geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈیفنس کراچی میں سابق گورنر محمد زبیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش

January 9, 2019January 9, 2019 1 1 min read
Mohammad Zubair
Share this:

Mohammad Zubair

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی، تاہم سابق گورنر تیز رفتاری سے گاڑی بھگا کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ صبا ایونیو سے اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ ایک گاڑی نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم جب انہوں نے گاڑی میں سوار ملزمان کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھا توانہوں نے گاڑی دوڑا دی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ انہیں تین چار سال سے دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن نہ انہوں نے سیکیورٹی مانگی اور نہ ہی حکومت نے مہیا کی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دو ماہ میں جو واقعات ہوئے ہیں، اس تناظر میں حکومت سیکیورٹی کا جائزہ لے۔

محمد زبیر کے بیٹے احسن زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعے کے بعد سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سیکیورٹی کا فیصلہ خود کرے۔

دوسری جانب میڈیا پر خبر چلنے کے باوجود پولیس کا کوئی اعلیٰ افسر فوری طور پر جائے وقوع پر نہ پہنچا۔

بعدازاں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ سابق گورنر سندھ کے گھر پہنچے اور انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ محمد زبیر قانونی کارروائی کے لیے صبح تھانے پہنچیں گے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کراچی کے علاقے ڈیفینس خیابان غازی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

ان کے قتل کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے دیگر واقعات پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‘ضلع جنوبی میں زیادہ واقعات ہوئے ہیں، شدید افسوس ہے کہ پولیس کیا کر رہی ہے؟’

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ ‘امن وامان کی صورتحال کے لیے تمام اداروں کو خودمختاری دی، لیکن نتائج اچھے نہیں مل رہے، مجھے ہر صورت شہریوں کا تحفظ چاہیے’۔

Share this:
Rajab Tayyip Erdoğan
Previous Post امریکی مشیر کا بیان کم ظرفی اور غفلت کا پلندہ ہے: رجب طیب ایردوان
Next Post بدلا نہ تیرے بعد بھی موضوع گفتگو
Sardar Kazim Ali

Related Posts

The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026
Atif Aslam on Creative Struggles and Returning to Roots

عاطف اسلم کا 18 سال بعد موسیقی کی جڑوں کی طرف واپسی کا فیصلہ

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.