geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’اگر گنہگار ہیں تو عدالت میں پیش کریں‘

June 10, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے لاپتا رشتے داروں کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محمد زرین گزشتہ دس برسوں سے اپنے بیٹے کی تلاش میں ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ میں شامل مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے رشتہ داروں کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ احتجاج میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق سابقہ قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں سے ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لگائے گئے اس کیمپ میں موجود عمر رسیدہ محمد زرین کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”میرا بیٹا اچانک لاپتہ ہوا اور اب اسے لاپتہ ہوئے دس سال بیت گئے ہیں۔ جب وہ لاپتہ ہوا تھا تو میں نے سوچا کہ وہ کوئی غلط کام نہیں کر سکتا، جلد ہی واپس آ جائے گا لیکن آج تک ہمیں اس کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا۔ اس کے بچے، بیوی اور والدہ آج تک انتظار میں ہیں۔‘‘

مظاہرین نے حکومتی نمائندوں سے بات چیت کے لیے ایک باقاعدہ کیمٹی بنا رکھی ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ میر افضل کا کہنا تھا، ”حکومت سے مطالبہ ہے کہ اگر یہ لوگ زندہ ہیں تو ان کو آئین و قانون کی روشنی میں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے اور ہمیں بتایا جائے کہ یہ لوگ اس وقت کہاں ہیں؟ کم ازکم ان کی رشتہ داروں سے ملاقات کروائی جائے ۔‘‘

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا،”دہشت گردی اور بدامنی کی لہر، جو ایک زمانے سے ہے، اس میں لوگ ماورائے قانون لاپتا ہوئے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ کسی کی نعش ملتی ہے تو کوئی ایک عرصے تک لاپتہ رہتا ہے۔ ‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ”اگر کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں یا جرائم میں ملوث ہو تو اسے آئین اور قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ عدالتوں کے ذریعے ان پر مقدمات چلائے جائیں۔ ماوراے عدالت اقدامات بدامنی اور دہشت گردی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس طرح لوگوں میں احساس محرومی بڑھتا ہے۔ ‘‘

لاپتا افراد کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے معروف قانون دان نور عالم خان کا کہنا ہے، ”ان لوگوں کے لیے باقاعدہ ایک کمیشن موجودہ ہے، جو لاپتا افراد کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان اور صوبہ بلوچستان میں مسائل ہیں، جن کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض قوتوں کی طرف سے کچھ لوگوں کو پاکستان کے خلاف اُکسانے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ اس لئے ایسے کیسز میں انتہائی احتیاط کی ضرورت وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔‘‘

حکومت نے لاپتہ افراد کے مسئلے کو کو حل کرنے کے لیے ایک کمیشن قائم کر رکھا ہے۔ کمیشن پہلے مرحلے میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ متاثرہ شخص کہاں پر ہے، پھر ان کے رشتہ داروں سے بھی معلومات جمع کی جاتی ہیں کہ متاثرہ شخص کب اور کس علاقے سے لاپتا ہوا؟

اس کمیشن کو پختون‍خوا اور نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی ہزار افراد کی گمشدگی کی درخواستیں دی جا چکی ہیں۔

احتجاجی کیمپ میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو اگلے مرحلے میں وہ دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

Share this:
America and China
Previous Post چین دوست ہے، حریف ہے، یا دونوں؟
Next Post امید ہے نیٹو ترکی کی بقا اور اسکے حقوق کا خیال رکھے گی: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.