geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کپتان بابر اور رضوان نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچا لیا

March 17, 2022 0 1 min read
Karachi Test
Share this:

Karachi Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کپتان بابراعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر رہ کر میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھے۔

پانچواں روز

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی جانب سے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے، پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 63 رنز درکار تھے جبکہ کنگروز 3 وکٹیں لینے سے قاصر رہے۔

پاکستان نے پانچویں روز اننگز کا آغاز 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا، اوپنر عبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہوکر 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ فواد عالم کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

کپتان بابراعظم نے ذمہ دارنہ 196 جبکہ نائب کپتان محمد رضوان نے بھی سینچری بناکر پاکستان کو ہار سے بچالیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں امام الحق 1، اظہر علی 6، فواد عالمی 9، فہیم اشرف 0 جبکہ ساجد خان 9 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھین لائن نے 4، پیٹ کمنز نے دو جبکہ کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

چوتھا روز

کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان میچ میں واپس آگیا، دونوں بلےبازوں کے درمیان 171 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

کپتان بابراعظم نے 12 چوکوں کی مدد سے 102 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 71 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر نیتھن لائن کا شکار بنے جبکہ تجربہ کار اظہر علی کیمرون گرین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کردی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے تھے، پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

کھیل کے چوتھے روز کے آغاز پر مہمان ٹیم نے 81 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر بنائے تھے لیکن 16 رنز کے اضافے کے بعد مارنوس لیبوشین کے آؤٹ ہونے پر بیٹنگ ڈیکلیئر کردی تھی۔

مارنوس 44رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی تاہم قومی ٹیم 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی تاہم قومی ٹیم 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرا روز

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسکے بعد ٹیم کی لائن لگ گئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم صفر، محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 اور حسن علی صفر، کپتان بابراعظم 36 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کے بجائے دوسری اننگز کا کھیل جاری رکھا اور تیسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے۔ آسٹریلوی ٹیم کی مجموعی برتری 489 رنز کی ہوگئی ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 35 اور مارس لبوشین 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک رنز میں بغیر کسی اضافہ کے شاھین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مزید 51رنز کا اضافہ کرکے بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔

دوسرا روز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا گیا، آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا اور دن کے اختتام تک اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستانی گیند باز آج پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔

کھیل ختم ہونے پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے جو کل سے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کریں۔

پہلا روز

کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔

آسٹریلیا

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

Share this:
Mons Elahi
Previous Post وفاقی وزیر مونسی الہی کی گرفتاری کا معاملہ، نیب کا مؤقف سامنے آگیا
Next Post اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181 روپے کے قریب پہنچ گئی
Dollar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.