geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل؟

July 14, 2021 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

 Coronavirus

تحریر : الیاس محمد حسین

وزیراعظم عمران خان نے سچ کہا ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال سے بحالی، پائیدار ترقیاتی مقاصد پر عملدرآمد اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کے سہ جہتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو مناسب فنڈز کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی معیشت اس وقت تک مکمل بحال نہیں ہو گی جب تک تمام ممالک پائیدار ترقیاتی مقاصد اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ نہیں کرتے اس کے لئے مناسب اقدام یہ ہونا چاہیے کہ نہ صرف ترقی پذیر ممالک سے غیر قانونی سرمایہ کی منتقلی کو روکا جانا چاہئے بلکہ ان ممالک کے چوری شدہ اثاثہ جات غیر مشروط طور پر واپس کئے جائیں عالمی برادری کو زیادہ مساویانہ، مستحکم اور خوشحال دنیا کی تشکیل کیلئے تنازعات کے پرامن و منصفانہ حل اور عالمی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ بھی مرکوز کرنا چاہئے وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھااللہ تعالی کے فضل سے پاکستان دیگر ممالک کی نسبت زیادہ خوش قسمت رہا ہے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اور کم مراعات یافتہ لوگوں پر توجہ کی بدولت ہم وائرس پر بڑی حد تک قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں ہم نے لوگوں کی قیمتی جانیں اور ان کا روزگار بچایا۔ بدقسمتی سے کووڈ 19کی عالمی اور علاقائی وبا سے وہ عدم مساوات سامنے آئی جو اقوام میں موجود ہے۔

عالمی معیشت اس وقت تک مکمل بحال نہیں ہو گی جب تک تمام ممالک بشمول امیر اور غریب پائیدار ترقیاتی مقاصد اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ اور تیزی نہیں لاتے۔ دنیا ترقی پذیر ممالک سمیت ویکسین کی تیاری میں تیزی لائے اور اس کی جلد تقسیم کو یقینی بنائے۔ اس کے ساتھ ہی بڑے ممالک کی جانب سے کیا جانے والا تعاون بھی قابل تعریف ہے ابھی اس سلسلے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں فوری طور پر جو اقدامات کرنے ہیں ان میں فوری اور اشد ضروری اقدامات میں حقوق ملیکت دانش سے استثنی خواہ یہ عارضی ہو، لائسنس کے تحت ویکسین کی تیاری، کوویکس سہولت کی فنڈنگ اور ترقی پذیر ممالک کی طرف سے ویکسین کی فیئر پرائسز پر خریداری کیلئے گرانٹس اور قرضہ کی فراہمی شامل ہیںجبکہ کووڈ کی بحالی، پائیدار ترقیاتی مقاصد پر عملدرآمد اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کے تہرے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کیلئے مناسب فنڈز کو متحرک کیا جانا چاہئے۔

