geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بچوں کی کردار سازی

January 20, 2019 0 1 min read
Parents and Children
Share this:

Parents and Children

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

بچوں کی تربیت اور کردار سازی میں والدین کا کردار جس قدر اہم ہے اُتنا ہی اساتذہ کا بھی ہے ،والدین اوراساتذہ بچوں کے اخلاق کی تعمیر کے ذمہ دار ہیں ،ماں باپ اور اِنسے جُڑے رشتے بچوں کو اپنے عمل سے ہمدردی ، محبت ، سچائی ، خوش اخلاقی کا درس دیں، دوسروں کا احترام اور اپنی اور دوسروں کی عزت کی حفاظت کرنا سکھائیں تاکہ ایک اسلامی فلاحی ترقی یافتہ معاشرے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے ،سانچ کے قارئین کرام ! ان خیالات کا اظہار “بچوں کی کردار سازی میں والدین کا کردار” کے موضوع پر کوتھم سکول اینڈ کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیاجس میں بطورمہمان خصوصی راقم کومدعو کیا گیا تھا جبکہ مہمان اعزاز معروف موٹیویٹرعثمان ہادی تھے۔

ڈائریکٹر کوتھم کالج احمد شفیق اور کوتھم سکول پرنسپل ثمینہ شفیق کا خصوصی پیغام سینئر ٹیچر میڈم زرینہ نے پڑھ کر سنایا ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میرا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچے کو غیبت ، چغلی ، جھوٹ ، چوری دوسروں کی حق تلفی اور دیگر اخلاقی برائیوں سے باز رکھنے کے لیئے خود بھی اِ ن خرافات سے دور رہیں تاکہ بچہ آپکے عمل سے سیکھے ماں اپنے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو اخلاقی وصف اُس میں پیدا کرے گی وہ اپنا لے گا اور جن برائیوں سے روکے گی وہ اسکی ذات کا حصہ بن جائیں گی والدین کے ساتھ اساتذہ بھی پوری دلجمعی سے بچوںکو پڑھائیں موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے اور مثبت انداز میں کریں۔

دوران پڑھائی اساتذہ موبائل کا ستعمال نہ کریں کیونکہ استاد کا کام بچوں کو تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت کرنا بھی ہے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں استاد کی تکریم ہو ،اساتذہ کی سلیکشن کا معیار بھی سخت ہونا چاہیے تاکہ شوقیہ اور وقت پاس کرنے کے لئے پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو کیونکہ آج کل بچوں کی تربیت سازی میں استاد کا کردار کم ہورہا ہے جبکہ والدین سکول کے بعد بچے کوٹیوشن پڑھانے کوزیادہ اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سے دس گھنٹے وقت اپنے استاد کے ساتھ صرف کرتا ہے ، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کاروبار بن چکی ہے ہم ایک نصاب اور زریعہ تعلیم پر متفق نہیں ہوسکے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم ہے جسکی وجہ سے امیر اور غریب کی تعلیم مختلف ہو گئی ہے ،۔

تعلیم کمرشلائز ہونے کے باعث بچوں میں اخلاقی تربیت کا فقدان واضح نظر آرہا ہے جسے کم کرنے کے لئے حکومت کا ایک نصاب مقرر کرنا ضروری ہے اور والدین اساتذہ کا ملکر بچے کی کردار سازی کرنا ہے ماں اپنے بچے کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کرتی ہے توآنے والے وقت میں یہ بچہ اسلامی معاشرے کا ایک مفید رکن بنتا ہے ۔معروف موٹیویٹر عثمان ہادی کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں میں تعلیم سے محبت اور خواہش پیدا کرنے کے لئے بچوں سے شفقت اور اسکے رجحانات کو دیکھ کر صحیح خطوط پر تربیت کرنا ہو گی اولاد کی اچھی تربیت کی بھاری ذمہ داری ماں پر عائد ہوتی ہے اسی لئے حضرت محمد ۖکے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ماں کو بلند مقام عطا فرمایاباپ کی نسبت اس کا درجہ تین گنا زیادہ رکھااور آخرت میں نجات کا ذریعہ قرار دیا ماں کی اچھی سوچ،اچھااخلاق و کردار بچے کے لیے بہتر بنیاد فراہم کر تا ہے۔

بچے کی تربیت کے لئے جہاں ماں کو ترجیح دی گئی ہے وہیں باپ کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا گھر کے ماحول کو گالم گلوچ اور دیگر ناپسندیدہ باتوں جن میں سگریٹ نوشی وغیرہ شامل ہے سے پاک رکھنا شامل ہے بچے کا ذہن شفاف آئینہ ہوتا ہے اُس کو انسان بنانے میں والدین ہی اہم ترین ہوتے ہیں سیمینار مسز ثوبیہ ناہید ، چودھری عرفان اعجاز سکول ہذا کے بچوںاور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Imran Khan
Previous Post ساہیوال واقعے پر پریشان ہوں، جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد کارروائی ہو گی: وزیراعظم
Next Post جامعہ اسلامیہ قرآنیہ، سمرا: حفظِ قرآن کا ایک حیرت انگیز ادارہ
Madarsa

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.