور برکت
Ramadan Mubarak

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.