geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈنمارک: امیگریشن کی سابق وزیر کا مواخذہ

December 22, 2021 2 1 min read
Inger Stoejberg
Share this:

Inger Stoejberg

ڈنمارک (اصل میڈیا ڈیسک) ڈنمارک کی امیگریشن امور کی سابق وزیر کو ایک عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں پارلیمان کی رکنیت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سیاسی پناہ کے متلاشی کم عمر جوڑوں کو علیحدہ کیا تھا۔

ڈنمارک کی سابق امیگریشن وزیر اینگر اسٹوجبرگ کو 21 دسمبر منگل کے روز پارلیمانکی رکنیت سے محروم کیا گیا۔ 48 سالہ اینگر کو عدالت نے سن 2016 میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے کم عمر جوڑوں کو جدا کرنے کا قصوروار قرار دیا تھا، جس کے بعد پارلیمان میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے عدالت نے اسی معاملے میں اسٹوجبرگ کو 60 دن کی قید کی سزا سنائی بھی تھی۔ حالانکہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ وہ یہ سزا کاٹیں گی، تاہم 26 رکنی ججوں کی بینچ میں سے پچیس نے ان کے مواخذے کی حمایت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سن 1995 کے بعد سے ڈنمارک میں پہلی بار مواخذے کی کارروائی کی گئی اور ملک میں ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے میں ایسا صرف چھٹی بار ہوا ہے۔ اسٹوجبرگ گزشتہ تیس برسوں کے دوران پارلیمنٹ سے خارج کی جانے والی پہلی رکن پارلیمان ہیں اور سن 1953 کے بعد سے وہ ایسی چوتھی شخصیت ہیں۔

اینگر سٹوجبرگ کون ہیں؟
اسٹوجبرگ نے اپنے آپ کو “ڈینش اقدار” کی ایک چیمپیئن کے طور پر پیش کیا ہے اور وہ ملک کی ایک بڑی مقبول سیاست دان ہیں۔ تاہم اب انہیں ایسے الزامات کا سامنا ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر سیاسی پناہ حاصل کرنے والے کم عمر جوڑوں کی علیحدگی کا حکم دیا تھا۔ ان کی ہدایات تھیں کہ اگر کوئی بھی لڑکی 18 برس سے کم عمر کی ہو تو انہیں ان کے ساتھیوں سے جدا کر دیا جائے۔

اسٹوجبرگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کر کے نوجوان لڑکیوں کی حفاظت کر رہی تھیں۔ تاہم اس معاملے میں ڈنمارک کے قوانین اور انسانی حقوق کے اداروں کا موقف ایک ہے کہ اس قانون کے نفاذ میں ہر کیس کو اس کی انفرادی میرٹ پر پرکھنے کی ضرورت ہے اور اس کا اندھا دھند استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سن 2016 میں اسٹوجبرگ نے، مجموعی طور پر، 23 جوڑوں کی علیحدگی کی نگرانی کی تھی۔

ووٹ کے دوران کیا ہوا؟
حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹس کے ایک ترجمان جیپی بروس نے پارلیمنٹ میں کہا، “عدالت میں محترمہ اینگر اسٹوجبرگ کو جو سزا سنائی ہے وہ ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مطابقت نہیں رکھتی۔”

محترمہ اسٹوجبرگ کا تعلق لبرل پارٹی سے ہے جسے انہوں نے فروری میں چھوڑ دیا تھا۔ اس جماعت کے سربراہ بھی ان 98 ارکین پارلیمان میں شامل تھے جنہوں نے اسٹوجبرگ کئے خلاف ووٹ دیا۔ لبرل پارٹی کے سربراہ کارسٹن لوریٹزن کا کہنا تھا، “جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کا پارلیمنٹ کا رکن رہنا مناسب نہیں ہے۔”

لیکن انتہائی دائیں بازو کی ڈینش پیپلز پارٹی اور نیو رائٹ کے تقریبا اٹھارہ قانون ساز ان کے حامی تھے اور وہ انہیں پارلیمان سے خارج کرنے کے خلاف تھے۔

مواخذے پر اسٹوجبرگ کا رد عمل
اسٹوجبرگ نے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد صحافیوں کے پاس اس انداز سے بات چيت کرتے ہوئے مخاطب ہوئیں جیسے انہیں پارلیمان سے زبردستی نکال دیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا، ” میرے اپنے ساتھیوں کو پارلیمنٹ سے مجھے اس طرح ووٹ کر کے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا، کیونکہ میں نے آنکھ بند کرنے کے بجائے کچھ لڑکیوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بجائے مجھے ڈنمارک کے لوگوں کے ووٹوں سے باہر ہونے دینا چاہیے تھا۔ اسٹوجبرگ نے سن 2015 سے 2019 تک بطور امیگریشن وزیر خدمات انجام دیں۔

Share this:
Election
Previous Post سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں تاخیر کا امکان
Next Post پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی ’ذہین‘ پٹی
Smart Bandage

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.