geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاٹھی گولی کی سرکار ہے تو پھر عدالتوں کو تالے لگوا دیں

January 21, 2019January 21, 2019 3 1 min read
Funeral Prayer
Share this:

Funeral Prayer

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں انسانی حقوق کے کمیشن کے مطابق ایک پولیس افسر کی سربراہی میں بنائی جانے والی پنجاب حکومت کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر مہدی حسن کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات اور منظرعام پر آنے والی ویڈیوز نے بھی محکمہ برائے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔

اگر سی ٹی ڈی کا یہ موقف بھی مان لیا جائے کہ کہ گاڑی میں دہشت گرد سوار تھے تو بھی 13 سالہ بچے اور اس کی ماں کو اتنے نزدیک سے گولیاں مارنے کا کیا جواز تھا۔ ڈاکٹر مہدی حسن کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کو آسانی سے گرفتار کیا جا سکتا تھا کیوں کہ عینی شاہدین کے بقول گاڑی میں سوار افراد غیر مسلح تھے۔

انسانی حقوق کمیشن کے چئیرمین کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کی زیادہ تر خلاف ورزیاں حکومتی ادارے کرتے ہیں جن میں پولیس سر فہرست ہے۔ ان کے بقول اس واقعے نے ان تمام کیسز کے بارے میں بھی سوالیہ نشان پیدا کر دیے ہیں جن میں افراد کو دہشت گرد قرار دے کر اٹھا لیا جاتا ہے۔

پاکستان کے سینئیر تجزیہ کار سید طلعت حسین نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سفر کرنے والی فیملی بے گناہ ہے جبکہ ڈرائیور کا تعلق دہشت گردوں سے تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر سی ٹی ڈی کا موقف مان لیا جائے تو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ انسانوں کی آڑ میں سفر کرنے والے مطلوب افراد کے بارے میں آئندہ کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جو پہلے ہی بڑے دباو میں کام کر رہی تھی اس واقعے کے بعد تو بالکل ہی “ڈیفینسیو” ہو کر رہ گئی ہے، ’’سوشل میڈیا پر لوگ عمران خان کی تقریروں کے وہ کلپس شئیر کر رہے ہیں جن میں وہ پولیس ایکشنز کی ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا کر ذمہ داری کا تعین اوپر کی طرف کرتے ہوئے شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔ اب لوگ اسی معیار پر عثمان بزدار اور عمران خان کا استعفی مانگ رہے ہیں۔‘‘

ان کے بقول جے آئی ٹی بنانے کا مقصد عوامی غصے کو کم کر کے حکومت پر آئے ہوئے دباو میں کمی لانا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر حکومتی وزرا کے مستعفی ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

نماز جنازہ اور تدفین

ساہیوال کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ لاہور میں شنگھائی پل کے قریب فیروزپور روڈ پر ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر سانحہ ساہیوال میں مرنے والے خاندان کے رشتہ دار روتے رہے۔

نماز جنازہ کے بعد بعض مشتعل مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ نماز جنازہ کے بعد ہلاک ہونے والوں میں سے خلیل، اس کی بیوی اور بیٹی کی شہر خموشاں قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ جبکہ گاڑی کے ڈرائیور ذیشان کے گھر والے اس کی میت فیروزپور روڈ پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔

ذیشان کے بارے میں حکومتی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اس کا داعش سے تعلق ہے جبکہ ذیشان کے گھر والے اس کی تردید کر رہے ہیں۔ ذیشان کی میت کے پاس کھڑے احتجاجی مظاہرین دہشت گردی کا الزام واپس لینے اور پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی رات میں اس رپورٹ کے فائل کئے جانے تک ذیشان کے ورثاء کا احتجاج جاری تھا۔

مقدمہ درج

ادھر ساہیوال میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی جانب سے مشکوک مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے مطالبے پر سی ٹی ڈی کے 16 نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقابلے میں مارے جانے والے خلیل احمد کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

لاہور میں احتجاج جاری

اتوار کے روز بھی لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فیروز پور روڈ پر احتجاج جاری رہا۔ لاہور میں آج میٹرو بس سروس بھی بند رہی۔ احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ساہیوال واقعے میں مرنے والوں کی میتیں یہاں پہنچنے پر اس احتجاج میں شدت آ گئی۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت سے انصاف ملنے پر نا امیدی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ

