geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی

August 1, 2019 0 1 min read
Sadiq Sanjrani
Share this:

Sadiq Sanjrani

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر رائے شماری آج ہو گی۔

حزب اختلاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

اپوزیشن سمجھتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں جبکہ حکومت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر اعتماد نہیں رہا۔

دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اجلاس میں سینیٹ (ایوان بالا) میں اعتماد کی بڑی جنگ آج ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کا نمبرز گیم کی بنیاد پر ٹکراؤ ہوگا لیکن اس جنگ سے قبل ہی سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے اور دونوں جانب سے عددی اکثریت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اس سیاسی گرما گرمی میں دونوں جانب سے عددی اکثریت ظاہر کرنے کے لیے سینیٹ ارکان کی میٹنگز، کارنر میٹنگز، ناشتے، ظہرانے اور عشائیے رکھے جارہے ہیں۔

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کی جگہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو نے صادق سنجرانی کو ایک بار پھر استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سینیٹ میں قائدِ ایوان شبلی فراز نے صاف انکار کرتے ہوئے آخری لمحے تک لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز و دیگر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار حاصل بزنجو کی جانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں شریک ہیں —فوٹو: آئی این پی
شبلی فراز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کے اقدام پر خود اپوزیشن کی اکثریت ناخوش ہے اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو شکست ہوگی۔

تحریک انصاف کے ہی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوری سوچ اور جمہوری اخلاقیات ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی رائے شماری میں کامیابی صادق سنجرانی کی ہوگی، یہ سیاسی ٹارزن بننےکی کوشش کر رہے ہیں لیکن مارےجائیں گے۔

ایوان کی پارٹی پوزیشن کا جائزہ لیا جائے تو اپوزیشن بینچوں پر 67 ارکان براجمان ہیں تاہم جماعت اسلامی کے 2 ارکان ہیں جنہوں نے ووٹنگ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کررکھا ہے۔

اس طرح اپوزیشن کے پاس 103 کے ایوان میں سے 65 ووٹ ہیں جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے 30، پیپلز پارٹی کے 21، نیشنل پارٹی کے 5، پختوانخوا ملی عوامی پارٹی کے 4، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک سینیٹر ہے۔

اس وقت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر ملک سے باہر ہیں جس کے بعد اپوزیشن کو توقع ہے کہ ن لیگ کے 64 ارکان چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب حکومتی بینچز پر 36 سینیٹرز موجود ہیں جن میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 14، سینیٹر صادق سنجرانی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے 8، سابقہ فاٹا کے 7، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 5، مسلم لیگ فنکشنل اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا ایک ایک سینیٹر ہے۔

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار ہیں جبکہ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کیلئے بھی حکومت کو 53 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

ایوان بالا میں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہے لیکن ایوان میں کس کاَکس کو کس پر کتنا اعتماد ہے، اس فیصلے کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلائے گئے ایوان بالا کے اس خصوصی اجلاس کی صدارت بیرسٹر سیف علی کریں گے اور وہ پریزائیڈنگ افسر کے بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش ہونے پر 26 ارکان کو اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر حمایت میں ووٹ دینا ہوگا۔

چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ کیلئے بیلٹ پیپرز میں 2 خانے ہوں گے جس میں سے پہلے خانے میں’کیاآپ قرارداد کےحق میں ہیں ؟‘ درج ہوگا جبکہ دوسرے خانے میں کیا آپ قرارداد کے مخالف ہیں؟ درج ہوگا۔

قرارداد کے محرک 15 منٹ تک بحث کر سکیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ کو 30 منٹ تک بولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے بعد خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی، اگر قرارداد کے حق میں 53 یا زیادہ ووٹ آئے تو چیئرمین سینٹ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا بصورت دیگر چیئرمین سینیٹ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش ہونے کے بعد یہی تمام عمل دہرایا جائے گا۔

چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین کی نشستیں خالی ہونے کی صورت میں 7 روز میں نئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Share this:
Hamza bin Laden
Previous Post امریکی ٹی وی چینل کا حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ
Next Post کیا جلد ہی جرمنی سے ملک بدریاں بڑھا دی جائیں گی؟
German Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.