geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نام اللہ ہی ہر بیماری میں شفاء ہے

December 8, 2019December 8, 2019 0 1 min read
Allah
Share this:

Allah

تحریر : اے آر طارق

آج کے ترقی یافتہ دُور میں انسان جسمانی و نفسیاتی امراض میں گھر چکا ہے۔مادیت پرستی اور فضائل و اخلاق سے دُوری اِس کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ موٹاپا، معدے کی خرابی ،ہائی بلڈ پریشر، دل کا دُورہ، ایڈز، منشیات کی لت ،ٹی بی ،یرقان ،کینسر،شوگراوربواسیر جیسی مہلک بیماریاں عام ہیں۔ایک جائزے کے مطابق ملک عزیز میں 10فیصد عوام نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں۔85فیصد لوگ ذہنی ودماغی اُلجھنوں کا شکار ہیں۔ ہسپتالوں میں لائے گئے مریضوں میں سے بھی50 فیصد بیڈا یسے مریضوں کے لیے خاص ہیںجوذہنی و دماغی امراض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر صاحبان اِن امراض کے پیدا ہونے کے اسباب ٹینشن، ذہنی تناو،ڈپریشن ،دفتری وگھریلو مسائل بتاتے ہیںجبکہ مذہب اِسلام کی تعلیمات کی روشنی میں دیکھیں تو یہ دین ِاسلام کی تعلیمات سے اِنحراف اور رُوگردانی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔

اسلام کے صحت و صفائی کے حوالے سے بتائے ہوئے سنہری اُصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ہیں۔انسانی زندگی کو راحت وسکون،مصائب وآلام سے چھٹکارہ دلانے والے معاملات پر توجہ نہ دینے کی سزا ہے۔اسلام دنیا و آخرت میںآدمی کی فلاح وبہبود کاضامن ہے ۔قرآن و حدیث میں امراض اور اُن کے اسباب وعلاج مذکور ہیں۔جس میں صحت و صفائی کی اہمیت وحیثیت کواجاگر کرتے ہوئے ظاہری و باطنی صفائی پر زور دیا گیا ہے ۔قلوب وارواح کے طمینان و خوشی کو پاکیزگی میں رکھا گیا ہے۔جتنے صاف ستھرے رہو گے اُتنے ہی تندرست ر ہوگے ۔ہر وقت باوضورہنا اور ادائیگی نمازاِس عمل کی مضبوطی کی علامت ہے۔اِس لیے کہ با وضو رہنا اور ادائیگی نمازسے جہاں ثواب ملتا ہے وہاں جسمانی اعضاء اور نظام ہضم طاقتور اور مضبوط ہوتا ہے۔اِسی طرح رُوزہ بھی جہاںنظامِ انہظام کو راحت بخشتا ہے وہیںیہ متعدد خطرناک بیماریوںسے بھی نجات دلانے کا ذریعہ ہے۔انسان مختلف امراض سے اپنے آپ کومحفوظ رکھ سکتا ہے کم کھاکر،کھانے پینے میں ایسی اشیاء سے پرہیز کرکے جومضر صحت اور حرام ہو۔

قرآن مجید نے جامع انداز میں محرمات یعنی حرام اشیاء کو بیان کیا ہے ۔جس میں مرا ہوا جانور،لہو ،سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کیا۔اِسی طرح شراب اور ہر نشہ آور شے کو بھی حرام اور صحت انسانی کے لیے مُضر قرار دیا ہے۔نبی پاکۖ کا ارشاد ہے کہ ”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے”۔اِسی طرح دعا وذکر کا بھی ایک اپنا مقام ہے ۔دعاوں سے انسان نفسیاتی ودماغی بیماریوں سے شفایاب ہوتا ہے اور اِس کے نتیجے میںوہ جذام اور جنون جیسی مہلک بیماریوں سے شفا پاتا ہے جبکہ ذکر اللہ سے دل کا اطمینا ن وسکون ملتا ہے۔

اللہ بھی خوش ہوتا اور زندگی کے رُوگ جاتے رہتے ہیں۔ دیندار افراد دماغی و نفسیاتی اُلجھنوں کا کم شکار ہوتے ہیںاورانہیں بیماریاں بھی کم لا حق ہوتی ہیں۔دیگر لوگوں کی نسبت اِن میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے۔درحقیقت ذہنی اور نفسیاتی اُلجھنوں کا خاص سبب تنہائی،بیکارگی کا احساس اور رُوحانی افلاس ہے۔ظاہر ہے اِسلام کی تعلیمات و احکامات نفسیاتی امراض کا علاج ہیں۔انسان اگر اللہ کی کاریگری اور زمین و آسمان میں اُس کی خلاقیت وعجائبات پر غور کرے تو اُسے بہت سی نشانیاں ملیں گی،رہنمائی کے دروازے کھلیں گے اور جو سکون قُلب و رُوح حاصل ہوگاوہ الگ ہے۔

ارکان اِسلام پرا یمان،زندگی موت اور قضاوقدر پر یقین رکھنے والا شخص قلق ، نفسیاتی اُلجھنوں اور جسمانی بیماریوں سے نجات پاتاہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ”اور ہم قرآن میں سے جونازل فرماتے ہیںوہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے”۔ایک اور موقع پر ارشاد باری تعالیٰ ہے ”بے شک جو لوگ ایمان لائے اُن کے دل اللہ کے ذکر سے مطمن ہوتے ہیں۔بے شک اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے”۔#
AR Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Corruption
Previous Post کرپشن ایک لعنت
Next Post 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کراٹے ٹیم کی شاندار کارکردگی
SIDNH KARATE ASSOCIATION

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.