geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن بنام سرکار

January 29, 2019 0 1 min read
Dairy Cattle Farmers
Share this:

Dairy Cattle Farmers

تحریر : روہیل اکبر

آج کے نئے پاکستان میں سرکاری اداروں سمیت تقریبا ہر پرائیوٹ سیکٹر میں بھی گدھ نما انسان اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ موجود ہیں جنکی کوشش ہے کہ یہ گلا سڑا اور بوسیدہ نظام یونہی چلتا رہے تاکہ وہ اور انکی نسلیں غریب عوام کے خون اور پسینے کو استعمال کرکے خوشحالی کی منزلیں طے کرتے رہیں مگران سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں چند لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو کہیں بھی اور کسی بھی عہدہ پر موجود ہوں وہ لاکھ مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے رکھتے اور وہ نیکی کا کام بار بار کرتے ہیں خواہ اسکے لیے انہیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا مگروہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی تدبیریں کرتے رہتے ہیں اور پھر انکے راستے میں آنے والی مشکلات بھی خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔

ایسے ہی لوگوں کے لیے مولانا روم فرماتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے اندھیری رات میں گھر سے نکلا اوراندھیرے کی وجہ سے ٹھوکر لگی اور وہ منہ کے بل کیچڑ میں گر گیاکیچڑ سے اٹھ کر وہ گھر واپس گیااور لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کی طرف چل دیا .ابھی چند قدم ہی چلا تھا کہ دوبارہ ٹھوکر لگی اور وہی دوبارہ کیچڑ میں گر گیا کیچڑ سے اٹھ کر وہ شخص ایک بار پھر گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے مسجد جانے کیلئے دوبارہ گھر سے نکل آیا .اپنے گھر کے دروازے پر اسے ایک شخص ملا جو اپنے ہاتھ میں ایک روشن چراغ تھامے کھڑا تھاچراغ والا شخص چپ چاپ نمازی کے آگے آگے مسجد کی طرف چل دیا .اس بار چراغ کی روشنی میں نمازی کو مسجد تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا اور وہ بخیریت مسجد تک پہنچ گیا مسجد کے دروازے پر پہنچ کر چراغ والا شخص رک گیا۔

نمازی اسے وہیں چھوڑ کر مسجد میں داخل ہو گیا اور نماز ادا کرنے لگا نماز سے فارغ ہو کر وہ نمازی مسجد سے باہر آیا تو اس نے دیکھا چراغ والا شخص اس کا منتظر ہے تاکہ اسے دوبارہ چراغ کی روشنی میں گھر تک چھوڑ آئے جب نمازی گھر پہنچ گیا تو اس نے اجنبی سے پوچھا آپ کون ہیں ؟اجنبی بولا سچ بتاؤں میں ابلیس ہوں نمازی کی حیرت کی انتہا نہ ر ہی تو اس نے پوچھا تجھے تو میری نماز رہ جانے پر خوش ہونا چاہئے تھا پھر تو چراغ کی روشنی میں مجھے مسجد تک کیوں لایا ؟ابلیس نے جواب دیا جب تجھے پہلی ٹھوکر لگی تو اللہ نے تیرے عمر بھر کے گناہ معاف فرما دیے جب دوسری ٹھوکر لگی تو تیرے سارے خاندان کو بخش دیا جس پرمجھے فکر ہوئی کہ اب اگر تو ٹھوکر کھا کر گرا تو کہیں اللہ تیرے سارے گاؤں کی مغفرت نہ فرما دے اس لئے چراغ لے کر آیا ہوں کہ تو بغیر گرے مسجد تک پہنچ جائے ۔ایسے ہی ہمارے ایک عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے دوست شاکر عمر گجرجو صدر ہیں ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے اور ہر وقت اسی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلوں کو خالص دودھ کیسے ملے گااور اسی سلسلہ میں انہوں نے حکومتی سطح پر حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کی کوشش بھی کی ہے انکا ایک خط میں اپنے کالم میں بھی شامل کر رہا ہوں جو انہوں نے حکومت کو لکھا ہے۔

محترم جناب یونس ڈھاگا
سیکریٹری کامرس
عنوان : ملکی ضروریات پوری کئے بغیر مویشوں کے چارے (فیڈ) کے اجناس کی ایکسپورٹ اور انڈسٹریز کے پلانٹ میں بھوسے اور دیگر اجناس کا بطور ایندھن استعمال
السلام و علیکم
جناب عالی

ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ایک فلاحی باڈی ہے جسکا مقصد رنگ و نسل اور کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق ، منافرت اور سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان کے ڈیری اور کیٹل فارمرز کے وسیع تر مفادات کے لئے کام کرنا ہے۔مذکورہ ایسوسی ایشن پاکستان کے فارمرز کے مسائل کے لئے کوشاں ہے کیونکہ ہمارا عزم ہے خوشحال فارمر خوشحال پاکستان
عرض ہے کہ پاکستان میں دودھ اور گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجوہات ملکی ضروریات پوری کئے بغیر اجناس کی غیر ممالک ایکسپورٹ اور دوسری اہم وجہ اینٹوں کی بھٹیوں ، سالوینٹ پلانٹس ، سیمنٹ فیکٹریوں اور دیگر انڈسٹریز میں مویشیوں کے چارے (فیڈ) میں استعمال ہونے والے بھوسہ اور دیگر سستے اجناس کا جلایا جانا ہے اور تیسری اہم وجہ مویشیوں اور اجناس کا افغانستان اور ایران اسمگل ہونا ہے۔

ہم مکئی،دلیہ،الفاالفا ھے،روڈگراس،،بھوسہ اور دیگر اجناس UAE, سعودیہ، عمان، کویت،قطر اور دیگر ممالک ایکسپورٹ کررہے ہیں جبکہ ہماری ملکی ضروریات پوری نہیں ہیں بلکہ ہم سویابین چھلکا و کھلی،پام کرنل کھلی، کوکونٹ کھلی اور دالوں کی اٹی امپورٹ کررہے ہیں امپورٹ سے زر مبادلہ باہر جارہا ہے اور ہماری فصلیں سستی ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ اور انڈسٹریز کے پلانٹس میں بطور ایندھن استعمال ہورہی ہے جس کی وجہ سے مجبورا” فارمرز مہنگے امپورٹڈ اجناس خرید رہا ہے اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

دودھ اور گوشت کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی بنیادی وجوہات یہی ہیں ظاہر ہے ہم لائیواسٹاک کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوسکیں گے اگر مویشیوں کے چارے کی اجناس کی امپورٹ پر سے ٹیکس و ڈیوٹی ختم کردئیے جائیں اور ملکی ضروریات پوری کئے بغیر پولٹری و ڈیری فیڈ میں استعمال ہونے والے اجناس کی ایکسپورٹ پر اور بطور ایندھن یا انڈسٹریز میں اس کے استعمال پر پابندی لگادی جائے تو یہ اقدام کرنے سے ہم خوراک میں خود کفیل ہونگے اور لائیواسٹاک بہت تیزی سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور ہم ویلیوایڈیڈ پروڈکٹس کی صورت میں ایکسپورٹ کے قابل ہونگے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر بھرپور معاشی طاقت کے طور پر نمایاں ہوگا۔ عین نوازش ہو گی۔ شاکر عمر گجر( صدر)ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

03004821200

Share this:
Winter Package Distribution Ceremony
Previous Post الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت 300 یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم
Next Post ملک میں سیاسی کشمکش کا فائدہ کون اٹھائے گا
Faryal Talpur – Asif Ali Zardari

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.