geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا بڑی ڈیجیٹل کمپنیاں صحافت کو محفوظ رکھ سکیں گی؟

March 15, 2021 0 1 min read
Facebook, Fake News
Share this:

 Facebook, Fake News

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا فیس بک کے لیے گزشتہ ایک ماہ خاصا پریشان کن رہا ہے۔ آسٹریلیا میں عبوری پابندی کے بعد اب یہ ادارہ کئی جرمن پبلشرز کو بھی خبری مواد کی اشاعت پر مالی ادائیگیاں کرے گا۔

سماجی رابطے کی حامل امریکی ڈیجیٹل کمپنی ‘فیس بک نیوز‘ اب جرمن پبلشرز کے نیوز میٹیریل کے بینر تلے خبروں کی اشاعت کرے گی۔ اس سلسلے کا آغاز رواں برس مئی سے کیا جا رہا ہے۔ خیال کیا گیا ہے کہ فیس بک اس ڈیل کے تحت کمزور نیوز اداروں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کو مستحکم کرنے کا پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گا۔

فیس بک کی نیوز پارٹنر شپ یورپ کے ڈائریکٹر جیسپر ڈُوب کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور اداروں سے خبر کا مواد حاصل کرنے سے وہ مالی فائدہ اٹھا سکیں گے اور ان کے کاروبار کو طویل مدتی منفعت بھی حاصل ہو سکے گی۔ اس مناسبت سے طے پانے والی کاروباری ڈیل کا اعلان پچھلے ہفتے کیا گیا تھا۔ جیسپر ڈُوب نے اس کاروباری معاہدے کو ایک طویل مدتی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ امر اہم ہے کہ فیس بک نے ایسے ہی کاروباری معاہدے امریکی اور برطانوی نیوز اداروں سے بھی کیے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے بھی نیوز میٹیریل کو شائع کرنے پر مختلف اداروں کو مالی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ اشاعتی اداروں کو ڈیجیٹل دور کے نئے بزنس ماڈل کو اپنانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا لیکن اب ایسے تمام ادارے اس نئے ماڈل کو اپنانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس بزنس ماڈل کو ماہرین نے ‘شیطانی چال‘ قرار دیا ہے اور اس کے طویل المدتی فائدے کم اور نقصانات زیادہ خیال کیے ہیں۔

اس تناظر میں کولون یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات اور میڈیا مینیجمنٹ کے پروفیسر کرسٹیان ماتھیاس ویلبراک نے اس پیش رفت کو ایک ‘اسمارٹ‘ قدم قرار دیا ہے۔ ویلبراک نے ڈٰی ڈبلیو کو بتایا کہ کہ ڈیجیٹل دنیا میں جرنلزم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا یہ نیا انداز ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ماڈل سے فیس بک اشتہاروں کی مد میں بھاری مالی فائدہ حاصل کرے گا اور وہ اپنے مقاصد کا حصول میں آگے بڑھتا رہے گا۔

دنیا بھر کے ریگولیٹری اداروں کو بھی بڑی امریکی ڈیجیٹل کمپنیوں گوگل اور فیس بک کی افزائش پاتی قوت کا احساس ہے۔ ان اداروں کا دیرینہ موقف ہے کہ یہ ڈیجیٹل کمپنیاں صحافیانہ مواد کو خریدنے کے لیے بنیادی پبلشرز کو مناسب ادائیگیاں لازمی طور پر کریں۔

ابھی چند ماہ قبل تک تو یہ کمپنیاں اشاعتی اداروں کو کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کرتی تھیں۔ نیوز اور اشاعتی سیکٹر میں نئے بزنس ماڈل کا ابھرنا اس ڈیجیٹل سیکٹر کا انتہائی مضبوط خطوط پر استوار ہونا خیال کیا گیا ہے کیونکہ خبری مواد کی مسلسل ترسیل ہو رہی ہے اور لوگوں کا اس مواد تک حصول کا آسان ذریعہ سوشل میڈیا بن چکا ہے۔ اشتہارات پہلے اشاعتی ادروں کو دیے جاتے تھے لیکن اب ان کا جھکاؤ سوشل میڈیا کی جانب ہے۔ سوشل میڈیا پر غلبہ بلاشبہ گوگل اور فیس بک کا ہے۔

اس ساری صورت حال میں جو مشکل ابھرنے والی ہے۔ وہ یہ ہے ک یہ ادارے انفارمیشن یا معلومات کے راستے کے گول کیپر کا کردار نبھا سکتے ہیں۔ پروفیسر ویلبراک کا خیال ہے کہ جمہوری معاشرے کے لیے مختلف جہتوں والا معلوماتی مواد مناسب ہوتا ہے تو پھر کمرشلزم کی موجودگی میں جنم لینی والی نئی صورت حال کے لیے نئے ضوابط درکار ہوں گے۔ نئے بزنس ماڈل کے حوالے سے مبصرین کہتے ہیں کہ اس نئی کاروباری صورت میں فرد واحد کے خیالات مختلف لوگوں کے مقاصد کے عکاس نہیں رہیں گے۔

کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک اور گوگل کے اعلانات پر بظاہر مسرت کا اظہار کیا گیا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ نیوز عام کرنے کا یہ انداز زیادہ اختراعی نہیں ہو گا کیونکہ صارفین کو جبری انداز میں اشتہاروں کا تابع کر دیا جائے گا۔ پروفیسر کرسٹیان ماتھیاس ویلبراک کے مطابق اس ڈیل سے اسٹیٹس کو مورچہ بند ہو جائے گا۔

Share this:
Saudi Arabia Employee
Previous Post سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے کفیل نظام ختم
Next Post یورپی یونین کے ممالک میں ذہنی علاج کا فقدان خود کشیوں کا سبب
Mental Health Suicides

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.