ان تینوں چیلنجوں کیلئے باہم تعاون کی ضرورت ہے جسے پہلے سے بہتر کی تعمیر کے نصب العین کے ساتھ بروئے کار لانا چاہئے اس کے برعکس زیادہ آمدن والے ممالک نے اپنی معیشت کو تقویت دینے کے لئے 17 ٹریلین ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی دوسری طرف ترقی پذیر ممالک کو بحرانوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقیاتی مقاصد پر عملدرآمد کیلئے کم ازکم 4.3 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔ بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک اب تک اس رقم کے 5 فیصد سے بھی کم فنڈز تک رسائی حاصل کرسکے ہیں ۔ بہرحال موجودہ حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے وزیراعظم عمران خان گزشتہ سال ایک نئے آئی ایم ایف سپیشل ڈرائنگ رائٹس کے قیام کی تجویز دے چکے ہیں جس کا مقصد موثر طور پر ڈویلپمنٹ فنانسنگ کو فروغ دینا ہے۔ نئے ایس ڈی آرز میں 650 ارب ڈالر پیدا کرنے کے معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اگرچہ غریب ترین ممالک کیلئے رکھے گئے اضافی ذخائر درکار بھاری مالیاتی معاونت کے قریب نہیں ہیں، اس لئے یہ ضروری ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنرل کی اس تجویز کی فوری طور پر منظوری دی جائے کہ زیادہ آمدن والے ممالک اپنے آئی ایم ایف کے غیراستعمال شدہ کوٹہ جات کا ایک حصہ رضاکارانہ طور پر ازسرنو وقف کریں۔ وزیراعظم کو توقع ہے کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دیگر ترقیاتی بینکوں اور اداروں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقیاتی مقاصد اور پروگراموں کی فنانس کیلئے کم از کم 150 ارب ڈالر دوبارہ مختص کئے جائیں گے اس کے لئے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کیلئے مالیاتی گنجائش اور ڈویلپمنٹ فنانس کی فراہمی کیلئے مہنگے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ایک اور ضروری عنصر ہے۔ قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کیلئے کوئی عمومی فریم ورک، طویل بات چیت پر مبنی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح قرضوں کے ریلیف کا مقصد ختم ہوجائے گا۔ ان نازک حالات میں ترقی پذیر ممالک کیلئے او ڈی اے کمٹمنٹ 0.7 فیصد اور 50 ارب ڈالر کے ایڈوانس آئی ڈی اے۔20 ونڈو سمیت رعایتی اور گرانٹ فنانس کے وعدوں کو لازمی پورا کیا جائے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح گلاسگو میں سی او پی۔26 کی کامیابی سمیت ماحولیاتی فنانس کے 100 ارب ڈالر سالانہ کی فراہمی کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے کمٹمنٹ کو پورا کرنا ضروری ہے۔ ماحولیاتی فنانس کی مجموعی کمٹمنٹ اب ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔ ماحولیاتی فنانسنگ کیلئے کم ازکم 50 فیصد رقم موافقت کے لئے مختص کر دینی چاہئے۔ پاکستان کے شاندار منصوبے جن میں ری چارچ انیشیٹیو اور 10 ارب ٹری سونامی پراجیکٹ شامل ہیں، اس قسم کی معاونت سے بہت زیادہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی ترقیاتی حکمت ہائے عملی میں ان شعبوں کو ہدف بنایا جانا چاہئیں جن سے ترقی پذیر ممالک تینوں چیلنجوں سے نمٹ سکیں جن میں کووڈ بحالی، انسانی ترقی، سماجی تحفظ، متبادل توانائی، پائیدار زراعت، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں چونکہ پائیدار انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری جو ایس ڈی جیز کے 92 فیصد پر اثر رکھتی ہے ترقیاتی حکمت ہائے عملی کا مرکزی حصہ ہونا چاہئے، اقوام متحدہ اپنی منفرد اجتماعی قوت کے ساتھ ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری بروئے کار لانے کیلئے کثیرالجہتی سٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کا آغاز کریں عالمی برادری نازک حالات کااحساس کرتے ہوئے مالیاتی اور تجارتی آرکیٹیکچر کے ڈھانچہ جاتی اور منظم نقائص کو جامع اور فوری طور پر حل کریںبین الاقوامی تجارتی نظام تمام ترقی پذیر ممالک کو عالمی منڈیوں تک مساویانہ اور ترجیح رسائی فراہم کی جائے اس کے ساتھ ساتھ بعض بڑی معیشتوں کی جانب سے ڈبلیو ٹی او معاہدوں کی خلاف ورزیوں کرتے ہوئے اٹھائے گئے تحفظاتی اقدامات کا خاتمہ کیا جا ناضروری ہے تاکہ ترقی پذیراور غریب ممالک میں غربت کی شرح کم ہونے میں مدد مل سکے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Press Conference
Previous Post ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ
Next Post اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کر دی
OGRA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.