geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کیسز؛ ریسٹورنٹس، شادی ہالز، مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیوں کی وارننگ

July 6, 2021July 6, 2021 0 1 min read
Bazar
Share this:

Bazar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جب کہ مثبت کیسز کی یومیہ شرح بڑھ کر 2.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ دے دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں،سیاحتی مقامات اور دیگر شعبوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں ہیں۔ تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 3000 افغان طلباء کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ طلبا مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلبا کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مثبت کیسزوالے طلبا کو واپس بھیجا جائے گا باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ملک میں مجموعی طور پر 9 لاکھ63 ہزار 660 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں9 لاکھ7934 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک22 ہزار427 اموات ہو چکی ہیں۔ اسوقت فعال مریض 33ہزار299 ہیں۔ گزشتہ روز سندھ میں 8، پنجاب 4، خیبر پختونخوا4 ، اسلام آباد 1اور آزاد کشمیر میں2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید آٹھ مریض جاں بحق، کراچی میں205 متاثرین سمیت صوبے میں 373 نئے کیسز سامنے آئے۔ یومیہ مثبت شرح 3.8 فیصد رہی۔

وزیر اعظم کے معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ماسک ، ہجوم سے دوری اور ویکسینیشن کے ذریعے وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

Share this:
Arrested
Previous Post جائیداد میں حصہ مانگنے پر والدہ اور بہن پر تشدد کرنے والے بیٹے گرفتار
Next Post سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی کا حکم جاری کردیا
Supreme Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.