geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشی تباہی کے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایردوآن

February 14, 2022 1 1 min read
Recep Tayyip Erdoan
Share this:

Recep Tayyip Erdoan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں ہوش ربا مہنگائی اور معیار زندگی کی زبوں حالی پر عوام کی طرف سے احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹیکس میں واضح کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتہ 12 فروری کی رات ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اشیا خوردنی پر عائد آٹھ فیصد ‘ویلیو ایڈڈ ٹیکس‘ کو کم کر کے ایک فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایردوآن کا یہ فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے اور پیر 14 فروری سے نافذ ہو جائے گا۔ ترک صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ٹیکس میں رعایت کے بعد حکومت ‘توقع کر رہی ہے‘ کہ فوڈ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں سات فیصد کی کمی لائیں گی۔ ایردوآن کا کہنا تھا، ”فوڈ سپلائز یا اشیائے خوردنی کی قیمتیں افراط زر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔‘‘

ترکی میں مہنگائی

ترکی میں مہنگائی کی شرح بے حد بڑھی گئی ہے اور ترک عوام اس صورتحال سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں افراط زر کی سالانہ شرح 48.69 فیصد ہو چُکی ہے جبکہ آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح سرکاری شرح سے کہیں زیادہ یعنی 115 فیصد تک ہے۔ ترکی شدید مہنگائی کی وجہ ماہرین و ناقدین ایردوآن کی طرف سے سود کی شرح میں کمی کے اصرار کو ٹھہراتے ہیں۔ ایردوآن کا ماننا ہے کہ ان کے ملک میں افراط زر یا مہنگائی کی اصل وجہ سود کی بہت زیادہ بڑھی ہوئی شرح ہے۔ ان کا کہنا ہے، ”ہم مہنگائی کو ہر گز اپنی قوم کو کچلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

ایردوآن حکومت نے ترکی کے مرکزی بینک کی آزاد حیثیت کو ختم کر دیا ہے۔ ترکی میں کچھ عرصے سے مہنگائی کی شرح کے ساتھ ساتھ ملکی کرنسی لیرا کی قدر میں غیر معمولی گراوٹ پیدا ہوئی اور گزشتہ دسمبر میں لیرا اپنی اب تک کی کم ترین قدر پر پہنچ گیا تھا۔ یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع اس ملک کی معیشت کا زیادہ انحصار درآمدات پر ہے۔ موجودہ حالات میں توانائی کی ضروریات، خام مال اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ انقرہ حکومت اپنے دلائل دیتے ہوئے کہتی ہے کہ ترکی کی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ بیرونی مداخلت اور بیرونی عوامل ہیں۔ ہفتے کے روز ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا، ”ترکی تمام دستیاب ذرائع کی مدد سے اپنی معاشی تباہی کے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔‘‘

لیرا کی قدر و قیمت

ترکی میں اس ہفتے ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں لیرا 13.49 کے ریٹ تک پہنچا جبکہ دسمبر میں لیرا کی یہ قدر میں 18.36 تک پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں انقرہ حکومت نے ایک نیا ‘فنانشل ٹول‘ یا مالیاتی طریقہ متعارف کروایا۔ تب سے ترک کرنسی لیرا کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

ایردوآن حکومت بچت کرنے والے ترک باشندوں کو غیر ملکی کرنسی خریدنے سے گریز کرنے اور اپنے ڈالرز کو لیرا میں تبدیل کروا کے ایسی ڈیپازٹ اسکیموں میں جمع کروانے کی ترغیب دے رہی ہے جہاں ان کا سرمایہ کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہے۔

توانائی کی قیمتیں

توانائی کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے گھروں اور کاروباری اداروں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ یکم جنوری سے ترکی میں گھروں کی توانائی کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ جبکہ بزنس کمپنیوں اور توانائی کا بہت زیادہ استعمال کرنے والے گھروں کے لیے بجلی کے نرخوں میں 127 فیصد تک اضافہ ہوا۔ اس پر ملک بھر میں احتجاج دیکھنے میں آیا یہاں تک کہ مظاہرین توڑ پھوڑ پر اتر آئے۔ ریستورانوں اور دیگر کاروباروں کے مالکان نے اپنے اپنے بجلی کے بل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنا شروع کر دیے تاکہ وہ بتا سکیں کے ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پو پہنچ چُکے ہیں۔

ترکی کے وزیر خزانہ و مالیات نورالدین نباتی کہہ رہے ہیں کہ ترکی میں بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے وہ عالمی سطح پر اس وقت توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سبسڈی دیے جانے کی وجہ سے ہے۔ ترک وزیر نے مظاہرین اور ناقدین سے ”انصاف پسندی سے کام لینے‘‘ کی اپیل کی۔ اس کے باوجود ترکی میں بہت سارے شعبوں کے کارکن ہڑتال کر رہے ہیں۔ کارگو، فوڈ ڈلیوری، فیکٹری اور ویئر وہاؤس یا گوداموں کے ورکرز نے کام روک دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر مہموں کے ذریعے ان معاشی مسائل کی طرف سب کی توجہ مبذول کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

گذشتہ منگل کو صحت کےشعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے اک روزہ ہڑتال کی اور کام کے بہتر حالات اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

ہفتے کو ایردوآن کی طرف سے بنیادی فوڈ سپلائیز پر ٹیکس میں واضح کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نباتی نے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا۔ انہوں نے سونا بچا کر رکھنے والے باشندوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنا اپنا سونا لا کر مخصوص مراکز میں جمع کرا دیں۔ یکم مارچ سے ایک ایسا نظام کام کرنا شروع کر دے گا جس میں اس قیمتی دھات کو مالیاتی نظام میں بطور ذخائر رکھا جائے گا۔ اس کے لیے 15 سو مقامات پر ایسے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppppp`

Share this:
Inflation
Previous Post معاشی ترقی اور عوامی مفاد کیلیے ویتنامی ماڈل اپنانے کی ضرورت
Next Post جرمنی۔ صدر کے لیے رائے دہی، اشٹائن مائیر کے دوبارہ انتخاب کا امکان
Frank Walter Stein

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.