geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دن بھر کا فاقہ، ڈائٹنگ کے فوائد میں افاقہ

May 5, 2021 2 1 min read
Fasting
Share this:

Fasting

برلن : جرمنی اور امریکا میں ہونے والی دو الگ الگ تحقیقات میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر پورا دن کچھ نہ کھانے کے بعد ڈائٹنگ شروع کی جائے تو اس کے فوائد بھی بہت بڑھ جاتے ہیں۔

عام تاثر کے برعکس، طبّی اصطلاح میں ’’ڈائٹنگ‘‘ کا مطلب کھانا پینا چھوڑ دینا نہیں، بلکہ صحت سے متعلق کوئی خاص مقصد حاصل کرنے کے لیے کچھ خاص غذائیں استعمال کرنا (اور کچھ مخصوص معمولات اختیار کرنا) ہے۔ موٹاپا اور وزن کم کرنا بھی ڈائٹنگ کے انہی مقاصد میں سے ایک ہے۔

جرمنی میں 71 رضاکاروں پر کی گئی تحقیق میں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی ڈائٹنگ ’’ڈیش‘‘ (DASH) سے پہلے 14 گھنٹے کچھ نہ کھانے کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔
تین مہینے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں تقریباً نصف رضاکاروں کو ’’ڈیش‘‘ سے پہلے، پانچ دن تک صبح کا ناشتہ اور اس کے بعد رات کا کھانا ہی دیا گیا جبکہ اس دوران انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ (البتہ انہیں پانی پینے کی اجازت تھی۔) باقی کے تقریباً نصف رضاکاروں کو ’’پنج روزہ فاقہ کشی‘‘ کے بغیر ہی ’’ڈیش ڈائٹنگ‘‘ شروع کروا دی گئی۔

تحقیق کے اختتام پر معلوم ہوا کہ پانچ دن تک صبح سے شام تک کچھ بھی نہ کھانے والے رضاکاروں میں پیٹ کے جرثوموں کا مجموعہ (مائیکروبایوم) کچھ اس طرح سے تبدیل ہوا کہ اس سے ڈیش ڈائٹنگ کا فائدہ بہت زیادہ اور نمایاں ہو گیا۔

اسی نوعیت کی دوسری تحقیق یونیورسٹی آف ٹیکساس، سان انتونیو میں چوہوں پر کی گئی جنہیں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کیا گیا تھا کہ جس سے ان میں فالج کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا۔

جن چوہوں کی غذا معمول کے مطابق جاری رکھی گئی، تحقیق کے اختتام پر ان کے لیے فالج کا خطرہ جوں کا توں موجود تھا لیکن جن چوہوں کےلیے ایک دن فاقہ اور ایک دن کھانے کا معمول رکھا گیا، اُن میں ہائی بلڈ پریشر اس حد تک کنٹرول میں آگیا کہ فالج کا خطرہ بھی بہت کم رہ گیا۔

ان چوہوں میں بھی پیٹ کے جرثوموں کا مجموعہ اس انداز سے تبدیل ہوا کہ اس نے بلڈ پریشر کم کرنے میں غذا کی افادیت کئی گنا بہتر بنا دی اور اس طرح صحت کو زبردست فائدہ پہنچایا۔

بالترتیب ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ اور ’’سرکولیشن ریسرچ‘‘ کے تازہ شماروں میں آن لائن شائع ہونے والی ان تحقیقات سے یہ بات یقینی طور پر طے ہوگئی ہے کہ فاقہ کرنے کی وجہ سے پیٹ کے جرثوموں (بیکٹیریا) میں کچھ ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو بلڈ پریشر سمیت، مجموعی صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہیں۔ لیکن یہ بیکٹیریا کس طرح ان اثرات کو جنم دیتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Share this:
Islamabad High Court
Previous Post سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
Next Post ’کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا طریقہ عقل سے باہر ہے‘
Murad Ali Shah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.