geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صاف پانی قحط کی حقیقت۔۔۔۔ووٹر کو زندگی دو

May 21, 2019 0 1 min read
Clean Water
Share this:

Clean Water

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

پاکستان کی سب بڑی سیاسی پارٹی جو کئی سالوں سے برسراراقتداربھی رہی ہے مسلم لیگ نون عید کے بعد مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ملک گیر رابطہ مہم چلانے کے لیے کوشاں ہے۔جس کی تصدیق سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہدخاقان عباسی سمیت دیگرپارٹی رہنما ؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف حکومت توڑنے اور اقتدار کا نہیں ہے، ہمارا ہدف عوام کے مسائل کا حل ہے، آل پارٹیز کانفرنس فیصلہ کرے گی کہ سڑکوں پر آنا ہے یا نہیں۔ عوام کے مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں ہے تو فیصلہ اے پی سی کرے گی، مسئلے کا حل الیکشن میں ہے تو الیکشن کے مطالبے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ببانگ دہل کہتی ہیں کہ بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ ووٹ کو عزت دو۔ نوازشریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے اور اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو آئین کی روح سے متصادم ہو۔ شہباز شریف دل سے نوازشریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ اگر پہلے یہ دو رائے بھی ہوگی کہ بیانیہ ایسا نہیں ایسا ہونا چاہئے تو بھی اب سب اسی بیانیے پر آگئے ہیں۔

لیکن افسوس پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون کا بیانیہ صرف اور صرف ووٹ کو عزت دوہے کے بجائے ”ووٹرکو زندگی دو“ کیونکہ دنیا میں تین مسائل ہیں۔ پہلا پانی دوسرا دنیاکو خوراک کی فراہمی اور تیسرا گلوبل وارمنگ، اس کے علاوہ جو مسائل ہیں، وہ ثانوی ہیں۔ جو انسان ان مسائل کو نہیں دیکھے گا دنیا کو محفوظ رکھنے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔اس وقت پاکستان دنیا کے ان 17ملکوں میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق قیام پاکستان کے وقت ہر شہری کے لیے 5600کیوبک میٹر پانی تھا جو اب کم ہو کر 1000 کیوبک میٹر رہ گیا ہے اور 2025 تک 800 کیوبک میٹر رہ جائے گا۔ دیکھا جائے تو صاف پانی کا مسئلہ دہشت گردی‘کرپشن اور توانائی کے بحران سے بھی زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔

بزرگ کہتے ہیں کہ قدرت نے انتہائی فیاضی اور دریادلی کے ساتھ انسانوں کو صاف اور پینے کے لائق پانی فراہم کیا ہے۔ یہ الگ بات کہ انسانوں نے اس عظیم نعمت کو بھی مختلف صنعتی فضلہ جات اور کیمیائی اجزاء کی آمیزش سے آلودہ کر دیا ہے۔ پانی کی آلودگی ایک سنگین عالمگیر مسئلہ ہے، اس کی جانب فوری توجہ کی اشدضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ارباب حکومت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے بجائے ”دیگر سرگرمیوں“ میں مصروف رہتے ہیں۔کون نہیں جانتا کہ پانی انسان کی اہم ترین بنیادی ضرورت ہے۔ مہذب، ترقی یافتہ، فلاحی اور جمہوری معاشروں اور مملکتوں میں ارباب حکومت اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ وہ ممکنہ ذرائع و وسائل کو بروئے کار لاتے ہیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں میں آسودگی اور آسائش کے احساس کو قوی اور تواناتر کر سکیں۔ وہ معاشرے اور مملکتیں جہاں ارباب حکومت اپنے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی نہیں بنا سکتے، ان کی حکومتوں کی اعتباریت ہمیشہ موضوع بحث بنی رہتی ہے۔ جب کسی حکومت کی اعتباریت موضوع بحث بن جائے تو اس کے وجود کا معرض خطر میں پڑ جانا یقینی ہو جاتا ہے۔

بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پانی کی قلت اوراس حوالے کیے جانے والے فیصلے بہت دور نظرآتے ہیں۔ رواں سال پانی کی قلت میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم سب اداروں سمیت ایک دوسرے کومورد الزام ٹہرا رہے ہوں گے۔پاکستان میں اگر حقیقی معنوں میں سیاسی استحکام ہوتا تواس کے کم ازکم دوشعبوں میں غیر معمولی فوائد حاصل کیے جاسکتے تھے۔ سب سے پہلا فائدہ معیشت کوہوتا۔ اس کی تیز رفتار ترقی سے روزگارپیدا ہوتا اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا۔

موسمیاتی تبدیلیاں کرہ ارض کے فطری نظاموں کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں اور صاف پانی کے سب سے بڑے ذخائر جو گلیشرز کی شکل میں موجود ہیں، اس کے براہ راست نشانے پر ہیں۔ پانی کے دیگر قدرتی ذخائر جن میں دریا، ندی نالے،آبشار، جھیلیں ہیں وہ تیزی سے آلودہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ اقوام متحدہ سے لے کر دنیا کی حکومتیں اس حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہونے کے ساتھ اپنے صاف پانی کے ذخیروں کومحفوظ کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

کئی دہائیوں سے سنتے چلے آرہے تھے کہ آیندہ جنگیں پانی پر ہوں گی یہ جس نے بھی کہا تھا، وقت نے اس بات کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے لاکھوں سال سے موجود کرہ ارض کے فطری نظاموں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔ سائنس دانوں اورماہرین ماحولیات کا متفقہ فیصلہ یہ ہے کہ اس کے ذمے دار بھی کرہ ارض کے باسی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے ووٹ کو عزت دوکے بجائے ”ووٹرکو زندگی دو“کی حکمت عملی پر مسلم لیگ ن سمیت حکومت اور اپوزیشن کو غور کرنا ہوگا کیوں کہ پانی کی سپلائی لائنز کو صاف رکھنے کا مستقل نظام قائم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پنجاب کے صوبائی درالحکومت لاہورمیں صاف پانی شہریوں کو فراہم کرنا والا ادارہ ”واسا“ مالی بحران کا شکار ہے۔آئندہ دوماہ تک ”واسا“حکام مالی مشکلات کی بناء پر تقربیاً 3ہزارعارضی ملازمین کو فارغ کرنے والے ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن کو فوری طوری پر اس مسلئے کو حل کرنا ہوگا۔”واسا“ کو فوری فنڈجاری کرنے کے ساتھ ساتھ آلودہ پانی کی صفائی کے طریقوں سے آ ٓگاہی کے ساتھ شہریوں کو سستے آلات اور مشینیں بھی فراہم کی جانی چاہیں،صاف پانی صرف پینے کے لیے استعمال کیا جائے جب کہ سمندر،دریا اور نہروغیرہ کے پانی کو کاریں دھونے،سڑکیں دھونے اور واش روم کے لیے استعمال کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔اس سلسلے میں شعورو آگہی کے پروگرامزشروع کرنے کی بھی ضرورت ہے اور سوسائٹی کے تمام طبقات کو اس مہم کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post نیب کا واحد مقصد بے بنیاد الزام لگانا اور سیاستدانوں کو بدنام کرنا ہے
Next Post سارا بجٹ کھا گئے! سندھ کو ایڈز لگا گئے
AIDS

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.