geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وبا: ’جرمنی جتنا نقصان کسی دوسری یورپی معیشت کا نہیں ہوا‘

January 15, 2022 0 1 min read
Corona Epidemic
Share this:

Corona Epidemic

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون نے جرمنی کے صحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہاں یہ جرمنی کو کسادبازاری کے دہانے پر پہنچانے کا سبب بنا ہے۔

گزشتہ برس یعنی 2021 ء کے اختتام تک یورپ کی سب سے بڑی معیشت، جرمنی کی اقتصاد بری طرح سکڑی تھی اور جرمنی کی اکانومی کے لیے نیا سال بڑے اقتصادی بوجھ کے ساتھ شروع ہوا۔ نیا سال کورونا ویریئنٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کیساتھ کسادبازاری لے کر آیا۔ اومیکرون کے سبب پیدا ہونے والی مہلک بیماری کووڈ انیس نے جہاں جرمن باشندوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے ہیں انہیں خریداری اور سفر وغیرہ سے دور کر دیا ہے۔ ساتھ ہی آن لائن شاپنگ کا سلسلہ بھی دشواریوں کا شکار ہے کیونکہ روزمر اشیا سے لے کر دیگر ضروری سامان جیسے کہ تکنیکی اشیا اور کمپیوٹر اور اس کے دیگر لوازمات تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پیداوار اور ترسیل کے ضمن میں نقصان میں جا رہی ہیں۔

پیداوار کی شرح
جرمنی میں گزشتہ برس کی چوتھے سہ ماہی میں پیداوار کی شرح 0.5 سے ایک فیصد تک کم ہوئی۔ جرمنی کی ریاستی شماریات کی ایجنسی DESTATIS کی طرف سے یہ اعداد و شمار جمعہ 14 جنوری کو سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ 2022 ء کے ابتدائی تین مہینے بھی اقتصادی اعتبار سے جرمن معیشت پر بھاری پڑیں گے جس کے بعد آئندہ کی دو سہ ماہیوں کے دوران جرمنی کی اقتصادی کارکردگی اسے تیزی سے کساد بازاری میں دھکیل دے گی۔ ان اندازوں کو عوام کے لیے قابل فہم بنا کر سادہ الفاظ میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یورو زون میں جرمنی کا کردار
جرمنی تمام یورو زون کی اقتصادی شہ رگ ہی نہیں بلکہ اس زون میں شامل تمام ممالک کی اقتصادی ترقی کی رفتار طے کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ یورپی یونین میں شامل یورو زون کے 19 ممالک کی اقتصادیات کا دھارا بڑی حد تک جرمن معیشت کے ساتھ بہتا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی کا شمار دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں کیا جاتا ہے۔ بہت سی جرمن کمپنیوں کے سپلائرز یا فیکٹریاں یورپ کے دیگر ممالک میں پائی جاتی ہیں۔ جرمنی کی کاروباری سرگرمیاں اپنے پڑوسیوں کی معاشی ترقی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔کورونا لاک ڈاؤن: جرمن اپنے مالیاتی مستقبل سے پریشان

گزشتہ برس یعنی 2021 ء کے پورے سال کے دوران جرمن معیشت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں 2020 ء میں یہ شرح 4.6 فیصد تک رہی تھی جبکہ اُس وقت کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن اپنی شدت پہ تھا۔

بائیواین ٹیک کمپنی کی کارکردگی
جرمنی کی ایک دواساز کمپنی بائیواین ٹیک مغربی شہر مائنز میں قائم ہے۔ اس نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کیساتھ مل کر کووڈ 19 کےخلاف ویکسین تیار کی۔ 2021 ء میں اس کمپنی کی لائسنسنگ آمدنی نے جرمنی کی معاشی پیداوار میں 0.5 فیصد کا اضافہ کیا یعنی گزشتہ برس جرمنی کی معیشت میں دوا ساز کمپنی بائیون ٹک نے 0.5 فیصد اپنے حصے کے طور پر ڈالا تھا۔

جرمن شہر کیل میں واقع ‘ انسٹیٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی‘ کے ایک ماہر نیلس جانسن کا اس بارے میں کہنا تھا،” یہ انتہائی غیر معمولی بات تھی کہ تنہا کوئی ایک کمپنی جی ڈی پی کو اتنا بڑھا دے۔‘‘ انہوں نے اس سلسلے میں مجموعی گھریلو پیداوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ملک کی اقتصادی پیداوار کا عام پیمانہ ہوتا ہے۔ نیلس جانسن نے کہا کہ 2021 ء کے مقابلے میں 2019 ء میں بائیو این ٹیک کمپنی کی مکمل عدم موجودگی کی وجہ سے جرمن معیشت کو اتنی تقویت نہیں ملی تھی۔

دیگر یورپی ممالک
یورپ کی کئی دیگر بڑی معیشتوں، مثال کے طور پر فرانس، اسپین اور اٹلی کے مقابلے میں جرمنی کی شرح نمو وبائی امراض کے سبب پہلے کی سطح سے نیچے گری اور اب بھی پیچھے ہے۔ جبکہ کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ سے پہلے اس کی کارکردگی 5 فیصد تک تھی جو کہ یورو زون کی اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ 5 فیصد ہے۔

جرمنی کے مینو فیکچرنگ اور ایکسپورٹ کے شعبوں کو بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عالمی منڈی سے خام مال اور مشینوں کے پرزے وغیرہ حاصل کرنے میں جرمنی کو درپیش دشواریاں بنیں۔ آئی این جی میکرو بینک کے گلوبل ہیڈ کارسٹن بریزسکی کہتے ہیں،” یوروزون کی کسی دوسری معیشت کواتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا جرمن اکانومی کو پہنچا ہے اس کی وجہ خام مال وغیرہ کی سپلائی میں مسلسل دشواریاں اور رکاوٹیں بنی ہیں۔‘‘ انہوں نے ایک ریسرچ ای میل میں تحریر کیا کہ، ” صنعتی پیداوار بنیادی طور پر موسم بہار کے بعد سے جمود کا شکار ہے۔ گزشتہ برس تجارتی سامان کی فہرست اور آرڈر بُکس میں بکثرت اندارج کے باوجود صنعتی پیداوار میں جمود دیکھنے میں آیا۔‘‘

Share this:
Ukrainian Crisis
Previous Post یوکرائنی بحران، یورپی یونین کے لیے ایک امتحان
Next Post بوسنیا میں پھر قوم پرست اور اشتعال انگیزی کے خطرات
Bosnia

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.