geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کسے نے میری گل نہ سنی

January 9, 2019 1 1 min read
Baba Haider Zaman
Share this:

Baba Haider Zaman

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

بلین ٹری سونامی کا فنکشن تھا شام ہو گئی جناح کنونشن سے ہم باہر نکلے تو ایک بڑے بندے سے ملاقات ہو گئی بڑا اس لیا کہ وہ پھیچھ سے پھلانگتا ہوا ؤیا اور چھا گیا۔میں نے کہا جناب ہزارہ کا کیا بنے گاْاب تو فاٹا کا انضمام بھی ہو رہا ہے موصوف کا جواب تھا جی ہزارہ ہیں ووٹ تھوڑا ہی دیتا ہے۔جی تو کیا کہ اس کو بے نقط سنائوں مگر چپ کر گیا پھر الیکشن ہوا ہزارہ میں پی ٹی آئی کے ہی لوگوں کی ہزار کوششوں کے باوجود پارٹی جیت گئی۔پھر سو دن کی میٹینگ میں سوال وہی تھا کہنے لگے سوچا جائے گا میرا کہنا تھا ہمارے بچے اب بھی اٹک پار اجنبی ہیں فاٹا کے انضمام کے بعد تو مزید اقلیت میں ہوں گے۔

ہزارہ صوبہ کی تحریک بابا حیدر زمان کے ساتھ ہی قبر میں دفن ہوتی نظر آتی ہے اس لئے کہ مجھے پورے ہزارہ میں ایسا کوئی مرد جری نہیں نظر آتا جو جو بابا کا نعم البدل ہو۔آپ جھاری کس سے کاغان تک کی لیڈر شپ دیکھ لیں یہ مدح سرائوں کا ایک ٹولہ ہے جو نواز شریف یا کسی اور شریف کا جھولی چک تو ہے اپنی کوئی شناخت نہیں۔

لوگ ایسے ہی نہیں الگ ملک،صوبہ مانگتے ،اس لئے کہ جب ان کی کوئی سنتا نہیں تو شور تو اٹھے گا۔ہزارہ صوبہ کی تحریک تو خون بھی دے چکی اے این پی کے دور میں ١٢ اپریل کے خونیں دن کو کوئی نہیں بھول سکتا۔اس تحریک سے الگ ہونے والے مختلف پارٹیوں میں مزے لوٹ رہے ہیں۔اور صوبہ ہزارہ ادھر کا ادھر ہی ہے۔سردار حیدرزمان جو اب اس دنیا میں نہیں ہے ان کا تخت خالی ہونے کے بعد لگتا ہے مدتوں خالی ہی رہے گا۔جو قیدی لاہور کے تھے ان کو تو صوبہ مل جائے گا جن کی پشتیبانی ضیاء شاہد جیسے لوگ کر رہے ہوں مجھے دکھائی دیتا ہے جنوبی پنجاب کو شناخت مل ہی جائے گی۔وسیب سے عثمان بزدار ان استعماری قووتوں کے لئے پیغام ہے جو ہر اچھی چیز کو اپنا نصیب سمجھ کر ہڑپ کر لیتے تھے ۔شائد یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو دو ماہ میں چار مرتبہ لاہور آ کر بتانا پڑا کہ سورج اب ادھر سے نکلے گا جو برس ہا برس دبے رہے۔ مگر ہمارے لیڈروں کو چھوٹی موٹی گوگی مل جائے تو ڈکار مارتے نظر آتے ہیں۔

روشنیوں کے شہر اسلام آباد کے سر پر بھی روشنیاں راج کرتی ہیں۔چراغ تلے اندھیرا تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا اگر نہیں تو میں آپ کو دکھائے دیتا ہوں ۔پیر سوہاوہ ٹاپ کے پیچھے ایک نگر آباد ہے جہاں کے لوگوں کو رات گئے اسلام آباد کی روشنیاں تو نظر آتی ہیں مگر وہ خود اس سے مستفید نہیں ہیں ۔یہ علاقہ ہری پور میں واقعہ ہے جہاں سے ہری پور پہنچنے کے لئے دو گھنٹے لگتے ہیں اور اسلام آباد کے پچھواڑے کے لوگ کیپیٹل میں ایک گھنٹے میں پہنچ جاتے ہیں۔ایک سڑک جو ایوب دور میں شروع ہوئی تھی وہ چند سال پہلے ہی پایہ تکمیل تک پہنچی ہے۔وہاں تک پہنچی ہے جہاں تک اسلام آباد ہے تھانہ مکھنیال میں داخل ہوں تو لگتا یوں ہے کہ موئنجو دڑو کے زمانے میں اپنی گاڑی اس وقت کی بیل گاڑی بن گئی ہے۔بابل فلم دیکھئے نرگس کی ڈولی اسی میں اٹھی تھی۔

