geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین دوست ہے، حریف ہے، یا دونوں؟

June 10, 2021 2 1 min read
America and China
Share this:

America and China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی دنیا کو مقابلے کا سامنا ہے، خاص طور پر چین کے ساتھ۔ لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں اور تخفیف اسلحہ جیسے شعبے تعاون کے متقاضی ہیں۔ میونخ سکیورٹی رپورٹ میں ایک صحت مندانہ توازن تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

میونخ سکیورٹی رپورٹ کا اجراء صحیح اور مناسب موقع پر کیا گیا ہے۔ مناسب اس لیے کہ امریکی صدر جو بائیدن یورپی دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ امریکی صدر جی سیون سمٹ اور نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رواں برس جاری کی جانے والی اس رپورٹ کا عنوان ‘ اہم ریاستوں کے درمیان پایا جانے والا تعاون اور مسابقت‘ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ ایک سو ساٹھ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں کئی اہم اور پیچیدہ موضوعات کو سمویا گیا ہے۔ ان میں مغربی جمہوریتوں کو درپیش چین کے حوالے سے چیلنج کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک ہی وقت پر مغربی جمہوریتیں اور چین ایک دوسرے کی ضرورت بھی ہیں یعنی تجارتی شراکت دار بھی اور دوسری جانب عالمی مسائل میں ایک دوسرے کے کے مدِ مقابل بھی۔ یہ ایک دوسرے کے حریف بھی ہیں اور اسٹریٹیجیک پارٹنر بھی ہیں۔ انہیں کووڈ انیس کی وبا میں یقینی طور پر ایک دوسرے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

کمیونسٹ ملک چین میں حکمران پارٹی ریاست کی نگرانی میں سرمایہ دارانہ نظام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس کمیونسٹ پارٹی نے وہ نہیں کیا جس کا ارتکاب سابقہ سوویت یونین سے سرزد ہوا تھا۔ مطلق العنانیت کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی نے ملکی عوام میں خوشحالی پیدا کی ہے۔ اسی باعث امریکی صدر جو بائیڈن اپنی تقاریر میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ جمہوری حکومتیں بھی اپنے لوگوں کو وہ کچھ دے سکتی ہیں، جس سے دنیا میں تبدیلی یقینی ہے۔

دوسری جانب چین کی حکومت نے یہ ہدف مقرر کیا ہے کہ وہ سن 2049 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ، جدید اور سوشلسٹ طاقت کا منبع بن جائے گا۔ اس میں ٹیکنالوجی، معیشت اور ثقافت کے اہداف بھی شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق چین کے اس ہدف کا بنیادی مقصد اقوام عالم میں طاقت کا مرکز و محور بننا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے منصبِ صدارت بیس جنوری سن 2021 کو سنبھالا تھا۔ وہ اپنے پہلے آٹھ روزہ یورپی دورے کے دوران انگلینڈ میں منعقد ہونے والی جی سیون سمٹ اور پھر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے برسلز منعقدہ سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

جی سیون دنیا کے امیر ترین ملکوں کا گروپ ہے، ان ممالک کے رہنماؤں کا سالانہ اجلاس گیارہ اور بارہ جون کو برطانوی ساحلی قصبے کارن وال میں ہو گا۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا سربراہ اجلاس پیر چودہ جون کو ہو گا۔

امریکی صدر سولہ جون کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے پس منظر میں میونخ سکیورٹی رپورٹ کے اجراء کو بہت اہمیت حاصل دی گئی ہے۔

میونخ سکیورٹی رپورٹ میں لبرل جمہوریتوں کے نمائندوں نے واضح کیا کہ لبرل مسابقت پیدا کرنے میں فیصلہ کن موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی کانفرنس کے شعبے پالیسی اور تجزیے کے سربراہ ٹوبیاس بُونڈے ان افراد میں شامل ہیں، جنہوں نے رپورٹ مرتب کی ہے۔ وہ بھی لبرل کمپیٹیٹرز کے مقابل ایک واضح اور مضبوط موقف اپنانے کے حامی ہیں۔

بُونڈے نے امریکی صدر کی تقریر کا اقتباس بھی استعمال کیا ہے۔ اس میں جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ٹرانس اٹلانٹک رہنماؤں میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ دنیا کی بڑی جمہوریتوں کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا اشد ضروری ہو گیا ہے۔ بائیڈن کے مطابق اس تعاون اور اتفاق سے ہی مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہے۔

ٹوبیاس بُونڈے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں میں بھی مغرب کے نظریاتی تسلط کے پھیلاؤ کو مشکلات کا سامنا ہے جیسا کہ عرب دنیا اور چین میں انسانی حقوق کی صورت حال وغیرہ۔ اس تناظر میں بیجنگ حکومت کا اپنی پالیسیوں کے سہارے پر سنکیانگ یا ہانگ کانگ کی صورت حال پر درجنوں ممالک کی حمایت حاصل کرنا ممکن ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post جوبائیڈن یورپ کے پہلے دورے پر روانہ، جنیوا میں صدر پوتین سے ملاقات کریں گے
Next Post ’اگر گنہگار ہیں تو عدالت میں پیش کریں‘
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.