geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرپشن ایک لعنت

December 8, 2019 0 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : خان فہد خان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٩دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔جس کا اہم مقصداس ناسور کا بندوبست کرنا اور معاشرے پر بد عنوانی کی وجہ سے پڑنے والے اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔جس کیلئے دنیا بھر میں ٩ دسمبر کو سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام خصوصی طور پر کیا جاتا ہے۔معزز قارئین شاید آپ کے ذہن میں اب یہ سوال ابھر رہا ہو کہ آخر بدعنوانی مرادکیا ہے؟دراصل بدعنوانی کو انگلش میں کرپشن کہتے ہیں کرپشن سے مراد صرف مالیاتی غبن ہی نہیں بلکہ اپنے عہدے اور مراعات کاناجائز استعمال یا اپنے اختیار میں موجود وسائل کوایسے لوگوں میں تقسیم کرنا جو اس کے حق دار نہیںیہ سب بدعنوانی ہی کہلاتا ہے۔ یوں تو پاکستان کو بے شمار مسائل نے گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم کی ترقی کی شرح کافی کم ہوچکی ہے۔لیکن ان بے شمار مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔ کرپشن نہ صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ پاکستان کی بنیادوں کو بھی دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

کرپشن ایک ایسی بیماری ہے جو کسی بھی معاشرے کو اگر ایک بار لگ جائے تو اس کی معاشرے کی روحانی و اخلاقی موت یقینی ہے۔ٹرانسپیرٹی انٹر نیشنل ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا بھر کے ممالک میں بدعنوانی کا جائزہ لیتی ہے۔ اس ادارے کی سال 2018کی مرتب کردہ رپورٹ میں جنوبی ایشیاء کے چھ ممالک کرپشن سے زیادہ متاثر ہیںجن میں پاکستان بھی شامل ہے۔حالیہ رینکنگ کے مطابق پاکستان 180کرپشن زدہ ممالک میں سے 117ویںنمبر پر موجود ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا ملک بری طرح کرپشن کی لپیٹ میں ہے ۔ایک مزدور سے لیکر اعلیٰ افسران تک سب اس سے متاثر ہیں۔ہمارے ملک میں کرپشن کا زہر بڑی تیزی سے سرایت کررہا ہے ۔آج شاید ہی کوئی شعبہ ایسا ہو جو اس لعنت سے پاک ہو ہر محکمہ میں کرپٹ لوگ موجود ہیں جو اس ناسور کو مزید پھیلا رہے ہیں۔ کرپٹ انسان کے پاس جو اختیارہوتے ہیں وہ ہمیشہ ان کا غلط ہی استعمال کرتا ہے۔ کرپشن کی چھوٹی سی مثال کہ ایک ڈاکٹر کے دروازے پر بیٹھنے والا چپڑاسی بھی سو ،پچاس لیکر آپ کے مریض کا نمبر آنے سے پہلے چیک اپ کروا سکتا ہے۔

یہ ایک مزدور کی مثال تھی جس پرہم میں سے اکثریت کی سوچ ہوتی ہے کہ غریب انسان ہے شاید اس کے مالی حالات ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہو۔جناب اس کرپشن نے جہاں پولیس ،واپڈا اور دیگر کئی محکموں سے منسلک ایماندار افراد کے کردار کو بھی مشکوک بنا دیا ہے وہیںاس زہر قاتل سے معاشرے کے انتہائی معتبر و مقدس پیشے سے منسلک افراد بھی نہیں بچ سکے یہ زہر ان کی رگوں میں خون بن کر دوڑ نے لگا ہے۔چند روز پہلے میرے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ کا ذکر کرتا ہوںکہ میں نے کچھ فارمزپر تصدیق کروانی تھی جس کیلئے میں قریبی سرکاری ہائی سکول گیا وہاں جاکر مجاز استاد کا پوچھا جس نے فارمز تصدیق کرنے تھے۔جب میں ان استاد صاحب کی خدمت میں پہنچا اور اپنی عرضی بیان کی تو سرکار فرمانے لگے” بچے اے کینے فارم نے” میں نے بتایا سر یہ 7فارمز ہیںجن پر آپ کے دستخط اور مہر ثبت کروانی ہے۔

بڑے ہی تحمل سے جواب دیا کہ اس کے کچھ چارجز ہونگے بچے ٹائم لگتا ہے۔یہ جواب سن کرمیرا تو دماغ چکرا گیا کہ یہ کیا میں توسب محکموں سے اچھا محکمہ تعلیم کو سمجھتا تھا کہ جو معاشرے کے سمجھدار اور باشعور لوگوں پر مشتمل ہے لیکن بد قسمتی سے کرپشن کا مرض ان کوبھی لاحق ہوگیا ہے۔ اس واقعے سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ کرپشن کے مرض نے ہمارے ملک کے ایسے محکموں اور افراد کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جن کے کرپٹ ہونے کے بارے میںگمان بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہمیں کرپٹ صرف سیاست دان نظر آتے ہیںکہ یہ ملک کو لوٹ کر کھاگئے کہ وہ ترقیاتی کاموں پرٹھیکوں سے کمیشن لیتے ہیں یہ سب باتیں بالکل درست ہیں کہ وہ ایسا کرتے ہیں اور کھلے عام کرتے ہیں۔ایک بار اسمبلی کے فلور پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ کیا کرپشن کرنا ہماراحق نہیں مطلب کہ وہ کرپشن کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔اس طرح آج ہر محکمہ میں موجود کرپٹ انسان رشوت کو اپنا حق سمجھتا ہے یہ ایک مشہور مقولہ ہے کہ سرکاری ملازم دفتر آنے کی تنخواہ لیتے ہیں اور کام کرنے کیلئے رشوت۔آج کل کرپٹ افراد نے رشوت کو کمیشن،تحفے یا نذرانے کا نام دیا ہوا ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان میںبدعنوانی کے خاتمے کیلئے بنایا گیا ادارہ نیشنل اکاونٹی بیلٹی بیورو (NAB)بھی اس لعنت سے بچ نہیں سکا۔کرپشن کی اس آکاس بیل نے اس ادارے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کرپشن کوآکاس بیل سے تشبیہ اس لیے دی ہے کیونکہ آکاس بیل جب کسی پودے یا درخت پر گرتی ہے تو وہ خود تو خوب پھلتی پھولتی ہے لیکن اس درخت کا کام تمام کردیتی ہے۔کسی بھی معاشرے میں کرپشن آکاس بیل کا ہی کام کرتی ہے مطلب معاشرے کی تباہی یقینی ہے۔

اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے جس میں حکمران تو بدنام ہی لیکن چپڑاسی سے لیکر ٹیچنگ جیسے مقدس پیشے سے منسلک افراد بھی کرپشن کے مرض میں مبتلا ہے۔ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ہم کس ڈگر پر چل نکلے ہیں۔ہمیں اپنے اور اپنے وطن کی بہتری کیلئے اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ابھی وقت ہے کہ ہم اپنے اپنے گریبان میںبھی جھانکیں۔اپنی اور اپنے ارد گرد موجود کرپٹ افراد کی اصلاح کریںورنہ ہماری تباہی یقینی ہے۔ کیونکہ فرمان مصطفی ۖبھی ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔
Khan Fahad Khan

تحریر : خان فہد خان

Share this:
Sindh Culture Day
Previous Post سندھ کا ثقافتی دن اور اسکی تاریخ
Next Post نام اللہ ہی ہر بیماری میں شفاء ہے
Allah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.