بجلی کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اب ہے تو سہی مگر سرگی کے تارے کی مانند ہے جس طرح یہاں کے لوگ اس سے لئو مانگتے رہتے ہیں ایسے ہی بجلی کو بھی ساکنان علاقہ ترس جاتے ہیں۔دم آیا آیا نہ آیا۔ دو روز پہلے جبری میں ایک شادی پر وزیر توانائی جو نقشہ کھینچ رہے تھے اس سے امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔دیکھیں کیا ہوتا ہے۔اس علاقے کی ساری سیٹیں ترینوں کے پاس ہیں اگر بدل دیا تو ٹھیک وگرنہ یہاں کے لوگوں کا کیا پہلے بھی اندھیروں میں رہے اب بھی رہ لیں گے۔آپ میری یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ اس علاقے میں کوئی کالج نہیں ہے ،کوئی ٹیکنیکل ادارہ نہیں ہے یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش اسلام آباد میں آ کر چھوٹی موٹی مزدوری کرنا فوج کی ملازمت اور اب کچھ عرصہ سے خلیج کی ریاستوں اور سعودی عرب میں محنت مزدوری کر کے گھر کا چولہا جلانا۔ان کی اس بد قسمتی کی ذمہ داری اس علاقے کی قیادت پر ڈالتے ہوئے مجھے کوئی باک محسوس نہیں ہوتا یہاں راجہ سکندر زمان ایک عرصہ تک بے تاج بادشاہ رہے ان کے پاس گورنری وزارت اعلی پانی بجلی کی وزارت رہی۔سینئر منسٹر بھی رہے ۔لیکن افسوس کہ وہ اس پورے علاقے کی تقدیر بدلنا تو کیاان کی شب تاریک تو سیاہ تر کرتے رہے۔یہی بد قسمتی ان لاکھوں لوگوں کے مقدر میں لکھی رہی۔ہری پور کہ اس پسماندہ ترین علاقے کی قسمت آج بھی راہنما کی منتظر ہے جو اس علاقے کے مقدر جگا سکے۔

آپ حیران ہوں گے اس خوبصورت وادی جسے ہرو ندی نے چار چاند لگا رکھے ہیں جبری پل سے لے کر خانپور ڈیم تک جو ١٥ کلو میٹر کا فاصلہ ہے اس پر کوئی اور پل نہیں۔بارش میں ندی کے اس پار کے لوگ ادھر نہیں آ سکتے اور ادھر کے ادھر نہیں جا سکتے۔یہ ندی ہر سال چند حرماں نصیبوں کی جان لیتی ہے۔خانپور ڈیم جو اپنے پانیوں سے میدان پنج کٹھہ سے لال سرخ مالٹے پیدا کرتا ہے مجھے لگتا ہے بھاٹی ببھوتری بوکنہ اور دیگر دیہات کے ان لوگوں کے خون کی سرخی ریڈ بلڈ مالٹوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔اس علاقے کے لوگ مریضوں کو چارپائیوں پر لاد کر خانپور یا لورہ ہسپتالوں میں لے کر جاتے ہیں۔بہت سوں نے راجائوں کے اس دیس میں جہاں کبھی کبھی ترین بھی اقتتدار کا مزہ لوٹتے ہیں بلکہ اب تو قومی اور صوبائی کی سیٹیں ایک ہی گھر میں ہیں ہیں یہاں مختیار گجر اور بیدار شاہ نے انقلاب لانے کی کوشش کی مگر پہاڑ جیسے مسائل جو قیام پاکستان کے وقت کے تھے انہیں حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں تھی۔

