geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان المبارک کی اہمیت اور برکت

April 24, 2019 0 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : علینہ فاطمہ

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ، ”جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور فرشتہ اعلان کرتا ہے، اے بھلائی اور نیکی کے طلبگار! اللہ کی طرف متوجہ ہو جا۔ اے برائی کا ارادہ رکھنے والے! برائی سے باز آجا کیونکہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کے وسیلے سے لوگوں کو آگ سے (جہنم کی آگ) سے آزاد کرتا ہے اور ہو سکتا ہے تو بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائے یہ اعلان رمضان کی ہر رات میں ہوتا ہے“۔

رمضان المبارک کا مہینہ اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ہے۔ قرآن اور حدیث میں اس مہینے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں کیا گیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے کہ رمضان کے مہینے میں قرآن مجید نازل کیا گیا۔ (البقرہ :581) اس مہینے میں ایک رات (لیلتہ القدر) ایسی آتی ہے جو ہزار راتوں سے افضل و بہتر ہے۔ (القدر:3) حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کی آخری تاریخ کو فرمایا: ”کہ تہمارے اوپر ایک مہینہ آرہا جو بڑا مبارک مہینہ ہے۔ اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کے روزوں کو فرض فرمایا ہے اور اس میں رات کے قیام کو ثواب کا ذریعہ بنایا ہے“۔ اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غمخواری کا مہینہ ہے۔

اس مہینے میں رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس مہینے کی برکتوں کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس مہینے میں تمام شیاطین اور جنات کو قید کر دیا جاتا ہے۔ جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ شیاطین جو کہ انسانوں کو اچھے کاموں سے روکتے ہیں اور برے کاموں کے ذریعے اس کو گمراہ کر کہ سبز باغ دکھاتے ہیں۔

وہ اس مہینے میں مکمل طور پر بے بس کر دیے جاتے ہیں تاکہ اس مہینے کی برکتوں سے فائدہ اٹھا کر تمام انسان اپنی مغفرت کروا سکیں اور اچھے کام کر سکیں۔ ایسا اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ایک ماں سے بھی ستر گنا زیادہ پیار کرتے ہیں اور اس مہینے کو نازل فرما کر وہ اپنے پیارے بندوں کے لیے نہ صرف آسانیاں پیدا کرتا ہے بلکہ وہ اس مہینے کو انسانوں کے لیے نجات کا ذریعہ بناتا ہے۔ غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں پر یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔
Ramadan

الحمد للہ ایک بار پھر یہ برکتوں والا مہینہ شروع ہونے کو ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کو پا کر اللہ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مہینے میں ہر طرف سے یہ پکار آتی ہے! ہے کوئی بخشش کا طلبگار۔ کوئی ہے جو اپنے گناہوں سے معافی مانگ کر اپنی مغفرت کرانا چاہتا ہے اور میں اس کو معاف کر دوں۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر بے حساب کرم ہے۔ وہ اپنے بندوں کی بخشش اور مغفرت کے بہانے تلاش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو رمضان کا تحفہ دیا۔ اس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ اس مہینے میں عبادت کے ذریعے اپنے نفس کو پاک کرنے کی کوشش کریں۔ گناہوں سے بچیں اور روزے کی حالت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

تحریر : علینہ فاطمہ

Share this:
Politics
Previous Post ہر طرف ہے دھواں دھواں
Next Post ایمان کی دولت انمول نعمت
Quran

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.