geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائنی بحران، یورپی یونین کے لیے ایک امتحان

January 15, 2022 2 1 min read
Ukrainian Crisis
Share this:

Ukrainian Crisis

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) بیوکرائنی حران کو یورپی یونین کے عالمی کردار کے ضمن میں ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔ اس بحران کے حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش میں ہیں۔

اس تناظر میں روسی افواج کا یوکرائنی سرحد پرجمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فوجی اجتماع سے روس کا یوکرائن میں فوج کشی کا امکان بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب یورپ کو مذاکراتی میز پر بیٹھنے کا موقع نہیں مل رہا۔

اسی ہفتے کے دوران امریکا اور روس کے سینیئر سفارتکاروں کے درمیان بھی ایک اہم ملاقات جینیوا میں ہو چکی ہے۔ اس ملاقات میں بھی یورپی یونین کا کوئی اہلکار شامل نہیں تھا۔

یورپی یونین کے لیے اسی تسلسل میں ایک اور سُبکی یہ بھی تھی کہ جب امریکی و روسی سینیئر سفارتکاروں کی بات چیت جنیوا سے برسلز منتقل کی گئی تو اس کے انعقاد کے لیے یورپی کونسل کیبجائے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ہیڈ کوارٹر منتخب کیا گیا۔ پھر جمعرات کو بات چیت کا دور ویانا میں ہوا اور اس کا مقام تنظیم برائے سکیورٹی اور تعاون (OSCE) کا دفتر تھا۔

یوکرائن اور روسی افواج کا اجتماع
ماسکو حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ کے قریب جنگ میں شریک ہونے والے تیار فوجی جمع کر دیے ہیں۔ مغربی اقوام کا مطالبہ ہے کہ روس ان فوجیوں کو پیچھے ہٹائے یا ان کی تعداد میں کمی لائے۔

روس اور امریکا میں اب جھگڑا کیا ہے؟

دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد اپنی افواج ان ممالک سے پیچھے ہٹائے جو سابقہ سوویت یونین کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مشرق کی سمت بڑھنے کے علاوہ یوکرائن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ اس صورت حال میں یورپی یونین ابھی تک دور سے معاملات کو صرف دیکھ رہی ہے۔

یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کی ایک اہم میٹنگ جمعرات اور جمعے کو فرانس کے شمال مغربی شہر بریسٹ میں جاری ہے۔ اس کا امکان ہے کہ اس میٹنگ میں یوکرائنی بحران پر کوئی مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاقِ رائے پیدا ہو سکتا ہے۔

ایک فرانسیسی سفارتکار نے میڈیا کو نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یوکرائنی بحران کی صورت حال میں یونین پوری طرح ملوث ہے۔ مبصرین کو اس بحرانی حالات پر روس اور امریکا کی بات چیت میں یورپی یونین کے انتہائی معمولی کردار پر گہری تشویش لاحق ہے۔

مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی امریکی بات چیت دوسری عالمی جنگ کے بعد جیسی ہے جب یورپ کے مستقبل کے حوالے سے یہی دونوں طاقتیں (امریکا اور سابقہ سوویت یونین) بات چیت جاری رکھے ہوئے تھیں۔ جمعہ چودہ جنوری کو جرمن حکومت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ یوکرائنی تنازعے پر مغرب اور روس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سینٹر برائے جیو پولیٹکس کے ڈائریکٹر برینڈن سِمز کا کہنا ہے کہ اس وقت ضروری یہ ہے کہ یورپ اتحاد کا مظہر بن کر ایک زوردار طاقت کے طور ابھرے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپی یونین کو مختلف ریاستوں کیبجائے ایک ملک کا روپ دھارنا ہو گا۔ سِمز کے مطابق ایک ایسا ملک جس کی ایک پارلیمنٹ اور ایک صدر ہو اور ایسی صورت ہی میں یہ ایک اہم جیو پولیٹیکل قوت بن سکے گا۔

Share this:
Cricket Team
Previous Post پی سی بی کیجانب سے شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام
Next Post کورونا وبا: ’جرمنی جتنا نقصان کسی دوسری یورپی معیشت کا نہیں ہوا‘
Corona Epidemic

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.