geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم اور علم

April 28, 2019 2 1 min read
Education and knowledge
Share this:

Education and knowledge

تحریر : سجاد علی شاکر

لفظ “تعلیم” اور “علم” کے درمیان فرق کو سمجھے۔ تعلیم ایک مکمل با ضابطہ تدریس کا عمل ہے جس میں استاد اپنے شاگردوں کو کتابوں کی روشنی میں درس دیتا ہے۔ علم کا مطلب ہے جاننا۔ علم کسی مدرسے یا سکول کا محتاج نہیں۔ علم توہر جگہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے حتی کہ انسان اپنے آپ سے سیکھ سکتا ہے۔ علم کی کوئی حدنہیں جبکہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیشمار شرائط ہیں۔ ہمارے آباواجداد تعلیم یافتہ نہیں تھے لیکن با علم اور سمجھدار تھے۔ وہ انپڑھ ضرور تھے لیکن جاحل ہرگز نہیں تھے۔ تعلیم یافتہ ہونا کوئی بْری بات نہیںلیکن جاہل ہونا کسی ذلت سے کم نہیں۔تعلیم اور علم کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔لیکن اس کے باوجود ان میں ایک فرق نمایاں پایا جاتا ہے۔تعلیم ہم سکولوں،کالجوں،اور یونیورسٹیوں سے حاصل کرتے ہیں ہمارے تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد کیا ہے۔جو آج کل نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ڈگری حاصل کرنا ہے تاکہ ایک اچھا روزگار میسر آ سکے۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں ایک باعزت روزگار حاصل کرنے کیلئے ایک اچھی ڈگری کا ہونا لازمی عمل ہے۔اس کے بغیر ایک اچھا روزگار ملنا مشکل ہے۔موجودہ دور میں اپنی بقاء کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی یعنی ٹیکنکل تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے۔

موجودہ دور کی جو جدید تعلم ہے اس کی افادیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا، آج دینا میں جو ترقی ہورہی ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی ہی وجہ سے ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ اخلاقی و دینی تعلیم کا حصول بہت اہمیت کا حامل ہے اخلاقی و دینی تعلیم ایک مہذب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مشہور کہاوت ہے کہ علم بہت بڑی دولت ہے علم ایک ایسا انمول خزانہ ہے۔جس کا نہ توچرائے جانے کا ڈر ہے اور نہ ہی کہیں کھونے کا ڈر ہے بلکہ علم ایک ایسی لازوال دولت ہے جس نے تمام انسانوں کو اپنی دولت سے مالا مال کر دیا ہے آج وہ انسان جس کو اوڑھنے بچھونے کاپتہ نہیں تھا آج علم جیسی دولت سے مالامال ہے۔آج علم ہی کی بدولت انسان نے سمندر کی تہہ میں چھپے خزانوں کو ڈھونڈ نکالا ہے۔آج انسان نے علم کی بدولت ہی ستاروں پر کمند ڈال رکھی ہے دینا میں آج جتنی بھی ترقی ہورہی ہے سب علم کی بدولت ہی ممکن ہے علم ہی کی بدولت سائنسی ترقی اور ایجادات و تجربات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ وجود میں آیا،آج انسان نے علمی ترقی کی بنیاد پر خلاء کو اپنے مسخر کرلیا ہے ایک دور تھا کہ کسی سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ لیکن آج علمی ترقی نے اس مشکل کو آسانی میں بدل دیا ہے ہزاروں میل بیٹھے اپنے عزیز و اقارب سے آسانی سے بات کر سکتے ہیں۔

یہ علم ہی ہے جو کی ایک انسان کو با شعور بناتا ہے انسان کے کردار کو نکھارتا ہے اور انسان کو اخلاقی لحاظ سے دوسروں میں ممتاز کرتا ہے۔علم انسان میں برداشت اور رواداری پیدا کرتا ہے علم انسان کو جہالت کے اندھروں نکال کر دانائی کی روشنی سے منور کرنے میں بہت اہم کردار اداکرتا ہے۔انسان میں حسن اخلاق اور بْردباری کا جذبہ ہی کی بدولت ابھرتا ہے۔ علم انسان کو اچھائی اور برائی کی تمیز سکھاتا ہے۔ اور علم ہی جس کی بدولت ہم ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج اگر ہم ترقی یافتہ ممالک پر ایک نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ صرف علم ہی ہے جس کی وجہ سے ترقی ممکن ہوئی ہے اور غیر ترقی یافتہ قوموں پر ایک نظر ڈالیں تو یہ بات واضع ہوگی کہ ان کو میں علم کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے یہ قومیں ترقی نہ کرسکی۔علم ایک ایسی چادر ہے جو اسے اوڑھ لیتا ہے ترقی کی منازل طے کرتا چلا جاتا ہے۔تعلیم کا حصول مرد اور عورت دونوں پر فرض ہیں ۔گزرے برسوں میں والدین صرف اور صرف اپنی اولاد نرینہ کو اعلیٰ تعلیم سے بہرہ ور کرواتے تھے ۔ جب کے لڑکیوں کو محض پرائمری یا مڈل تک تعلیم دلواتے تھے۔

رفتہ رفتہ زمانہ ترقی کرتا گیا تو والدین کی سوچ میں بھی تبدیلی آئی اور انہوں نے لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا شروع کر دیا۔خواتین کا تعلیمی میدان میں لڑکوں کے شانہ بشانہ کامیابیاں حاصل کرنا اور ملازمت میں آگے آنا ایک خوش آئند پیش رفت ہے،کیوں کہ ماضی میں پاکستان میںلڑکوں کے مقابلے لڑکیاں کافی پیچھے رہی ہیں۔ملک کی تقریبا 52فیصد آبادی کو غیر فعال رکھنا اور معاشی سر گرمیوں میں شریک نہ کرنا کسی لحاظ سے بھی فائدہ مند نہیں ہے۔

گزشتہ چند برسوں سے خواتین چند ایسے شعبہ جات میں بھی آگے آ رہی ہیں ، جن میں پہلے صرف مردوں کی اجار ہ د اری تھی۔قانون اور زراعت کے شعبے میں چند برس پہلے لڑکیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔لڑکیاں ان شعبوں میں بہت کم تعلیم حاصل کرتی تھیں،لیکن گزشتہ چند برسوں میں ان شعبوں میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ملک کے زرعی کالجوں اور یونیورسیٹوں میںلڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی تعداد کے مساوی ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ سائنس اور آرٹس کے دیگر شعبہ جات میں مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعداد روز بروز اضافہ بڑھ رہا ہیں ،جو کچھ عرصہ پہلے مردوں کے لیے مخصوص تھے۔
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر
فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل پاکستان
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480

Share this:
Labor Day
Previous Post یوم مزدور اور چار کام
Next Post ہمیں تو اپنوں نے لوٹا
Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.