اتوار کی شام کو جاں بحق ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹس بھی سامنے آگئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق واقعے میں خلیل کو سب سے زیادہ 13 گولیاں سینے اور ہاتھ پر لگیں جبکہ گاڑی چلانے والے ذیشان کو 10 گولیاں لگیں۔ رپورٹ کے مطابق خلیل کی 13 سالہ بیٹی اریبہ کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چھ گولیاں لگیں، جبکہ اس کی والدہ نبیلہ کو 4 گولیوں کے زخم آئے۔ واقعے میں زخمی چار سالہ ہادیہ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر دو زخمی بچے عمیر اور منیبہ ابھی تک لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تحقیقات شروع

مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس سید اعجاز حسین شاہ کی سربراہی میں تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ دیگر دو ارکان میں انٹر سروسز انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کے ارکان نے اتوار کے روز جائے واردات کا معائنہ کیا اور سی ٹی ڈی کے زیر حراست اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ جے آئی ٹی نے اس واقعے کے بعد وزیراعلی کو دی گئی پہلی رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔ جے آئی ٹی دو دن میں پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پنجاب حکومت کا موقف

اتوار کے روز لاہور میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق ذیشان داعش کے لئے کام کر رہا تھا۔ پہلا فائر بھی اسی نے کیا۔ جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی کہ ذیشان اس فیملی کے ساتھ کیوں جا رہا تھا؟ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے موقف کے مطابق آپریشن سو فیصد انٹیلی جنس معلومات کے مطابق کیا گیا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا، ’’13 جنوری کو ہنڈا سٹی کار دہشت گردوں کو لے کر ساہیوال گئی۔ 18 جنوری کو تصدیق ہوئی کہ ذیشان دہشت گردوں کے لیے کام کر رہا تھا۔ 19 جنوری کو سفید سٹی کو کیمروں سے مانگا منڈی کے قریب دیکھا گیا تو سی ٹی ڈی کو کہا گیا کہ کار کو روکا جائے۔ گاڑی کو جب روکا گیا تو فائرنگ ہو گئی۔‘‘

صوبائی وزیر قانون کے مطابق سی ٹی ڈی کے موقف کے مطابق پہلا فائر ذیشان نے کیا تھا جبکہ لواحقین کے مطابق فائرنگ سی ٹی ڈی نے کی جس کا تعین ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیشان کی گاڑی سے دو خودکش جیکٹیں، آٹھ ہینڈ گرنیڈ، دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ رات گئے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے اس تاثر کی تردید کی کہ حکومت انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کو سزا سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا، ساہیوال سانحہ پیغام ہے، نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سہمے ہوئے بچوں کو دیکھ کر ابھی تک صدمے کی حالت میں ہیں۔ ان کے بقول اگرچہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں خدمات سرانجام دیں لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔ ان کے بقول جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اس ضمن میں فوری کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، غیر سنجیدگی عروج پر ہے۔ حکومتی اہلکار خون میں لت پت ماں کو اغوا کار اور کبھی دہشت گرد کہتے ہیں، ’’بہری حکومت سے کہتا ہوں بربریت کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دی جائے۔‘‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قوم حکمرانوں سے پوچھ رہی ہے کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کو شہریوں کے قتل عام کا کس نے لائسنس دیا ہے۔ اگر لاٹھی گولی کی سرکار کا اقتدار ہے تو پھر عدالتوں کو تالے لگوا دیں۔

اس واقعے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے ایک تحریک التوا بھی جمع کروا دی گئی ہے۔

Share this:
Maulana Fazlur Rahman
Previous Post حکمرانوں نے سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو غنڈہ فورس میں بدل دیا، مولانا فضل الرحمان
Next Post نئے عزم کا مظاہرہ
Nawaz Sharif

Related Posts

UNICEF Warns Attacks on Water Systems in Conflict Zones Have Tripled Since 2021

تنازعات میں پانی کے نظام پر حملے تین گنا بڑھ گئے، یونیسف کی سنگین انتباہ

November 5, 2026
Hong Kong Court Hands Joshua Wong 10 More Years in Prison Under Security Law

ہانگ کانگ: جوشوا وونگ کو مزید 10 سال قید کی سزا، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت

November 5, 2026
Westminster Palace at Risk of Notre-Dame-Style Disaster, MPs Warn

ویسٹ منسٹر پیلس: نوٹر ڈیم جیسے بڑے حادثے کا خدشہ، برطانوی ایم پیز کی سنگین وارننگ

November 5, 2026
Democrats Warn Tech Giants: "Prepare Your Lawyers" as Data Center Probes Loom

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی کمپنیوں کے لیے بڑا خطرہ

November 5, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.