geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ نے بھی ٹینکر حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

June 16, 2019 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے تیل کی ترسیل کے اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کر دی ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آ جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل لے جانے والے دو بحری جہازوں پر دو روز قبل خلیج عمان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرنے کے ساتھ ساتھ یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ امریکا کی طرف سے طاقت کے استعمال کی دھمکی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں معاون ہو گی۔ دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون خلیج فارس کے علاقے میں اپنی فوجی قوت میں مزید اضافے پر غور کر رہا ہے۔

جمعہ 14 جون کو فوکس نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”ایران نے ہی یہ کیا ہے‘‘۔ مگر انہوں نے اس بارے میں کسی ثبوت کی کوئی بات نہیں کی تاہم امریکی فوج نے جمعے کے روز ہی ایک ویڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی انقلابی گارڈز حملے کا نشانہ بننے والے ایک آئل ٹینکر سے وہ دھماکا خیز مواد ہٹا رہے ہیں جو پھٹ نہیں سکا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق اس کا مقصد حملے کے ثبوت مٹانا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے تبصرے کے مطابق ایران پر انگلی اٹھا کر ٹرمپ نے دراصل اس معاملے کو عوامی بنانے کی کوشش کی ہے مگر ساتھ ہی انہوں نے ایران کو مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔ یہ دراصل وہی حکمت عملی ہے جو امریکا شمالی کوریا کے خلاف اپنائے ہوئے ہے جس نے جنگ کی دھمکیاں دینے کا عمل تو روک دیا تاہم ابھی تک اس کے جوہری پروگرام کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ ایران کی طرف سے تاہم امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کی علامات دکھائی نہیں دیتیں، جس سے اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ امریکا پابندیوں کی صورت میں ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے آخر کس حد تک جا سکتا ہے۔

ایران آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں سے کسی بھی طرح کے تعلق سے انکار کر چکا ہے۔

ایران آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں سے کسی بھی طرح کے تعلق سے انکار کر چکا ہے اور اس نے واشنگٹن حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اقتصادی جنگ کی صورت میں ایران کے خلاف مہم شروع کیے ہوئے ہے۔

امریکی نیوی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعے کے روز حملے کا نشانہ بننے والے جاپانی بحری جہاز ‘کوکوکا کریجیئس‘ پر تفتیشی عمل انجام دیا اور فورنزک شہادتیں جمع کیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ بات ایک امریکی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔

بظاہر یہی لگتا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی فوج کی طرف سے جاری ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر ہی یہ کہا ہے کہ ان حملوں میں ایرانی عمل دخل واضح ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس تناظر میں وہ ایران کے خلاف کیا رد عمل دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا، ”انہیں انتہائی واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ ہم انہیں میز پر واپس لانا چاہتے ہیں۔‘‘ یہ اور بات ہے کہ ایک روز قبل ہی امریکی صدر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہا ابھی یہ بات قبل از وقت ہے کہ ایرانی رہنماؤں کے ساتھ کسی معاہدے کے بارے میں سوچا بھی جائے اور یہ کہ ابھی نہ تو ایران اس کے لیے تیار ہے اور نہ ہی امریکا۔

ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ جمعرات 13 جون کو آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد خلیج فارس میں مزید فوجی وسائل بھیجنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے جن میں پیٹریاٹ میزائلوں کی مزید بیٹریاں بھی شامل ہو ں گی۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post جتنے کیسز بنانے ہیں بنا لیں پیپلز پارٹی جھکے گی نہیں: بلاول بھٹو
Next Post ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا: مشیر خزانہ
Dr. Abdul Hafeez Sheikh

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.