geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    • Europe's West Nile Season Sets Record as Virus Pushes Northیورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا بدترین سیزن، 1,715 کیسز اور 130 ہلاکتیں
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کروز شپ کا انجن خراب، تیرہ سو مسافروں کو ریسکیو کرنا پڑے گا

March 24, 2019 1 1 min read
Cruise Ship
Share this:

Cruise Ship

اوسلو (جیوڈیسک) ناروے کے ایک کروز شپ نے انجن خراب ہونے کے بعد کھلے سمندر میں بھٹکنا شروع کر دیا ہے۔ ملکی پولیس کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث اس تعطیلاتی بحری جہاز میں سوار تقریباﹰ تیرہ سو مسافروں کو اب ایمرجنسی میں ریسکیو کیا جائے گا۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ہفتہ تئیس مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق یہ جہاز اپنے 1300 کے قریب مسافروں اور عملے کے بہت سے ارکان کے ساتھ سفر پر تھا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کے قریبی سمندر میں اس کا انجن خراب ہو گیا۔

اسکینڈے نیویا کے اس ملک کی ہنگامی حالات میں سمندری ریسکیو کا کام کرنے والی سروس نے بتایا کہ اس جہاز کے کپتان نے انجن بند ہونے کے بعد مدد کی اپیل کر دی تھی اور اس وقت یہ کروز شپ پانی پر بھٹکتا ہوا آہستہ آہستہ خشکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تعطیلاتی سفر کے لیے استعمال ہونے والے اس بحری جہاز کا نام وائکنگ اسکائی ہے اور یہ وائکنگ اوشن کروزز نامی کمپنی کی ملکیت ہے۔ یہ کمپنی وائکنگ کروزز گروپ کی ملکیت ہے، جس کے مالک ناروے کے ایک ارب پتی بزنس مین ٹورسٹین ہاگن ہیں۔

وائکنگ اسکائی کی طرف سے بہت مشکل صورت حال کا شکار ہو جانے کا اسگنل ملنے پر ناروے میں متعلقہ محکمے کے حکام نے فوری طور پر امدادی بحری جہاز اور کئی ہیلی کاپٹر سمندر میں اس کروز شپ کی طرف روانہ کر دیے ہیں۔

ساتھ ہی قریب ترین بندرگاہوں پر اس بحری جہاز سے ریکسیو کے بعد عنقریب واپس لائے جانے والے تیرہ سو کے قریب مسافروں کے لیے امدادی انتظامات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ناروے کی پولیس نے ایک مقامی اخبار ’وی جی‘ کو بتایا کہ اس تعطیلاتی بحری جہاز کو، جس کا انجن کام نہیں کر رہا، اس وقت ایسی سمندری ہواؤں کا سامنا ہے، جن کی رفتار تقریباﹰ 40 سمندری میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share this:
Syria Bombing
Previous Post شام، ادلیب کے غیر عسکری علاقے پر بمباری میں درجنوں افراد لقمہ اجل
Next Post ’داعش کی کہانی ختم‘؟
Syria

Related Posts

Lula's Brazil Victory Breathes New Life Into Spain's Embattled Left

لولا کی جیت سے ہسپانوی بائیں بازو میں نئی جان، سانچیز کا ’عالمی ترقی پسندی کی بحالی‘ کا اعلان

October 26, 2026
Musk's AI-Generated Odyssey Ridiculed as Nolan's Epic Sails Toward Oscars

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی “اوڈیسی” سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

October 26, 2026
Houthis Target Saudi Oil Pipeline and Riyadh Airport as Yemen Conflict Escalates

حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، خطے میں کشیدگی عروج پر

October 26, 2026
Egypt Edges Toward Yemen War as Parliament Backs Military Support for Saudi Arabia

مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی منظوری دے دی

October 26, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.