geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ای سی سی اجلاس؛ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری پھر ملتوی

October 12, 2021 0 1 min read
Textile Sector
Share this:

Textile Sector

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری نہ دی جا سکی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس گزشتہ روز ( پیر ) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرقیادت ہوا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی پر غو رخوض کیا گیا تاہم پالیسی کی منظوری کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے ایک ذیلی کمیٹی قائم کرکے اسے معاملے کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹڈ پالیسی پیش کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ پانچواں موقع تھا جب حکومت ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دینے میں ناکام رہی۔ اس کی وجہ گیس اور بجلی پر سبسڈی کے حجم پر عدم اتفاق تھا۔ ٹیکسٹائل پالیسی کے جائزے کے لیے بنائی گئی ذیلی کمیٹی میں وزارت تجارت، فنانس ڈویژن، وزارت صنعت و پیداوار، پاور اور پٹرولیم ڈویژن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزارت تجارت نے تجویز دی تھی کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی اور گیس ’علاقائی مسابقی نرخ‘ پر فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کمیٹی کروڈ آئل اور ایل این جی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بجلی اور گیس دونوں کی علاقائی مسابقتی نرخوں پر فراہمی دانشمندی نہیں ہوگی۔

وزیرتوانائی حماد اظہر نے گیس کی قلت اور بجلی و گیس اصل سے کم قیمت پر فراہم میں حائل مالی مشکلات کا ایشو اٹھایا۔ علاوہ ازیں برآمدات کے نام پر تمام صنعتوں کو بجلی و گیس کی فراہمی کا ایشو بھی سامنے آیا۔

کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ اجلاس میں شوکت ترین نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کے کنکشن فوری طور پر منقطع کردیے جائیں کیوں کہ یہ صنعتیں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھ اکہ صرف برآمدکنندگان کو بجلی و گیس رعایتی نرخ پر دی جائے۔

ای سی سی کے اجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے برآمدات کے 20ارب ڈالر اور آئندہ مالی سال کے لیے 25 ارب ڈالر کے مجوزہ ہدف پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی مالیاتی رعایتیں مجوزہ برآمداتی اہداف سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

Share this:
Amitabh Bachchan
Previous Post امیتابھ بچن کس عمر میں ریلوے اسٹیشن پر گُم ہوگئے تھے؟ اداکار نے بتا دیا
Next Post بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا
Babar Azam

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.