geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ن لیگ کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کر رہے ہیں: نواز شریف

January 10, 2019 1 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی اہل حکومت کی جگہ نااہل حکومت نے لے لی اور مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کر رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے، انہوں نے پنجاب میں دن رات کام کیا اور صلہ یہ ملا؟ پنجاب میں میٹرو 11 ماہ میں مکمل ہوئی اور کے پی کے میں اب بھی دھول اڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں پر اختلاف کرنے والے آج تعریف کررہے ہیں، پنجاب کی اہل حکومت کی جگہ نااہل حکومت نے لے لی جب کہ کے پی کے کی نااہل حکومت کو دوبارہ اہل قرار دیا گیا۔

ایک صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟

سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ کیسے سنے گا میری کہانی میری زبانی۔

نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ یا مریم نواز مارچ سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ جیل سے باہر آنے کے بعد بتاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ جیل کے کمرے ٹھنڈے ہوتے ہیں، ہیٹر دیا گیا ہے وہ بھی اپنے مطابق چلتا ہے۔

اس موقع پر جیل حکام نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کو ہیٹر دے کر ہم نے مہربانی کی ہے، اس پر نوازشریف نے کہا کہ دیکھ لیں یہ ہیٹر دے کر میرے پر احسان کررہے ہیں۔

اس دوران وفد میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنے قائد سے مکالمہ کیا کہ آپ کی گرفتاری کے بعد عوام کے پیغام آرہے ہیں، اس پر نوازشریف نے مسکراتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کتنی دیر تک جیل میں پیغام آئیں گے۔

گفتگو کے دوران ایک وکیل کی آمد ہوئی تو نوازشریف نے انہیں دیکھ کر کہا کہ تاریخوں پر تاریخیں ڈلوانے والے آگئے۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ جیل میں بجلی نہیں جاتی؟

نوازشریف نے جواب دیا کہ خواجہ صاحب، پتہ نہیں کس قسم کی بجلی آتی ہے، ہیٹر گرم نہیں ہوتا۔

Share this:
Rao Anwar
Previous Post سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی
Next Post بنگلہ دیش کے متنازعہ الیکشن، کیا مغربی ممالک ایکشن لیں گے؟
Sheikh Hasina

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.