یہ لوگ ایک آواز تو دے گئے مگر ایک نئی امید جو عمران خان نے دکھائی اس کے نام پر ایک بار پھر اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگنے پہنچے ہیں جن کے سبب بیماری بختوں میں ملی۔مائوں کے بچے صرف دو وقت کی روٹی کے لئے پنڈی اسلام آباد سے کراچی تک تلاش رزق کے لئے ہی نہیں گئے دنیا کے کونے کونے میں پہنچے مجھے ٢٠٠٤ میں ملائیشیا جانے کا اتفاق ہوا وہاں جنگ عظیم دوم کے شہداء کی ایک یاد گار پر جانے کا موقع ملا میں نے دیکھا کالا خان میرداد اور اس قسم کے ناموں سے مزین تختی مجھے پکار پکار کہہ رہی تھی روٹی کے متلاشی تمہارے ہی گرائیں تھے۔اب بھی فوج میں اس علاقے کے جوانوں کی بڑی تعداد ہے آئے ان دیہات کے بچوں کی لاشیں آتی ہیں جو کبھی کراچی میں کسی لسانیت پرست کی بوری میں بند ہوتا ہے یا سیاہ چین وانا وزیرستان میں کام آتا ہے۔میں تو اس حکومت کے ساتھ ساتھ جنرل باجوہ سے بھی مطالبہ کرتا ہوں شہداء کی اس دھرتی پر سڑکیں ہسپتال تعلیم ادارے بنائے جائیں۔یہاں ریڈ بلڈ مالٹے ہی نہیں لال سرخ خون دینے والوں کی کمی نہیں ہے۔فاٹا بلوچستان کی طرح فوج یہاں ہسپتال اور ٹیکنیکل ادارے بنائے۔پی ٹی آئی کی حکومت ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے۔لیکن لوگ چاہتے ہیں اس علاقے میں صوابی نوشہرہ اور پشاور جتنے فنڈ خرچ کئے جائیں۔ پشاوری حکمران اٹک کے اس پار بھی دیکھ لیا کریں خاص طور پر پے کے اکتالیس کی یہ پہاڑی یونین کونسلیں آپ کی توجہ چاہتی ہیںاس علاقے کو سیاحتی علاقہ بنایا جائے۔میں اپنے دوست یوسف ایوب سے بھی گزارش کروں گا کہ الیکشن کے دنوں میں کئے گئے وعدے پورے کریں ۔لوگوں نے خونی رشتے بالائے طاق رکھ کر بلے کو ووٹ دیا ہے اس نشان کی لاج رکھیں۔

نیلاں بھوتوکوہالہ درکوٹ جبری نلہ جنڈی ببھوتری اور اپر خانپور انصاف مانگتا ہے۔جبری بنگلہ سے نجف پور روڈ کو اگر نہ بنایا گیا تو اس علاقے کے ساتھ بڑا ظلم ہو گا۔ترناوہ کوہالہ روڈ کی حالت کسی بیوہ کی اجڑی ہوئی مانگ سے کم نہیں۔پتہ نہیں لوگوں کو اسلام آباد سے موئن جو دڑو کیوں لے جایا جاتا ہے انہیں اس سڑک کی زیارت کرا دی جائے تو مقصد پورا ہو جائے گا۔اس اندھیر نگری پر کیا لکھوں بس اتنا لکھے دیتا ہوں کہ حق دار را حق رسید ہونا چاہئے اگر تحریک انصاف لوگوں کو انصاف نہ دے سکی تو یاد رکھئے ہزارہ کے دیگر علاقوں کا تو پتہ نہیں اس علاقے سے ایک بار سخت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسند اقتتدار پر بیٹھے لوگوں کو کو اس دنیا میں جواب تو دینا ہی ہو گا آخرت میں بھی پوچھے جائیں گے۔ کسی نے ہزارے وال سے پوچھا کہ آپ کے ہاں کون سی فصل ہوتی ہے جواب دیا شہداء کی۔یہاں دوسری جنگ عظیم سے لے کر پینسٹھ اکہتر کارگل،وانا،سوات،کراچی کے شہید پائے جاتے ہیں یہاں فصلیں اگتی ہیں لیکن ان کو کبھی بوری میں بند کبھی لکڑی کے بند بکسے میں لایا جاتا ہے۔

وطن کے لئے قربانی دینا ہمارا اعزاز ہے لیکن یہاں ہسپتال، اسکول، کالج،سڑکیں ہونا بھی ضروری ہے۔ایک ہزارے وال ہونے کے ناطے میرا دکھ کسی دوسرے سے مختلف نہیں ہے۔ہمارے سانجے دکھ مدتوں دکھ ہی رہیں گے۔ہزارہ دیس اگر ہزارے والوں کو نہیں ملتا۔تو ہماری نسلوں کے نصیبوں میں کراچی،گجرانوالہ،پنڈی کے قبرستان ہوں گے۔میں دو روز پہلے اپنے ماموں زاد کو بکسے میں دیکھ کر آیا ہوں جس نے تیس سال کراچی میں گزارے اور مرتے وات کہا مجھے مجھے موضع لسن جو یو سی لنگڑیال میں ہے لے جائو وہاں سونا چاہتا ہوں۔ہزارہ تو خوبصورت تو بہت ہے مگر تیرے بیٹے کم ہی واپس آتے ہیں۔میں نے اپوزیشن میں بھی رہ کر واویلا کیا اب تو حکومت ہی اپنی ہے بات عالم لوہار والی ہے واجاں ماریاں بلایا کئی وار وے کسے نے میری گل نہ سنی
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Jamia Binoria Aalmia
Previous Post دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ششماہی امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا
Next Post رحم نہیں انصاف
Justice

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.