geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطرناک برڈ فلو وائرس اگلی عالمی وبا بن سکتا ہے، چینی ماہرین

May 26, 2021 1 1 min read
Bird Flu
Share this:

Bird Flu

یجنگ: چینی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اب تک 46 ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو متاثر اور ہلاک کرنے والا خطرناک برڈ فلو (H5N8) آنے والے برسوں میں عالمی انسانی وبا کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔

تحقیقی مجلے ’’سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ مقالے میں وائیفینگ شی اور جارج ایف گاؤ نے برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس کی مختلف اقسام اور ان میں جینیاتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ H5N8 برڈ فلو وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے ممالک کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔
شی اور گاؤ نے اپنی تحقیق میں روس کے ایک پولٹری فارم پر ایچ فائیو این ایٹ (H5N8) برڈ فلو وائرس سے 7 ملازمین کے متاثر ہونے کا بطورِ خاص تذکرہ کیا ہے۔

یہ واقعہ دسمبر 2020 میں پیش آیا تھا جس کی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت کو اس کی اطلاع فروری 2021 میں دی گئی تھی۔

یہ خبر اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ H5N8 برڈ فلو وائرس سے انسانوں کے متاثر ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اگر اس وائرس کی بعض اقسام خود کو تبدیل کرکے پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہونے اور انہیں بیمار کرنے کے قابل ہوچکی ہیں تو آنے والے مہینوں اور برسوں میں وہ مزید تبدیل ہو کر ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے انسان کو متاثر کرنے کے قابل ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس پالتو مرغیوں اور بطخوں کے علاوہ جنگلی اور ہجرتی پرندوں میں بھی عام پایا جاتا ہے۔

ویسے تو اس کی درجنوں اقسام ہیں تاہم ان میں سے پانچ ذیلی اقسام ہی انسانوں کو متاثر اور ہلاک کرتی دیکھی گئی ہیں۔

اس حوالے سے H5N8 برڈ فلو وائرس کی وہ چھٹی اور تازہ ترین ذیلی قسم ہے جس نے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

شی اور گاؤ نے خبردار کیا ہے کہ H5N8 وائرس کا تیز رفتار پھیلاؤ اور اس کی بدلتی ہوئی ماہیئت، دونوں ہی انسانوں کے لیے شدید خطرے کی علامت ہیں جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ان تمام معلومات کے باوجود، ہم پہلے سے نہیں بتا سکتے کہ H5N8 وائرس اگلی انسانی وبا کا باعث بنے گا یا نہیں؟ اور اگر بنے گا تو کب؟ اس کےلیے ہم صرف اور صرف حالات پر نظر رکھنے پر ہی مجبور ہیں۔

Share this:
Sherry Rehman
Previous Post پیپلز پارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دے گی، شیری رحمان
Next Post علی ظفر نے رپورٹ میں جہانگیر ترین کو بے گناہ قرار دیدیا: راجہ ریاض کا دعویٰ
Raja Riaz and Jahangir Tareen

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.